غیرمقلد اور قادیانی؟۔۔۔۔۔۔

اقبال ابن اقبال نے 'ماہِ ربیع الاوّل' میں ‏جنوری 30, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اقبال ابن اقبال

    اقبال ابن اقبال -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 26, 2012
    پیغامات:
    67
    تقلید ہر بے راہ روی کا توڑ ہے ۔ہر باطل کے پاس پہلے والے باطل لوگوں کے تیر و ترکش موجود ہیں۔جیسے کہتے ہیں ’’نئے شکاری جال پرانا ‘‘۔ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید کرتے ہوئے کوئی آدمی بھی ضلالت اور گمراہی میں نہیں پڑ سکتا۔ ہاں خود اجتہادی اور خواہشات نفسانی کی آڑ میں آدمی کے گمراہ ہونے تو کیا اسلام سے خارج ہونے کے بھی قوی احتمالات موجود ہوتے ہیں ۔اس لئے بعد کے اٹھنے والے فتنے دو دھڑوں میں تقسم ہوتے ہیں ۔

    ۱: جنہوں نے سرے سے تقلید کا انکارکیا۔ اس میں اہل ظواہر سے لے کر موجودہ دور تک کے فتنے مثلاً غیرمقلدیت و مرزائیت وغیرہ شامل ہیں ۔

    ۲: جنہوں نے عملاً تقلید کا انکار اور قولاً تقلید کا اقرار بڑے زورو شور سے کیا ۔پہلے دور کے معتزلہ سے لے کر آج کل کے بدعتیوں بریلویوں و مماتیوں وروافض تک کے لوگ اس میں شامل ہیں ۔

    ہر بعد میں آنے والے باطل نے اپنی طرف سے کوئی اصول گمراہی وضع نہیں کیا بلکہ پہلے گمراہ گروہوں کے عقائد کو چمکدار اسلامی لیبل لگا کر سادہ لو ح مسلمانوں کوگمراہ کیا ہے،اور یہ طبقہ ان لوگوں کی تقلید میں چلا ہے جن کو امت مسلمہ نے ان کے غلط عقائد اور نظریات کی وجہ چھوڑ کر اہل السنۃ والجماعۃسے خارج کر دیا تھا ۔

    قارئین کرام! آج ہم آپ کی خدمت میں تقلید سے بیزار دو فرقوں کے چندمشترکہ مسائل کا تذکرہ کرتے ہیں جن سے آپ بخوبی جان لیں گے کہ ان کا آپس کا چولی دامن کا ساتھ ہے، فرق صرف نام کا ہے۔

    مسئلہ نمبر ۱: جس طرح غیر مقلدین نے تقلید کو شرک اورکار شیطان بتلانے کے ساتھ ساتھ رد تقلید پر کتا بیں لکھیں اسی طرح مرزے نے بھی تقلید کا انکاراور ردتقلید میں کتب تحریر کیں۔

    (الکلام المفیدفی اثبات التقلید ص:۱۸۷)

    مسئلہ نمبر ۲: جس طرح غیر مقلدین کے ہاں مسافت سفر ۳ میل یا احتیاطاً ۹ میل ہے۔

    ( نماز نبو ی ص: ۲۴۳،)

    اسی طرح مرزا قادیانی بھی مدت قصر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھتا ہے۔جس کوتم پنجابی میں ’وانڈاکہتے ہو،اس میں قصر ہونا چاہیے ۔میں نے سوال کیا اس میں کوئی میلوں کی بھی شرط ہے۔ آپ نے کہا نہیں پس جس کو تم وانڈا سمجھتے ہو ا س میں قصر جائز ہے۔

    (سیرت مہدی ازمرزا بشیر ج:۳ ص:۵۳)

    مسئلہ نمبر ۳ : غیر مقلدین جرابوں پر مسح کرنے کے قائل ہیں ۔

    (صلوۃ الرسو ل ص:۱۰۶ )

    نوٹ : مرزا بھی جرابوں پر مسح کا قائل نہ ہوتا جبکہ وہ پھٹی پرانی جرابوں پر مسح کرنے کا بھی قائل تھا ۔

    (سیرت مہد ی از مرزابشیرج:۲ ص: ۱۲۷ )

    مسئلہ نمبر ۴: غیر مقلدین حدیث صحیحہ" تحت السرۃ" والی کے خلاف خارج از صحاح ستہ سے سینہ پر ہاتھ باندھنے کے قائل ہیں ۔

    (صلوۃ الرسول ص؛۸۸ ملخصاً)

    جبکہ مرزے کا عمل بھی غیر مقلدوں والا ہی تھا ۔وہ خود لکھتا ہے:باوجود اس کے کہ شروع عمر میں بھی ہمارے اردگرد سب حنفی تھے مجھے ناف کے نیچے ہا تھ باندھنا کبھی پسند نہیں ہوا بلکہ طبعیت کا میلان ناف سے اوپر ہاتھ باندھنے کی طرف رہا ہے ۔

    (سیرت مہدی از مرزا بشیرج:۱ص:۱۰۳ )

    نیز لکھا ہے کہ بحالت نماز ہاتھ سینے پر باندھتا تھا۔

    (سیرت مہدی ج:۳ص:۲۶۵)

    مسئلہ نمبر ۵ : غیر مقلدین ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے کے قائل ہیں اور اس کو سنت نبویہ غیر منسوخہ سمجھتے اور قرار دیتے ہیں ۔

    (تیسرالباری از وحید الزمان غیر مقلد ج:۵ ص:۶۹۸)

    اسی طرح مرزا قادیانی بھی ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے کا قائل تھا ۔

    (سیرت مہدی ج:۳ ص:۶۳)

    مسئلہ نمبر ۶: غیرمقلدین سفر اور حضر میں خرابی موسم میں جمع بین الصلوتین کے قائل ہیں۔

    (نماز نبوی از ڈاکٹر شفیق غیر مقلد ص:۲۴۷)

    اسی طرح مرزا قادیا نی بھی جمع بین الصلواتین کا عملاً قائل تھا ۔

    (سیرت مہدی ج:۳ ص:۲۲۰)

    مسئلہ نمبر ۷ : غیر مقلدین آمین بالجہر[ شرارتاً] زور سے کہتے ہیں۔

    (صلوۃ الرسول از صادق سیالکوٹی غیر مقلد ص:۱۹۵ )

    اسی طرح مرزا قادیانی بھی آمین بالجہر کا قائل تھا ۔

    (سیرت مہدی ج:۳ ص:۶۴ )

    مسئلہ نمبر ۸: غیر مقلدین نماز میں رفع یدین کرتے ہیں۔

    (صلوۃ الرسول از صادق سیالکوٹی غیر مقلد ص:۱۹۵ )

    اسی طرح مرزا قادیا نی بھی رفع یدین کرنے کا قائل تھا ۔

    (سیرت مہدی ج:۲ ص:۴۹)

    مسئلہ نمبر ۹ : غیر مقلدین نماز میں قراۃ خلف الامام کرتے ہیں ۔

    (نماز نبوی از ڈاکٹر شفیق غیر مقلد ص:۱۸۵ )

    اسی طرح مرزا قادیانی بھی نماز میں قراۃ خلف الامام کا قائل تھا ۔

    (سیرت مہدی ج:۳ ص:۶۴ )

    مسئلہ نمبر ۱۰ : غیر مقلدین حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے سولی دیے جانے کے قائل ہیں۔مولوی اشرف سلیم غیر مقلد لکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کو معراج کرائی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کو صلیب پر ۔

    (میزان المتکلمین ص:۱۳۶)

    اسی طرح مرزا بھی رفع عیسی ٰ علیہ السلام کا قائل نہ تھا بلکہ خود مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا تھا۔

    (کشتی نوح ص48)

    مرزا غیر مقلد ہی تھا :

    نمبر۱: خود بیوی کا اقرار ہے کہ مرزا صاحب اہلحدیث تھے ۔

    (سیرت مہدی ج:۱ ص:۵۷)

    نمبر ۲: غیر مقلدیت مرزا کا سسرال اور مرزا ان کا داماد تھا۔

    (سیرت مہدی ج:۱ ص:۵۷)

    نمبر۳: غیر مقلد تھا تبھی تو نذیر حسین دہلوی نے نکاح پڑھایا۔

    (سیرت مہدی ج:۱ ص:۵۷)

    نمبر۴: مرزے کا استاد مولوی فضل احمد گوجرانوالی غیر مقلد تھا اور دوسرا سید گل شیعہ تھا۔

    (سیرت مہدی ج:۱ ص:۲۵۱)

    نمبر۵: مرزا قادیانی اور محمد حسین بٹالوی غیر مقلد ہم مکتب تھے۔

    (سیرت مہدی ج:۱ ص:۲۵۸)

    نمبر۶: مرزا قادیانی غیر مقلد تھا تبھی تومحمد حسین بٹالوی نے براہین احمدیہ پر تقریظ لکھی۔

    (سیرت مہدی ج:۱ ص:۲۶۵)

    نمبر ۷ : خاکسار (مرزا قادیانی)کے نزدیک فرقہ اہل حدیث اپنے اصل کے اعتبار سے نہایت قابل قدر ہے۔

    (سیرت مہدی ج؛۲ص:۲۹ )

    نمبر ۸ : مرزا عقائد اور تعامل کے لحاظ سے اہلحدیث تھا ۔

    (سیرت مہدی ج:۲ص:۴۹)

    نمبر ۹ : غیر مقلد تھا تو اس لئے ان سے ملاپ زیادہ تھا ۔

    (سیرت مہدی ج:۱ ص:۵۷)

    نمبر۱۰: مرزا قادیانی کےمسائل اور عقائد سارے کے سارے غیر مقلدوں والے تھے۔مثلاًآمین بالجہر رفع یدین وغیرہ ۔

    (سیرت مہدی ج:۳ص:۶۴،ج:۱ص۱۶۲ )

    قارئین کرام : ہم مرزا قادیانی کی غیر مقلدیت پر مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈال چکے اور آپ دلائل و براہین کے ساتھ اس کی بحث ملاحظہ فرما چکے ہیں ۔ہر ذی شعور شخص جانتا ہے بر صغیر پاک وہند میں مذکورہ تمام افکار و اعمال طبقہ غیر مقلدین کے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو فکر صحیح فہم سلیم اور حقیقت پسندی کا ذوق لطیف عطا فرماے ۔آمین
     
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اقبال صاحب ان سوالات کے جوابات درکار ہیں

    آپ کے اسی بیان کو ہی لے لیتے ہیں تو پھر ان باتوں کاسیدھا سیدھا اور دو ٹوک جواب عنایت فرما دیں جناب

    1- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موت آئی تو پھر وہ حاضر ناظر تو نہ ہوئے
    2-نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موت آئی تو پھر وہ مشکل کشا بھی نہ ہوئے
    3- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موت آئی تو پھر وہ نور من نور اللہ نہ ہوئے
    4- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موت آئی تو قبر میں وہ دنیاوی طور پر زندہ نہ ہوئے۔ اس کے بعد مولانا؟ احمد رضا خان کے بیان کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کی بیویاں قبر میں بھی پیش کی جاتی ہیں
    5-نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر موت آئی تو ان کا آپ کی محافل میلاد میں‌ آنا ممکن نہ ہوا اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو "دم بدم پڑھو درود، حضور بھی ہیں یہاں موجود" کا کیا معنیٰ ؟؟؟

    اقبال ابن اقبال صاحب اسے کہتے ہیں

    "لو آپ اپنے دام میں‌ صیاد آ گیا"​

     
  3. اقبال ابن اقبال

    اقبال ابن اقبال -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 26, 2012
    پیغامات:
    67

    اہل حدیث کے نزدیک گستاخ رسول کو عزت سے پکارا جائے

    ایک اسلام دشمن ہندو‘ جس کا نام ’’دیانند‘‘ تھا۔ اس خبیث کافر نے قرآن اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس پر زبردست حملے کئے تھے اور اس بارے میں ایک کتاب بھی لکھی تھی جس کا نام ستیارتھ پرکاش تھا۔ اسی وجہ سے ہندو اس کے نام کے دائیں‘ بائیں تعظیمی القابات لگاتے تھے مثلا سوامی‘ جی وغیرہ۔ یہ شخص رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک انتہائی بے باکی اور گستاخانہ انداز میں لیا کرتا تھا‘ لیکن اہل حدیث فرقہ اس کے باوجود اس گستاخ رسول کو ہندؤں کی طرح تعظیمی القابات سے پکارتا اور لکھتا تھا اور کہتا تھا کہ اسلام ہمیں یہی سکھاتا ہے۔ اہل حدیث فرقہ کی گستاخ رسول شخص کے ساتھ یہ محبت اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ اندر سے معاملہ کچھ اور ہے‘ نیز اسلام ہمیں یہ حکم دیتا ہے کہ گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم واجب القتل ہے لیکن اہل حدیث فرقہ کے نزدیک اس کی تعظیم کی جائے گی‘ نیز ابوجہل کا اصل نام عمرو بن ہشام تھا اور لوگ اس کو عزت سے ابوالحکم کہتے تھے لیکن مسلمانوں نے اس کا نام ابوجہل رکھ دیا جو سخت معیوب اور قبیح تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا گستاخ تھا اور دین کا زبردست دشمن تھا۔ لیکن اہل حدیث فرقہ کا اپنا ہی ایک مذہب ہے چنانچہ وہابیوں کے سب سے بڑے مناظر ثناء اﷲ نے کہا کہ

    سوامی بڑی عزت کا لفظ ہے آریہ سامجی (دیانند) ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام صرف محمد لکھتے ہیں اور مفرد کے صیغہ سے بیان کرتے ہیں مثلا لکھتے ہیں ’’محمدپیدا ہوا‘‘ ’’محمد کہتا تھا‘‘ جو ایک ادنیٰ درجہ کے لوگوں کے لئے ہیں مگر ہم ان کے گرو (پیشوا دیانند) کو عزت ہی سے یاد کریں گے کیونکہ اسلام کا ہم کو یہی حکم ہے۔

    (حق پرکاش ص 14 ‘ دیباچہ نعمانی کتب خانہ لاہور)

     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اقبال صاحب ان سوالات کے جوابات درکار ہیں

    آپ کے اسی بیان کو ہی لے لیتے ہیں تو پھر ان باتوں کاسیدھا سیدھا اور دو ٹوک جواب عنایت فرما دیں جناب

    1- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موت آئی تو پھر وہ حاضر ناظر تو نہ ہوئے
    2-نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موت آئی تو پھر وہ مشکل کشا بھی نہ ہوئے
    3- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موت آئی تو پھر وہ نور من نور اللہ نہ ہوئے
    4- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موت آئی تو قبر میں وہ دنیاوی طور پر زندہ نہ ہوئے۔ اس کے بعد مولانا؟ احمد رضا خان کے بیان کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کی بیویاں قبر میں بھی پیش کی جاتی ہیں
    5-نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر موت آئی تو ان کا آپ کی محافل میلاد میں‌ آنا ممکن نہ ہوا اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو "دم بدم پڑھو درود، حضور بھی ہیں یہاں موجود" کا کیا معنیٰ ؟؟؟

    اقبال ابن اقبال صاحب اسے کہتے ہیں

    "لو آپ اپنے دام میں‌ صیاد آ گیا"​

     
  5. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    لو جی اقبال صاحب تو سی بڑے محب ہو ممتاز قا دری محب رسول بریلوی ہے جب کہ اس نے جس کو مارا وہ بھی بریلوی جس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا وہ بھی بریلوی جس جج نے سزا ائے موت کا حکم سنا یا وہ بھی بریلوی سلمان تاثیر کی نماز جنازہ پڑھانے والا بھی بریلوی پیچھے پڑھنے والے بھی بریلوی اور مزے کی بات سنو ممتاز قادری کے خلاف بیان دینے والے بھی بریلوی اب اگر کوئی اہلحدیث کسی غیر مسلم یا گستاخ سے بات کرنے کا کہ دیتا ہے تو اس پر فتویٰ کفر ہے اور اگر کوئی یہ سب ڈرامہ کر لیتا ہے تو وہ بری ہے اور سنو طایر القادری کہتا ہے کہ گستاخی کا قانون صرف سملمانوں پر ہے اب بتائیں وہ کون ہے؟؟/!!! جن کا اپنا پیٹ ننگا ہو ان کو چاہے کہ کپڑا ڈالنے کے بعد پردے کا کہیں۔۔۔!!!!!
     
  6. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    اقبال صاحب آپ غیرمقلدیت ومرزائیت کے درمیان مشترکہ مسائل کو بیان کرکےبتانا کیا چاہتے ہیں۔۔۔کیا حدیث سے ثابت شدہ مسئلہ صرف اس بنیاد پر ترک کردیاجائے کہ اس کا قائل ایک باطل فرقہ ہے۔؟؟؟اور جہاں تک مشترکہ مسائل کی بات ہے وہ تو اہل بریلوی اور اور اہل کافر کے درمیان بھرے پڑے ہیں۔بریلوی مشرک ایک قبر میں لیٹے ہوئے سے منت وسماجت کرتے ہیں اور کافراپنے ہاتھ سے تراشے ہوئے اپنے بھگوان سے۔۔سمجھ تم کو پھر بھی نہیں آتی۔۔۔
    ہم غیر مقلدوں کی ایک امتیازی خصوصیت یہی ہے کہ ہم ہر عمل کامعیار کتاب وسنت کو مانتے ہیں۔۔۔۔۔الحمد للہ۔۔
    اور اقبال صاحب اہل الحدیث بھائی کے سوالات کے جوابات تو دیجئے؟؟
     
  7. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    کبھی نہیں دے سکتے ہیں ۔
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    http://www.facebook.com/photo.php?v=504406946269937&set=vb.100001019079873&type=2&theater

    آپ جیسے میلاد منانے والوں کو یہاں اس لنک میں دیکھا ہے ، کیا محبت ہے آپ لوگوں کی یہ نمونہ تو دیکھیں ذرا اپنے جیسے بدعتی لوگوں‌کا، بات محبت کی کرتے ہیں اور مراسی بن کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں لعنت ہے آپ جیسے نبی صلی اللہ علیہ سے محبت کرنے والوں‌پر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں