چار بیٹوں کو اللہ کی راھ میں قربان کرنے والی ماں

ام احمد نے 'سیرتِ اسلامی' میں ‏دسمبر 22, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    امیرالمومنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دور میں مثنی ابن حارثہ شیبانی رضی اللہ عنہ قادسیہ کی طرف روانہ ہوئے تو لشکر میں سیدہ خنساء رضی اللہ عنہا بھی اپنے چار بیٹوں کے ساتھ شریک تھیں۔میدان جنگ میں لڑائی شروع ہونے سے ذرا پہلے سیدہ خنساء رضی اللہ عنہا نے اپنے چاروں بیٹوں کو بلایا اور ان کو جہادوقتال کے لیے تیار کرنا
    شروع کیا۔انہوں نے اللہ کی راہ میں شہادت کا مقام و مرتبہ بیان کیا۔آئیے اس عظیم عورت نے اس نازک اور مشکل وقت میں اپنے بیٹوں سے جو خطاب کیا ،اور انہیں جو ایمان افروز نصیحت کی،اس کے ایک حصے کا مطالعہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا:
    "میرے پیارے بیٹو!تم مسلمان ہو اور اپنے پیارے رب کے اطاعت گزار ہو۔تم اپنی مرضی سے یہاں آئے ہو،زبردستی نہیں لائے گئے۔اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں! تم سب جس طرح ایک ماں کی اولاد ہو ویسے ہی ایک باپ کے بیٹے ہو۔میں نے تمہارے باپ کی خیانت نہیں کی،نہ اپنے بھائیوں کو رسوا کیا۔میں نے تمہارے حسب و نسب کو عیب دار نہیں ہونے دیا،اور نہ اس میں کوئی تبدیلی کی ہے۔تمہیں خوب معلومہے کہ اللہ رب العزت نے کافروں کے ساتھ لڑائی کرنے میں کتنا اجروثواب رکھا ہے۔سنو اور اچھی طرح سنو کہ آخرت کا گھر جو ہمیشہ رہنے کے لیے ہے اس فانی دنیا سے کہیں بہتر ہے۔
    اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
    يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱصْبِرُوا۟ وَصَابِرُوا۟ وَرَابِطُوا۟ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
    ترجمہ: اے اہل ایمان (کفار کے مقابلے میں) ثابت قدم رہو اور استقامت رکھو اور مورچوں پر جمے رہو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔(سورۃ آل عمران،آیت 200)
    کل جب صبح کا سورج طلوع ہو تو تم دشمن کےساتھ لڑائی کے لیے کمربستہ ہو جاؤ اور دشمنان اسلام پر غلبہ حاصل کرواور ان پر فتح پاؤ۔اور جب تم دیکھو کہ لڑائی میں خوب گرمی اور تیزی آ گئی ہے اور جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں تو پھر اس میں کود پڑو۔"
    پھر سیدہ خنساء رضی اللہ عنہا کے چاروں بیٹے نہایت عزت و وقار اور ثابت قدمی کے ساتھ میدان جنگ میں کود پڑے اور تمام کے تمام شہید ہو گئے۔جب سیدہ خنساء رضی اللہ عنہا کو ان کی شہادت کی خبر ملی تو فرمایا:
    الحمدللہ الذی شرفنی باستشھادھم وارجو من ربیان یجمعنی بھم فی مستقر رحمتہ۔
    "اللہ ہی کا شکر ہے جس نے مجھے شہیدوں کی ماں بنایا اور ان کو شہادت کا شرف حاصل ہوا۔میں اپنے رب سے یہ اُمید رکھتی ہوں کہ وہ مجھے جنت میں ان کے ساتھ اکھٹا کرے گا۔"
    جب ماؤں کا یہ جذبہ ہو تو پھر اولاد کیوں نہ اسلام پر جان قربان کرنے والی ہو افسوس آج ایسی مائیں بہت کم ہونگی جو اپنے بچے کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار کرتی ہوں
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    سبحان اللہ!

    شیئرنگ کا شکریہ!

    جزاک اللہ خیرا!
     
  3. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا!
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سبحان اللہ
    شیئرنگ کا شکریہ سسٹر
    اللہ ھم سب کو بھی توفیق دے ھم ایسی مائیں بنیں آمین
     
  5. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    شہداء

    السلام علیکم

    ابھی بھی وہ مائیں ہیں، یہاں‌ کلک کریں ایک کلپ آپکے سامنے آئے اسے 18 منٹ کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

    اس میں خاص و خاص 22 منٹ بعد 5 بیٹوں کی ماں کیا فرما رہی ہیں اسے بھی سنیں۔

    33 منٹ بعد ایک میجر شہید کی بیٹی کی ہمت اور جذبہ دیکھے بغیر بھی بات نہیں بنتی اسے بھی ضرور دیکھیں۔

    والسلام
     
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کیا یہ روایت شرعا ثابت ہے؟؟
    آپ نے یہ بات جہاں پڑھی ہے، براہ کرم اس کا حوالہ لکھ دیں
     
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    خنساء بنت عمرو الشريد بن رباح بن ثعلبة


    خنساء بنت عمرو الشريد بن رباح بن ثعلبة​


    السلام علیکم

    یہ دھاگہ جہاں لگا ھے وہاں میرا مراسلہ شائد ابھی تک کیو میں لگا ہوا ھے اس لئے دوبارہ کیو میں نہیں‌ لگنا چاہتا اور بھائی صاحب کے جواب میں اسے یہاں لگا رہا ہوں اگر پہلے والا مراسلہ اپنی جگہ لگ جائے تو اس دھاگہ کو بھی براہ مہربانی وہاں‌ منتقل کر دیا جائے شکریہ!

    محترم، ام احمد سسٹر کے بارے میں کلوز تو نہیں جانتا مگر ان کے بنے دھاگوں سے ایک اندازہ ضرور ھے کہ انہیں جہاں جو بات اچھی لگتی ھے وہ اسے یہاں شیئر کر دیتی ہیں اس لئے وہ آپکو حوالہ کیسے تلاش کر کے دے سکتی ہیں جبکہ آپ مرد ہو کر اسے شائد تلاش نہیں کر پائے۔ یہی مراسلہ ایک طویل معلومات کے ساتھ آپ پہلے بھی مطالعہ کر چکے ہیں حوصلہ افزائی کے ساتھ شائد یاد نہیں رہا۔

    ام احمد نے جو واقعہ پیش کیا اس کا عربی متن کے ساتھ یہاں ھے معہ حوالہ

    خنساء بنت عمرو الشريد بن رباح بن ثعلبة

    الکتب >> اسد الغابہ >> کتاب النساء >> باب الخاء >> 6884 ب



    اور اس پر مزید ایک طویل معلومات کے ساتھ یہاں اسی فارم میں mahajawad1 دھاگہ میں

    حضرت خنسإ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ۔ ارثی العرب

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    بھائی میں نے یہ تحریر فیسبک سے لی کوشش کرتی ہوں حوالہ تلاش کرنے کی انشاءاللہ
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  10. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک اللہ خیرا کنعان بھیا

    آپ نے بلکل ٹھیک اندازہ لگایا مجھے جو اچھا لگے اسے شئیر کر دیتی ہوں

    میرے خیال میں یہ کوئی بری بات نہیں

    اب ایک بات کا خیال ضرور رکھیں گے حوالہ کا

    انشاءاللہ
     
  11. انجم رشید

    انجم رشید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2015
    پیغامات:
    65
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں