کچھ " ہندوستان " کے بارے میں

حیدرآبادی نے 'دیس پردیس' میں ‏جنوری 27, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم
    اردو مجلس کے محترم عزیز دوستو

    ایک پاکستانی اردو فورم پر ہندوستان کے نام سے علیحدہ سیکشن بنایا گیا ہے تاکہ ہندوستان کے متعلق اردو میں خود ہندوستانیوں کے قلم سے معلومات حاصل کی جائیں۔
    ہم نے سوچا کہ یہاں مجلس پر بھی ہندوستان کے متعلق اپنے پاکستانی ساتھیوں کی انفارمیشن میں اضافہ کیا جائے۔
    یہ لڑی اسی مقصد کے تحت کھولی گئی ہے۔
    ان شاءاللہ یہاں وقتاً فوقتاً تحریریں لگائی جائیں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    26۔جنوری

    26۔جنوری

    26۔جنوری
    ہندوستان میں "یومِ جمہوریہ" کے یادگار دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    ہندوستان نے برطانیہ کے تسلط سے یوں تو 15۔اگست 1947ء کو آزادی حاصل کی تھی، لیکن ہندوستان کا آئین چونکہ 26۔جنوری 1950ء کے دن قائم کیا گیا تھا ، لہذا حکومتی سطح پر یہی دن (26۔جنوری) ہندوستان کے جمہوری مملکت ہونے کے مبینہ اظہار کا دن قرار دیا جاتا ہے۔
    اسی دن ڈاکٹر راجندر پرساد ہندوستان کے پہلے ہندوستانی صدر کے طور پر منتخب کیے گئے۔

    "یومِ جمہوریہ" کے اسی قومی دن ہر سال ہندوستان کے دارلحکومت نئی دہلی میں ایک عظیم فوجی پریڈ کی نمائش ہوتی ہے۔ آرمی ، نیوی اور ائر فورس کی قومی قوتوں کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ صدرِ ہندوستان ، جو کہ ہندوستانی مسلح فوج کا کمانڈر انچیف بھی ہوتا ہے ، اس موقع پر فوج کی سلامی لیتا ہے۔
    یومِ جمہوریہ کی اس پریڈ میں شرکت کے لیے مہمانِ خصوصی کے طور پر کسی دوسرے ملک کی اہم شخصیت کو دعوت دی جاتی ہے۔ اس سال (2008ء) صدر فرانس نکولس سرکوزی کو مہمان خصوصی بنایا گیا ہے۔ 2007ء میں روس کے صدر پوٹین اور 2006ء میں سعودی عرب کے فرمان روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو مدعو کیا گیا تھا۔

    یومِ جمہوریہ کو سارے ہندوستان میں تعطیل منائی جاتی ہے۔ ساری ریاستوں کے دارلحکومت میں مختلف رنگین تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ علی الصبح پرچم کشائی کی تقریب ریاستی گورنر کے ہاتھوں انجام پاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    ہندوستانی پرچم

    ہندوستانی پرچم
    [​IMG]

    ہندوستانی پرچم (‫Indian Flag) کو ہندی زبان میں "ترنگا" کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے " تین رنگوں والا"۔
    ‫22۔جولائی 1947ء کو "ترنگا" ہندوستانی قومی پرچم کے طور پر انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔ اس پرچم کے ڈیزائن کی بنیاد وہی رکھی گئی جو 1931ء میں انڈین نیشنل کانگریس نے پیش کی تھی۔

    ہندوستانی پرچم تین مساوی افقی دھاریوں پر مشتمل ہے۔ پہلی دھاری کا رنگ زعفرانی ، درمیان والی سفید اور نیچے والی دھاری کا رنگ سبز ہے۔ سفید دھاری کے درمیان میں نیلے رنگ کا ایک گول نقش ہے جسے "اشوک چکر" کہا جاتا ہے۔ اشوک چکر ، 24 کانٹوں پر مشتمل وہ پہیہ ہے جسے "میزانِ قانون" کہا جاتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ہندوستانی راجہ اشوک کی یادگار ہے۔

    سن 1931ء میں جب ہندوستانی پرچم متحدہ ہندوستان میں متعارف کرایا گیا تھا تو اس کے دو رنگوں کی شناخت اس وقت کے ہندوستان کی دو بڑی قومیتوں کے طور پر کی جاتی رہی۔ زعفرانی رنگ ہندو قومیت کی نشانی کے طور پر تو سبز رنگ مسلمانوں کی شناخت کے طور پر اور بیچ والا سفید رنگ اس "امن اور سچائی" کی نشانی بتایا گیا جو انہی دو قومیتوں کے درمیان موجود رہا تھا۔
    دورِ حاضر کے انڈیا میں ان رنگوں کا مطلب حکومتی سطح پر اب یوں بیان کیا جاتا ہے ‫:
    زعفرانی = شجاعت اور ایثار
    سفید = پاکیزگی اور سچائی
    سبز = وفاداری ، حکمت عملی اور اولالعزمی
    قانون کے پہیے (‫Wheel of Law) کے چوبیس عدد کانٹے ، کہا جاتا ہے کہ دن کے چوبیس گھنٹوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ لامحدود دائرۂ زندگی کی نشانی ہیں۔

    ہندوستانی قانون کے مطابق ہندوستانی شہریوں کو ہندوستانی پرچم لہرانے کی اجازت صرف یومِ آزادی (15۔اگست) اور یومِ جمہوریہ(26۔جنوری) کے دن دی گئی تھی۔ لیکن 15۔جنوری 2002ء کو دہلی ہائی کورٹ نے ایک قانون پاس کیا کہ اب ہندوستانی شہری سال بھر میں کسی بھی دن قومی پرچم لہرا سکتے ہیں جو دراصل انہیں حاصل آزادیء اظہارِ رائے کے مترادف ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    بہت عمدہ لڑی ہے، اردو میں ہمیں ہندوستان کے بارے میں جاننے کو بہت کم ملتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  6. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    وعلیکم السلام!
    حیدر آبادی بھیا اب تو یقین ہو چلا کہ حیدر آبادی باتاں نہیں کرتے:00026:
    اور ہاں بھیا اس سلسلے کو اسی طرح جاری رکھیے گا، اور اپ ڈیٹ کرتے رہیے گا، ویسے تو ہندوستان کے بارے میں معلومات مل سکتی ہیں نیٹ پر لیکن وہ زیادہ تر انگلش میں ہوتی ہیں اور ہمیں تو اتنی انگلش آتی ہی نہیں:00024:
    اچھا حیدرآبادی بھیا ہندوستان میں بولی جانے والی زبانوں پر بھی ذرا روشنی ڈالیے گا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ہندوستان میں ٪70 لوگ غریب ہیں۔ مسلمانوں کی کوئ سیاسی جماعت نہیں ہے ۔
     
  8. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    السلام علیکم!
    زید بھائی کیسے ہیں آپ ، امید ہے خیریت سے ہوں گے۔
    زید بھائی میں بھی ہندوستانی ہوں۔ مجھے یہ تو پتا ہے کہ ہندوستان میں غربت ضرور ہے۔ مگر اتنی نہیں ہے جتنا کہ آپ بتا رہے ہیں۔ آپ یہاں ثبوت دیکھ سکتے ہیں کہ غربت کی لائن سے نیچے زندگی گزارنے والے ہندوستانی افراد کی تعداد 2005ء کے اعداد و شمار کے مطابق قریباً 28 فیصد رہی ہے جبکہ یہی تعداد 1994ء میں 36 فیصد اور 1978ء میں 51 فیصد رہ چکی ہے۔

    ہندوستان میں قومی سطح پر بےشک مسلمانوں کی کوئی مشترکہ سیاسی جماعت نہیں ہے لیکن ریاستی (صوبائی) سطح پر بہت سی جماعتیں ہیں جیسے کیرالہ کی انڈین یونین مسلم لیگ ، آندھرا پردیش کی مجلس اتحاد المسلمین ، جموں کشمیر کی نیشنل کانفرنس اور نیشنل پینتھرس پارٹی ، اترپردیش کی آل انڈیا مسلم مجلس اور مسلم عوامی فرنٹ وغیرہ۔

    ہندوستان سے متعلق مزید معلومات درکار ہوں تو آپ اسی تھریڈ میں شوق سے اور بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. ARHAM

    ARHAM -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2007
    پیغامات:
    208
    السلام علیکم !
    یہ انڈین مسلم پرسنل لاء کیا ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
  11. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    شکریہ بھائی....
    ساتھ ساتھ اگر ہوسکے اس کی بھی تھوڑی سی وضاحت کریں. کہ پاکستان 14 اگست کو اور انڈیا 15 اگست کو یوم آزادی مناتے ہیں. یہ ایک دن کا فرق کیسے ہیں.
    کیونکہ جب ایک ہی چیز کو دو حصوں میں بانٹا جائے تو بیک وقت تقسیم ہوا کرتے ہیں.
    اس میں ایک دن کا وقفہ چہ معنی دارد.....؟
     
  12. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    محترمہ عندلیب صاحبہ نے ثبوت wikipedia سے دیا ھے ۔ جہاں پر کوئ بھی شخص اپنے مطابق تر میم کرساکتا ھے ۔ کوئ اور ثبوت ہو تو لائیں ۔
     
  13. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    السلام علیکم !

    بندہ نے آج ھندوستان میں‌ غربت پر مطالعہ کیا ھے اور پتا چلا ھے کہ باجی عندلیب نے درست فرمایا ھے ۔ لہٰذا کسی بھی غلطی کے لئے معذرت چاھتا ھوں۔
     
  14. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    یہ دوستی پہ کیسے اتر آئے زید بھائی:00006:
     
  15. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    اور ہاں زید بھائی اک سچّے مسلمان کو ایسا ہی ہونا چاہئیے:00006:
     
  16. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    ھمارے ایک استاد بتاتے تھے کہ کہ غلطی کر کہ اسے تسلیم کرنا بہت مشکل ھوتا ھے ۔ لہٰذا میں مشکل کو آسان کر رھا ھوں ۔
     
  17. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    چلیے جزاے خیر دے اللّہ آپ کو:)
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    ہممم ! ہم نے تو سنا تھا کہ اس بوڑڈ کو بنانے میں “ مولانا عبد الکلام آزاد کا بھی ہاتھ ہے ۔۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس میں سر پھرے غیر مقلدین کی کیا نسبت ہے ۔۔
     
  19. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    ہندوستان کی ریاست - آندھرا پردیش

    [​IMG]
    یہ ریاست ، جنوبی ہند کی واحد بڑی اور سارے انڈیا کی چوتھی بڑی ریاست ہے
    لقب = ہندوستان کا چاول کا پیالہ (Rice Bowl of India)
    رقبہ = 275,608 مربع کیلومیٹر
    اضلاع کی تعداد = 23
    آبادی = 75 ملین (ہندوستان کی آبادی کا 13 واں فیصد)
    ریاست سے گزرنے والی مشہور ندیاں = گوداوری اور کرشنا
    پہلی سرکاری زبان = تلگو
    دوسری سرکاری زبان = اردو
    ریاست کا سرکاری کھیل = کبڈی :00006:
    ریاست سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اردو اخبارات = سیاست ، منصف ، اعتماد ، رہنمائے دکن ، ملاپ ، عوام

    مزید دلچسپ تفصیلات - یہاں
     
  20. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    ہمم اچھا تھریڈ ہے
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں