حکم وضعی کی اقسام

رفی نے 'تسہیل الوصول إلى فہم علم الاصول' میں ‏جنوری 26, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399


    حکم وضعی کی اقسام:


    1۔ سبب:
    لغت میں سبب اسے کہتے ہیں :جس کے ذریعے اس کے غیر تک پہنچا جائے۔

    اصطلاح میں سبب اسے کہتےہیں: جس کے وجود سے (حکم کا )وجود لازم آئے اور اس کے عدم سے اس (حکم )کی ذات کا عدم لازم آئے۔

    مثال کے طور پر سورج کا ڈھلنا ، کیونکہ یہ ظہر کی نماز کے واجب ہونے کا سبب ہے اور اسی طرح نصاب زکاۃ کی ملکیت کیونکہ یہ زکاۃ کے وجوب کا سبب ہے اور اسی طرح ولاء اور نسب میراث حاصل کرنے کا سبب ہے۔

    2۔ شرط:
    لغت میں شرط‘ شروط کا واحد ہے شَرَطٌ سے ماخوذ ہے جو اشراط کی واحد ہے جس سے مراد علامت اور نشانی ہے۔

    اصطلاح میں شرط اس کو کہتے ہیں کہ جس کے عدم سے (حکم کا) عدم لازم آئے اور اس (شرط)کے وجودسے (حکم کا) وجود اور خود اس (شرط)کا عدم لازم نہ آئے۔

    جیساکہ طہارت (وضو اور غسل وغیرہ)کیونکہ نماز کے صحیح ہونے کےلیے طہارت شرط ہے، لہٰذا طہارت کی عدم موجودگی میں شرعی نماز کا وجود بھی معدوم ہوگا۔لیکن طہارت کا وجود نماز کے وجود کو لازم نہیں کرتا کیونکہ بسا اوقات انسان طہارت حاصل کرلیتا ہے لیکن نماز پڑھنے سے رکا رہتا ہے۔

    3۔ مانع:
    لغت میں رکاوٹ کو مانع کہتے ہیں۔

    اصطلاح میں اسےمانع کہتے ہیں کہ جس کے وجود سے (حکم کا)عدم لازم آئے، اور اس کے عدم سے (حکم کا ) وجود اور خود اس (مانع) کا عدم لازم نہ آئے۔

    جیسا کہ قتل میراث کے حصول میں مانع ہے اور حیض نماز کی ادائیگی سے مانع ہے۔

    کیونکہ جب بھی قتل کا وجود پایا جائے گا میراث ممتنع ہوجائے گی اور جب بھی حیض پایا جائے گا نماز کی ادائیگی ممنوع ہوجائے گی۔ اور کبھی کبھی یہ دونوں (قتل اور حیض) پائے نہیں جاتے اور ان کا نہ پایا جانا میراث کے حصول اور نماز کی ادائیگی کو لازمی نہیں بناتا۔
    لہٰذا یہ شرط کے برعکس ہے کیونکہ شرط میں مشروط کی موجودگی شرط کی موجودگی پر موقوف ہوتی ہے اور مانع اس کے وجود کی نفی کرتا ہے۔

    سبب، شرط اور مانع میں فرق کوواضح دیکھنے کےلیے زکاۃ کے مال کی طرف دیکھئے:

    اگر مال نصاب ِزکاۃ تک پہنچ جائے تو یہ زکاۃ کے فرض ہونے کےلیے سبب ہوگا، اس مال پر سال کا گزرنا شرط ہے اور اگر قرضہ موجود ہوتو یہ مانع ہوگا، ان لوگوں کے قول کے مطابق کہ قرضہ مانع ہے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں