قادری مارچ ۔ تازہ خبریں

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏جنوری 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قادری مارچ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت مل گئی ہے ۔ (اگر آپ کو لکی ایرانی سرکس کی آمد کا اشتہار یاد آئے تو اس میں راقمہ کا کوئی قصور نہیں ۔)
    لاہور سے آنے والا قافلہ پیر کو اسلام آباد داخل ہو گا ۔
    اسلام آباد کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے شرکاء کے لیے بلیو ایریا میں واقع سعودی پاک ٹاور کے سامنے سٹیج بنانے کی اجازت ہو گی ۔
    شرکاء کی گاڑیاں ایف نائن پارک میں پارک ہوں گی ، وہاں واک کرنے والے اس چند روزہ انقلاب شو کی خاطر صبر کا گھونٹ پی لیں ۔
    اسلام آباد کے شہری گھروں میں محصور ہو کر اس بلا کے ٹلنے کا انتظار کریں گے ۔
    انقلاب کی ابتدائی آمد نے نوجوانوں پر اتنا گہرا اثر ڈالا ہے کہ ان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔
    منہاج القرآن کے اپنے تمام ادارے بھی بند ہوں گے کیوں کہ اس کے سب ملازم اسلام آباد میں دیہاڑی کریں گے ۔
    انقلابی نوجوانوں کے ساٹھ سالہ (یہاں سٹھیائے ہوئے کا خیال آنا بے ادبی ہے ) بزرگ لیڈر خود بلٹ پروف ٹرک میں ہوں گے ، تا کہ کسی دہشت گردی کی صورت میں صرف غریب غربا کے بال بچے مریں ۔
    اگر کل ہمارے وزیر باتدبیر رحمان ملک نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بجلی ، پانی ، سوئی گیس، موبائل فون اور نیٹ کی سہولیات بند نہ کیں تو اس موضوع میں بات ہوتی رہے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    عمدہ شئیرنگ
    جی سسٹر سب جو بلٹ پروف گاڑیوں میں آتے ھیں صرف ان کی جانیں قیمتی ھیں جب اللہ کی طرف سے لکھا ان گاڑیوں میں سے بھی نکال کھڑا کرتا ھے آج لاھور میں سب لوگ پریشان ھیں سب کی سم بھی بند کر دی گئی ھیں کل اسلام آباد کی باری ھے اللہ سب پر رحم فرماے آمین
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    طلعت حسین کے ایک کالم کا اقتباس :

    دنیا میں کوئی ملک اپنے داراخلافہ کو اتنی فراخدلی سے باہر سے آنے والوں کے سامنے نہیں پھینک دیتا جیسے کہ اس مملکت خدا داد میں روایت بن گئی ہے، اگر کوئی لیڈر لندن میں اپنے حق میں چھوٹا سا اور انتہائی شریفانہ مظاہرہ کرانا چاہے تو اس کے لئے باقاعدہ اجازت کے سات مراحل سے گزرنا پڑے گا، انتظامیہ جگہ، وقت اور دورانیے کا تعین کرئے گی اور اس پہلو کو پہلے سے طے کیا جائے گا کہ اس اجتماع( جو عمومآ چند درجن سے زائد افراد پر مبنی نہیں ہوتا) کی نوعیت کیا ہو گی، دورانیہ ختم ہوتے ہی ان افراد کو منظم انداز میں گھروں کو واپس جانا ہو گا۔ خلاف ورزی کرنے والے کو گدی سے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ مظاہرے کے آمنے سامنے دائیں بائیں نہ کوئی گزرگاہ بند ہو گی اور نہ ہی کوئی اور شخص اپنے مقررہ کاموں کے اوقات میں ایک سیکنڈ کی تبدیلی کرنے پر مجبور ہو گا۔ قادری صاحب کے ملک کینیڈا میں بھی تمام تر جمہوریت کے باوجود شہری انتظامیہ کی مرضی کے بغیر وہ کسی فٹ پاتھ پر راستہ روک کر ایک لمحے کے لئے بھی کھڑے نہیں ہو سکتے، سڑک پر رکاوٹ کھڑی کرنا تو دور کی بات اور اگر کسی نے ہر حال میں ان حقوق کا استعمال کرنا ہے تو ان کی جگہ یا تو جیل ہو گی اور یا پھر نفسیاتی امراض کا وہ وارڈ جہاں پر بستر کے ساتھ ہتھکڑیاں اور بیڑیاں موجود ہوتی ہیں مگر چوں کہ پاکستان برطانیہ ہے نہ کینیڈا۔ لہذا اس کا دارالخلافہ ہر قسم کی کاروائی کے لیے کھلا ہے جس کا دل چاہے وہ اس پر قبضہ کر لے، جو جب چاہے اس کو مفلوج کر دے
     
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    یہ نام نہاد لانگ مارچ والا قافلہ بائی واک روانہ ہوا ہے یا بائی بس اور کتنے لوگ جا رہے ہیں
    ہم نے سنا تھا حکومت مذاکرات کے لیے تیار تھی پھر اس قافلے کی وجہ؟
     
  5. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    "جائیں تو کہاں اب جائیں ہم" !!
    ارے یہ مولوی صاحب پاکستانی انا ہزارے معلوم ہوتے ہیں، ابھی پتا چلا مقصد حکومت کا حصول (وزیر اعظم) نہیں بلکہ کرپشن کا خاتمہ ہے
    کرپشن کا خاتمہ کرنے کی نیت کرنا اچھی بات ہے لیکن اسے مٹانا آسان کام نہیں نہیں ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 14, 2013
  6. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    آپا جی صرف بلٹ پروف نہیں بلکہ اس کنٹینر کو بمب پروف بنایا گیا(میں ایک کلپ دیکھ رہا تھا اس سے معلوم ہوا)
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انا ہزارے کو ڈاؤن کر دیا۔ ایسا ہے وہ بھی ؟
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ادھر حضرت طاہر القادری اسلام آباد آ رہے ہیں ، ادھر ہندوسادھوؤں نے الہ آباد میں مہا کمبھ میلہ شروع کر دیا ہے ۔
    طاہر القادری کے ساتھ ۲۰ ہزار افراد لاہور سے چلے ہیں ۔
    کمبھ میلے میں لاکھوں یاتری آ رہے ہیں ۔ شرکاء کے تعداد کروڑوں میں ہوتی ہے۔
    مارچ کے ’انقلابی شرکاء‘ گرم کمبل اور لحاف لے کر آ رہے ہیں ۔
    کمبھ میلے کے یاتری اس سردی میں گنگا اشنان کریں گے ۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    طاہر القادری جیسی بڑی شخصیت کو صرف ایک ٹرک میں بند کرنا ناقدری ہے ۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    امیر انقلاب بائے ٹرک ! اب کینیڈین شہری ہو کر وہ پاکستان کی سڑکوں پر تو نہیں رل سکتے ۔
    غریب مرید ان کی بلا سے جیسے پہنچیں ۔
    ان کو صرف لفظ مارچ اچھا لگتا ہے ۔ اس کے مطلب پر وہ غور نہیں کرتے ۔ لغت زیادہ ستائے تو اسے ٹرک مارچ کہہ لیں ۔
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    منڈی میں لے جائی جانے والی اجناس اور ۔ ۔ ۔ ۔ کو ہمیشہ ٹرکوں پر لاد کر ہی لے جایا جاتا ہے!
     
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اور موازنہ کرتے ہیں ماؤزے تنگ سے!
     
  13. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اس کا نام سن کر جو احساسات ہوتے ہیں میں وہ بیان نہیں کر سکتی اللہ کرے کوئی تو ہو جو اس شر پسند کا راستہ روک سکے ،سچ کوئی تو ہو-------------اللہ تعالی گناہوں کو معاف فرما کر مسلمانوں کو اس فتنے سے محفوظ رکھے آمین یا رب العالمی-
     
  14. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    موصوف کا ٹی وی پر اک بیان سننے کا اتفاق ہوا تھا، موسیقی اور ناچ کو جائز ثابت کرنے کی پوری کوشش میں تھے.
    اللہ ھم سب کو اس طرح کے فتنوں سے بچاۓ. آمین.
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  16. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اسلام آباد میں رھنے والےممبران سے گزارش ہے کہ امیر انقلاب کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں. ‏(‏:
     
  17. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    علماء فرماتے ہیں فتنہ کے وقت گھروں میں قرار پکڑو۔
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انقلاب ’مارچ‘ سیاہ لینڈ کروزر پر سواری کے باوجود لیٹ ہو گیا ہے ۔
    انقلابی نوجوان کل بھی تعلیمی اداروں کی چھٹی سے لطف اندوز ہوں گے ۔
    اسلام آباد کل بھی انقلاب کا قیدی ہو گا۔
    موبائل بند رہیں گے ، دکانیں بھی بند رہیں گی اس لیے گھر میں موجود آٹے کو سوچ سمجھ کر استعمال کریں ، کیوں کہ امیر انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ فیصلہ نافذ کرنے تک واپس نہں جانے والے ، ساٹھ سالہ امیر انقلاب نے جتنا وقت آنے میں لیا ہے اسی سے جانے کا حساب نکال لیں ، کبھی کسی بوڑھے کے پیچھے زینہ اترنے کا اتفاق ہوا ہے ؟ اس تجربے کو ذہن میں رکھیں ۔ ہو سکے تو پچھلے آنگن میں زمین ہموار کر کے گندم بو دیں ۔ انقلاب کے آنے جانے میں روٹی کی چھٹی نہیں ہو سکتی ۔
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وقت کا بھی خیال رکھیں ، باقی عمر کے ایک سال اور کچھ مہینے رہ گئے ہیں‌۔
     
  20. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    انا ہزارے میں‌ اور طاہر قادری میں ایک فرق یہ ہے کہ ہزارے ماضی میں بھی سوشل ورکر رہے ہیں جبکہ قادری صاحب کی بیشتر زندگی ایک مخصوص فرقے کے متنازع عقائد کی تبلیغ میں گزری ہے
    ہزارے کی سیاست میں نہ چلنے کی وجہ یہ بھی رہی کہ وہ سیاسی چال بازیاں نہیں جانتے تھے اور وقت ضرورت ان کے سپورٹر سیاسی جماعتیں بھی پردے کے سامنے آکر مدد نہیں کی
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 14, 2013
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں