عرض مترجم

رفی نے 'تسہیل الوصول إلى فہم علم الاصول' میں ‏جنوری 21, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    عرض مترجم


    الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين , أما بعد !​


    زیر نظر کتاب "تسہیل الوصول الى فہم علم الاصول " تین فاضل مشایخ : عطیہ محمد سالم , عبد المحسن العباد , اور حمود بن عقلا کی تصنیف لطیف ہے جس پر شیخ عبد الرزاق عفیفی نے نظر ثانی کی ہے ۔یہ کتاب دینی مدارس میں داخل نصاب بھی ہے اور اصول فقہ کو سمجھنے کے لیے آسان عام فہم اوربہترین راہنما بھی ۔ ہمارے ادارہ جامعہ دار الحدیث المحمدیہ ملتان میں بھی یہ کتاب نصاب میں شامل ہے اور ہر سال پڑھائی جاتی ہے ۔ گزشتہ سال مجھے یہ کتاب پڑھانے کا موقعہ ملا تو میں نے اس کتاب کی افادیت کی بناء پر طلبہ کو اسکا ترجمہ ساتھ ساتھ تحریر کرنے کا مشورہ دیا , کلاس میں جو ترجمہ اس کتاب کا میں بیان کرتا طلبہ اسے کاپیوں پر لکھ لیتے , ہمارے فاضل تلمیذ محمد زبیر آزاد نے اس ترجمہ کو بہترین انداز میں جمع کیا اور پھر اسے یونیکوڈائز بھی کر دیا ۔ جسکے بعد میں نے اسے مکمل طور پر دوبارہ پڑھا اور غلطیوں اور خامیوں کی اصلاح کی, سقط کا ازالہ کیا , اور جہاں کوئی اہم ترین بات کی وضاحت یا نقد کی ضرورت محسوس ہوئی بین القوسین کچھ اضافات بھی کر دیے ۔ یاد رہے کہ ان مقامات کے علاوہ بھی اس کتاب اور اصول فقہ کی دیگر کتب پر ہمارے ملاحظات ہیں , لیکن طوالت کے ڈر سے انہیں یہاں ذکر نہیں کیا گیا ۔ ان تمام تر باتوں کو ہم علم اصول پر اپنی مستقل کتاب " أصل الأصول " میں ذکر کریں گے , جہاں ہم اصول فقہ اور اصول حدیث کے تمام تر قوانین كو خالصتا كتاب وسنت كے دلائل سے ثابت کریں گے , اور باطل اصولوں کا رد بھی کریں گے ۔ ان شاء اللہ تعالى ۔

    ہم محترم جناب سرور عاصم صاحب , مدیر مکتبہ اسلامیہ لاہور کے ممنون ہیں کہ انہوں نے اس کتاب کو حسب عادت اعلى ترین معیار قائم رکھتے ہوئے زیور طباعت سے آراستہ کیا اور شائقین علم کے لیے ملک کے اطراف واکناف میں پھیلانے کا اہتمام فرمایا ۔

    ہم اللہ تعالى سے دعاء گو ہیں کہ وہ ہماری اس ادنی سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں مقبول ومنظور فرمائے , اور اسکے مصنفین , مترجم , ناشر اور تمام معاونین وقارئین کے لیے ذخیرہ آخرت بنا دے ۔ آمین یا رب العالمین ۔

    ابو عبد الرحمن محمد رفیق طاہر
    مدرس جامعہ دار الحدیث محمدیہ
    عام خاص باغ ملتان
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں