کاپی اور پیسٹ کی بیماری

اعجاز علی شاہ نے 'لطائف' میں ‏جنوری 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    ویسے تو یہ بیماری سب کو ہے ایک بیماری R EFRESH والی تھی۔ کئی دوستوں‌کو دیکھا کہ Desktop پر ماوس تھوڑا ادھر ادھر کرکے ری فریش کرتے۔
    آج ایک ساتھی کو آن لائن sms کرنا تھا۔ موبائل میں نمبر ڈھونڈ کر وہی پر کاپی کیا پھر ماوس پکڑ کر پیسٹ کیا تو دیکھا کہ نمبر کی جگہ لمبا لنک آگیا۔ :00013:
    تھوڑی دیر کیلئے میں حیران ہوا کہ نمبر کیوں نہیں آیا لیکن پھر خیال آیا کہ کاپی تو میں نے موبائل فون سے کیا ہے اور پیسٹ کمپیوٹر میں کررہا ہوں۔۔۔۔
    اللہ خیر کرے آگے پتہ نہیں کیا ہوگا۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    شاه صاحب بهول چوک انسان سے هو جاتی ھے فکر نه کریں یه کوئی بیماری نہیں ھے.
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    کمال ہے آپ بھی پروفیسر ہو گئے!

    ویسے آپس کی بات ہے کہ میں بھی کل اپنے گھر کے مین گیٹ پر لگے انٹر کام کو ایکسس پوائنٹ سمجھ کر اپنا آفس والا ایکسس کارڈ دکھا رہا تھا، مگر وہ ہے کہ اسے ریڈ ہی نہیں کر پایا؟
     
  4. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    کاش کہ بندے بھی کاپی پیسٹ ہو جاتے .تو ہماری تو یہی خواہش رہتی کہ کوئی ہمیں پاکستان سے کاپی کرکے سعودیہ میں پیسٹ کر دے.کیوں کیسی رہی ہماری خواہش ؟؟؟
    ویسے ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
     
  5. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    یہ بیماری نہیں امتحانات کی ٹینشن ہے
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بھائی یہاں پر Paste ہوگئے تو پھر کفیل بھی آپ کے جیب سے ہر سال ہزاروں ریال Cut اور اپنے جیب میں Paste کرے گا۔ پھر بہت سمجھاو گے کہ Restore کردیں مجھے پاکستان بھی پیسے بھیجنے ہیں وہ Shutdown کردے گا سب کچھ۔۔۔۔۔۔ :00006:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,865
    ابتسامہ ۔ مکتب عمل کے چوبیس سو ریال پلس جو آپ اپنے کفیل کو ہدیہ کریں تاکہ وہ ڈیلیٹ نہ کرے ۔
     
  8. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جی بھائی میں تو شروع سے ہی پروفیسر ہوں یعنی یاداشت کمزور ہے میری بعض معاملات میں. ابتسامہ....
    لو جی آپ بھی ہو گئے پروفیسر. ابتسامہ...

    ایک پروفیسر صاحب کی یاداشت کمزور تھی. ایک دن انھوں نے ایک بات یاد رکھنے کے لئے اپنے رومال کو گرہ لگا لی کہ جب رات کو گرہ دیکھوں گا تو کام یاد آجائے گا. رات کو گرہ پر نظر پڑی تو کام یاد کرنے لگے کہ آج کون سا کام کرنا تھا. مگر وہ بھی پروفیسر تھے اتنی جلدی کیسے کام یاد آتا. ساری رات سوچتے رہے کہ کام کیا کرنا تھا. سوچتے سوچتے صبح ہوگئی تو یاد آیا کہ گرہ اس وجہ سے لگائی تھی کہ رات کو جلدی سونا تھا. ابتسامہ....
     
  9. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جب ہم میٹرک میں پڑھتے تھے اس زمانے میں کاپی پیسٹ نہیں ہوتی تھی کیونکہ "بھائی کمپیوٹر" ھماری زندگی میں دخل انداز نہیں ہوئے تھے. مگر اس وقت بھی ہمیں استاد نے کابی پیسٹ کرنے سے منع کیا تھا ایک مثال دے کر. آپ حیران ہونگے کہ اگر کمپیوٹر نہیں تھا تو کاپی پیسٹ کیسے ہوتی تھی. .

    ملاحظہ فرمائیں.
    مختلف مضامین کے خلاصے مارکیٹ میں دستیاب تھے ان میں سوالات و جوابات لکھے ہوتے تھے اور جوابات کے آخر میں لکھا ہوتا تھا کہ کس کس سنہ میں کون کون سے بورڈ آف ایجوکیشن نے یہ سوالات دیئے تھے.
    استاد نے ھمیں بتایا کہ ہمارے سکول کے ایک انتہائی نالائق طالب علم نے امتحان میں نقل "یعنی کاپی " کرتے وقت ان سالوں کو بھی لکھ "یعنی پیسٹ" کر دیا تھا.
    بس جناب ہم نے استاد کی بات پلے باندھ لی تھی۔۔۔ ابتسامہ....
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    بہت خوب ۔
    میں نے اپنے موبائل پر کال ٹون میں ایک نشید سیٹ کیا ہوا ہے ، اسی ہفتے اپنے کام کے دوران ایک ویب سائٹ سے نئے اناشید بھی سن رہی تھی ۔ اچانک کال ٹون سنائی دی ، میں موبائل کو حیران ہو کر دیکھ رہی تھی کہ کال نہیں آ رہی اور ٹون سنائی دے رہی ہے ۔ ذرا دیر لگی سمجھنے میں کہ وہی نشید سائٹ پر چل رہا ہے ۔
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بھائی امتحانات میں ماسٹر کی پڑھائی میں‌ٹینشن نہیں کیوں کہ سبجیکٹس میری پسند کے ہیں۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    بالکل درست ، سپیشلائزیشن کا یہی مزا ہوتا ہے ۔ وفقک اللہ ۔
     
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,978
    میں اپنی پروفیسری بتلاؤں تو آپ سب ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ اس وجہ سے اوپن نہیں بتلا سکتا۔ بعض احباب کو ذپ کر دوں‌گا ان شاء اللہ
     
  14. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    انتظار ................ذپ کا
     
  15. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    مجھے بے شک میسیج کر دینا
     
  16. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم

    لاہور سے: آپ کی پوسٹ سے گزرا ہوا زمانہ یاد آ گیا، میرا زمانہ 1970 سے 1980 کا تھا، ویسے اس وقت بھی کاپی پیسٹ ہوتی تھی، پریکٹییکلز کی بکوں پر ایکسپیریمنٹس تو خود تیار کرنے پڑتے تھے مگر تصاویر کے لئے بنانے سے وقت بچانے کے لئے تصاویر "فوٹو کاپی" کروا کے اگلے صفحہ پر لگائی جاتی تھیں۔

    ایک ہی قابل اعتماد گیس پیپر ہوتا تھا جس کا نام تھا قریسی گیس پیپر جو امتحان سے اندازاً ایک ہفتہ پہلے جاری ہوتا تھا جسے خریدنا پڑتا تھا اور اس کی پیکنگ سیئل ٹائٹ ہوتی تھی۔ جس میں‌ 20 سوالات ہوتے تھے اور ان میں "نیز" ملا کر کل 60 سوالات بن جاتے تھے یعنی یوں سمجھ لیں‌ 3 کوارٹر کتاب۔ پھر اسی میں پچھلے 5 سال امتحانات میں استعمال ہونے والے سوالات کی نشاندہی بھی ہوتی تھی کہ کونسے سال میں کونسے سوالات آئے جس کا آپ نے بھی ذکر کیا۔

    1980 سے 1985 میں "الطاہر گیس پیپر" مارکیٹ میں آیا جسے الطاہر سائنس اکیڈمی بھاٹی گیٹ لاہور سے شائع کیا جاتا تھا، اس میں صرف 10 سوالات ہوتے تھے جن میں سے 8 سوالات کنفرم ہوتے تھے۔ یہ گیس پیپر اندازاً 4 سال تک شائع ہوا اور بہت کامیاب بھی رہا پھر اسی دوران اس کی انکوائری ہوئی تو معلوم ہوا کہ بورڈ کا کوئی خاص دوست اس کے کالج کے آنر کو بتاتا تھا یعنی پرچے آؤٹ کرتا تھا، جس پر یہ اکیڈمی بھی بند ہو گئی اور کچھ لوگ پکڑے بھی گئے۔

    والسلام
     
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,865
    معلوم نہیں کتنے لوٹ پوٹ ہو چکے ہونگے : )) ، لیکن بعض میں '' باز'' بھی آتے ہیں ، انہیں بھی ذپ کر دیجئے گا۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں