سچی مسکراہٹیں

ام اقصمہ نے 'لطائف' میں ‏جنوری 29, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    خالہ جان کا چار،پانچ سالہ بیٹا بال کٹوانے گیا واپس آکر اونچی اونچی کہنے لگا ‘‘میں نے فوجی قتل کروایا ہے۔ ۔‘‘

    ‘‘کیا کروایا ہے؟ میں نے حیران ہو کر پوچھا‘‘
    میں نے فوجی قتل کروایا ہے
    سب بچے بڑے اس کے گرد اکٹھے ہو گئے۔ ۔خالہ جی نے پریشانی سے پوچھا۔ ۔کون قتل ہوا ہے۔کس نے قتل کروایا ہے؟
    ‘‘ماما!میں نے فوجی قتل کروایا ہے‘‘اس نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔
    سب گھر والوں کی جان پر بنی ہوئی تھی کہ یہ کیا کہہ رہا ہے۔ اتنے میں اس کا بڑا بھائی آگیا۔ ۔خالہ نے کہا ‘‘ثوبان یہ کیا کہہ رہاہے؟‘‘
    ‘‘کیا کہہ رہا ہے۔‘‘ثوبان نے پوچھا
    ‘‘کہہ رہا ہے میں نے فوجی قتل کروایا ہے‘‘
    ‘‘اوئے کہاں قتل کروایا ہے‘‘ثوبان نے اس سے پوچھا
    ‘‘ادھر نائی کی دکان پر۔ ۔‘‘
    اس کی بات سن کر ثوبان کی ہنسی چھوٹ گئی۔ ۔ اس نےفوجی کٹنگ کروائی ہے تو شور مچا رہاہے کہ میں نے فوجی قتل کروایا ہے۔ سب ہنسنے لگے
    میں بھی تو یہی کہہ رہا تھا میں نے فوجی قتل کروایا ہے۔ ۔اس نے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا۔ ۔
     
  2. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    میرا بھانجا کل آیا ھوا تھا میں نے صوفے کی ٹرین بنائی اور اپنے بھانجے سے کھا'' مغیرہ ٹرین پر بیٹھو اور پھدک پھدک کر میرے پاس آؤ'' مغیرہ میری بنائی ھوئی ٹرین پر بیٹھا اور ساتھ ساتھ اپنی میٹھی سی آواز میں'' پھدک پھدک ''بھی کہنے لگا
    بعد میں میری آپی نے بتایا کہ'' میں نے آپکو آپ کے بچپن میں کہا کے میرے پاس پھدک پھدک کر آؤ تو آپ بھی اسی طرح ''پھدک پھدک'' کہتے ہوئے چھلانگیں لگا تی میرے پاس آئی
     
  3. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    ابھی میں'' بچوں کی معصوم با تیں'' میں ایک قصہ لگا رھی تھی تو باتوں باتوں میں میں نے لکھ دیا'' جمعے والے دن میرے بھا ئی نے مجھے'' ساتھ ھی سکرین کی طرف نظر دوڑا اپنی آپی سے کھنے لگی'' آپی بھائی نے مجھ سے کیا ؟؟؟؟؟؟'' ساتھ ھی میں ھنس پڑی آپی بھی ھنسنے لگ گئیں آگے لکھوں آگے لکھا ھی نہ جائے بار باریہی ذہن میں آئے'' جمعے والے دن میرےبھائی نے مجھے کھا ''کافی دیر تک میں اور میری آپی ھنستی رھیں پھر مجھے قصہ یاد آیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ھھھھھہ۔۔ ۔توبہ


    امی جان کے چچا کے گھر بیٹا پیدا ہوا،نام تجویز کیا گیا۔"رضا اللہ"
    امی جان کی دادی امان کہنے لگیں"یہ نام نہیں رکھنا،میرا بیٹے کا نام "ثناءاللہ" رکھا تھا ،وہ فوت ہوگیا۔اس کا نام کچھ اور رکھو"۔
    ان کی بات سن کر امی کے دادا ابو کہنے لگے"تو ٹھیک ہے اس کا نام""عزرائیل"
    رکھ دیتے ہیں،اسے ہی ابھیموت نہیں آنی ۔ ۔ ۔ ابتسامہ
     
  5. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    [font="al_mushaf"] بات ہو رہی تھی کچھ حلووں کے بارے میں
    تو یاد آیا خنساء نے میری ڈائری میں سے ایک نظم
    ‘چراغ زندگی ہو گا فروزاں ہم نہیں ہوں گے۔ ۔ ۔ ‘‘
    اپنی ڈائری پر نقل کی ۔ ۔ بعد میں جب میں نے اس کی ڈائری دیکھی تو وہاں اس نظم کا ایک شعر کچھ یوں لکھا نھا۔
    ‘‘
    نہ تھا اپنی ہی قسمت میں طلوع مہر کا حلوہ
    سحر ہو جائے گی شامِ غریباں ہم نہیں ہوں گے

    جو کہ اصل میں لفظ جلوہ تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ابتسامہ


    اسی طرح ایک اور نظم کا شعر کچھ یوں لکھا تھا

    مسلماں حکمرانو! اب تو تم بیدار ہو جاؤ
    بہت کوٹا گیا تم کو بس اب ہوشیار ہو جاؤ

    ھھھھھھھہ

    مجھے تو لُوٹا سے زیادہ کُوٹا ہی میں حقیقت نظر آتی ہے ۔ ۔ ۔ کانا آئیکون[/font]
     
  6. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    مجھے بھی ڈائری پرنظمیں لکھنے کا بھت شوق ھے لیکن گھر کہ جن تو میرے سگے دشمن ھیں نظموں والی ڈائریاں اٹھا کر کھا جاتےھیں جو چیز مجھے اچھی لگتی ھے وھی اٹھا کر لے جاتے ھیں عینک اتنے شوق سے بنوائے وہ بھی لے گئے اللہ ان کو ھدایت دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    نانو جی کے گھرسے واپس آتے ھوئے ھم ٹرین سے گھر آ رھے تھے ھمارے ساتھ جو لوگ تھے وہ شیعہ تھے ایک عورت ایک مرد خاوند نے پلیٹ فارم پر اتر سپر کرپس کی چپس لایا اور عورت کو دیں کہتی ھے” اے کی اے” مرد آگے سے بولا ”منوں کی پتا اے دکان تے پڑیاں سی میں چک لایا” عورت نے پیکٹ پر بنی چپس دیکھیں اور اپنے بچے سے بولی ”بابو پچس کھالے”
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 12, 2013
  8. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    آمین
    ھھھھھھھھھہ۔ ۔۔۔
    بہنا آپ کی تو باتیں بھی لطیفوں سے کم نہیں ہوتیں ۔ ۔۔میں تو بے اختیار۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
     
  9. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    اور آپ میری آپی جی سےتو پوچھ کہ دیکھیں
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 14, 2013
  10. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    بہنا غم نہ کریں۔۔۔ساری آپیوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے۔۔۔پرائی چیز ہی اچھی لگتی ہے۔۔شائد اس لیے کہ اپنی مفت مل جاتی ہے نا۔۔۔آنسوؤں والا آئیکون
     
  11. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    کیا پوچھوں ان سے؟؟؟؟؟؟؟

    بچارے ۔ ۔!!!!!!1





    گزشتہ سال ہم بہنیں ، امی کے ساتھ ‘‘نام ،چیز،جگہ،‘‘ کھیل رہی تھیں ۔ ۔
    ‘‘ز‘‘ کا لفظ آیا تو امی نے پوچھا ز سے کوئی پھل یا سبزی ہوتا ہے۔ ۔ ؟
    میں نے کہا ‘‘جی پھل ہوتا ہے اور اس کا تیل بہت مشہور ہے۔ ۔‘‘
    امی جان سوچنے لگیں ۔ ۔
    خنساء فورا بولی ‘‘مجھے پتہ چل گیا وہ کیا ہے‘‘
    میں نے اورچھوٹی بہن نے اکٹھا اس سے کہا ‘‘بتاؤ کیا ہے؟‘‘
    ‘‘سرسوں کا تیل‘‘ اس نے جھٹ سے جواب دیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  12. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    میرے امی کہ چچا جان یعنی میرے نانا جان فجر کی نماز کے لئے مسجد جاتے تو راستے میں میراثیوں کے گھر آتے تھے روزانہ ایک گھر سے آواز آرھی ھوتی تھی" وے اٹھ جا تیرا جنازہ پڑھاں وے تیر کفن بناواں" اس طرح کے کلمات سننے کو ملتے کافی دن تو نانا جان صبر کرتے رھے ایک دن نانا جان کو غصہ چڑھا کہ صبح صبح ھی یہ کیا مسئلہ ھے نانا جان نے گھر کے پاس جا کر کہا" پین انیں دن ھو گئیں نے تو کفن ھی نئی تیار کر سکی لا میں تیار کراں دےواں" اس کہ بعد کبھی کبھی اس گھر سے ایسی کوئی اواز نہیں آئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھہ۔ ۔ ۔
     
  14. اخت المسلمۃ

    اخت المسلمۃ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2013
    پیغامات:
    236
    کل مغیرہ آپی کو کہہ رھا تھا" ماما میں نے بس پر بیٹھنا ھے" آپی نے کہا" کل بیٹھے گے انشاءاللہ!" مغیرہ نے کہا"ماما بس گرے گی مغیرہ روئے گا" آپی نے کہا" مغیرہ ایسے نہیں کہتے" مغیرہ نے کہا" ماما بس چھت سے گرے گی ایسے ٹھشواں! "ھم ھنسنے لگ گئے آپی نے کہا" کل جانا ھے نا بس پر" مغیرہ بولا " نہیں" آپی نے کہا" نہیں ھم جائیں گے" اور آج مغیرہ نہیں گیا آپی کل ھی کہ رھیں تھیں کہ" مغیرہ نے کہ دیا ھے کہ کل جانا ھے اب آگے اللہ خیر کرے " مغیرہ جو کہتا ھے ھمیشہ پتا نہیں وھی کیوں ھوتا ھےایک دفعہ ھم نے باھر جانا تھا مغیرہ کہ رھا تھا' باھر نہیں جانا" سب تیار ھو گئے اور آخر ھم نہیں گئے ایک دفعہ سب کہ رھے تھے "بس پر جانا ھے اور مغیرہ بضد تھا کہ" ٹرین پر جائیں گے" اور آخر ھم ٹرین پر ھی گئے ایک دفعہ ھم کہ رھے تھے" صبح صبح جانا ھے" اور مغیرہ کہ رھا تھا" نہیں ابھی نہیں جانا" اور ھم عصر پر ھی گھر سے نکلے
     
  15. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    مرکزی جمیعت اہلحدیث راولپنڈی کے ‘‘چوہدری محمد یونس‘‘ کا فون آیا والد محترم گھر پہ نہیں تھے۔ ۔ چھوٹی بہن نے فون اٹھایا تو انکل نے پوچھا ‘‘کون بات کر رہا ہے؟‘‘
    چھوٹی بہن شوخی مارتے ہوئے بولی‘‘انکل!میں حمنہ بات کر رہی ہوں،آپ کون؟‘‘
    اس پر انکل جھٹ سے بولے‘‘ بیٹا ! میں ممنا بات کر رہا ہوں‘‘۔
     
  16. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    چند دن قبل بھیا کے سیل فون پر کال آئی ۔ بھیا سو رہے تھے انہوں نے کال اٹینڈ کی۔ ۔ ۔کال بیرون ملک سے تھی نمبر نیا تھا جسے بھیا نیند میں پاکستان کا لوکل نمبر سمجھے۔ ۔

    کالر:السلام علیکم
    بھیا:وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    کالر:کون بات کر رہا ہے؟
    بھیا:بھائی جان کال آپ نے کی ہے پوچھ میرے سے رہے ہیں۔ ۔
    کالر:پتہ نہیں کال کسے مل گئی ہے ۔ ۔ ۔ ۔میں عبدالرحمٰن بات کر رہا ہوں۔ ۔ ۔
    یہ سننا تھا کہ بھیا کی دونوں آنکھیں مکمل کھل گئیں ۔ ۔ فورا اٹھ کر بیٹھ گئے اور بولے
    اوہ ابو جی! میں یحییٰ بات کر رہا ہوں۔ ۔ ۔ ابتسامہ
     
  17. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    کل امی سے پوچھنا تھا کہ آج کیا پکانا ہے۔ اور کہنے لگی کیا 'اپ لوڈ ' کرنا ہے! شکر ہے بچت ہو گئی کہ پورے الفاظ منہ سے نہیں نکلے تھے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    : ) پھر کیا اپ لوڈ کیا ؟
     
  19. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    کچھ نہیں! آدھے لوگ گھر موجود نہیں تھے لہذا میری چھٹی ہوگئی!
     
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,978
    کمٹمنٹ ٹو ورک کی اعلیٰ مثال۔:00001:
    میرے بھی سونے سے دوران پیچیدہ ترین ریاضیاتی، اور کیمیائی مسائل حل کرنے کے بہت سے واقعات ہیں۔ وہ علیحدہ بات ہے کہ سننے والوں کو سمجھ آئے یا نہ آئے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں