ہائے افسوس! ہم آخرت سے غافل ہیں ۔ گرافکس

اعجاز علی شاہ نے 'اراکین کے گرافک ڈیزائن' میں ‏جنوری 3, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم​

    السلام علیکم ورحمۃ‌ اللہ وبرکاتہ

    ہائے افسوس! ہم دنیاوی لذتوں میں اتنے مشغول ہوگئے ہیں کہ ہم نے اپنی آخرت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ کیا ہم سے پہلے لوگ دنیاوی لذتوں میں مشغول نہیں تھے ؟ کیا وہ اعلی ترین محلات میں نہیں رہتے تھے ؟ کیا وہ دنیا دار نہیں تھے ؟ کیا ان کے پاس پیسہ و دولت نہیں تھی ؟
    لیکن !
    آج وہ قبروں میں ایسے پڑے ہیں جیسے کبھی ان کا نام ونشان تک نہیں تھا، جیسے وہ دنیا میں آئے ہی نہیں ، یاد رکھیں ! یہی انجام ہمارا بھی ہونے والا ہے ، یہ دنیا دھوکہ باز ہے، اس کو پانے والے خود نہیں رھیں، اس کو جمع کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، اس دنیا نے سب کو دھوکہ دیا ، لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم آخرت کیلئے تیاری کریں، شرک و بدعت سے توبہ کریں اور برائی کو چھوڑیں، اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے ابھی سے تیاری کیجئے، کچھ پتہ نہیں آج کی رات ائر کڈیشن ، لائٹ اور نرم بستر سے مزین کمرے میں ہو اور کل کی رات مٹی کے اس گھر میں جہاں صرف نیک اعمال ہی کام آئیں گے وہاں ہو،
    ابھی بھی وقت ہے دیر مت کیجئے !
    اور جل جلالہ فرماتے ہیں:
    [QH]کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ اُجُوۡرَکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ فَمَنۡ زُحۡزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدۡخِلَ الۡجَنَّۃَ فَقَدۡ فَازَ ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ[/QH]‏
    ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے (آل عمران: 185)

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا!

    بہت عمدہ تھیم اور خوبصورت ڈیزائن!
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
    بہت عمدہ پعغام
     
  4. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    اے اللہ ہم ایسی چیزیں دیکھ کر سمجھ عطا فرما اور اعمال صالحہ کی توفیق عطا فرما دے آمین
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا شاہ صاحب
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی
    بہترین شیئرنگ ہے
     
  7. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں