سچی مسکراہٹیں

ام اقصمہ نے 'لطائف' میں ‏جنوری 29, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    میری امی ساس اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام دے ان کو مجه سے شکوہ هوتا تها کہ میری روٹ گول نہیں میں ان کو کہتی تهی امی جی گول نہیں هے تو کیا هوا پیٹ هی بهرنا هے نا پهر ان سے چار کونے والی روٹی بنانی سیکهی تو ان کا یہ شکوہ بهی دور هو گیا پهر جیسی بهی بن جاتی تهی گول کے چکر سے جان چهوٹی ...صیح گول تو ابهی تک بنانی نہیں آئ اس لیئے کبهی بنانی پڑے تو چکور هی زیادہ تر بنادیتی هوں .ورنہ جیسی بهی بنے سب عادی هو گیئے هیں ویسے الحمدللہ یہاں بہت کم بنانی پڑتی هے کیونکہ سب کو تندور کی یا خبس هی روٹی پسند هے ...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    یہاں سچی مسکراہٹیں کا سلسلہ دوم شروع کیا جا رہا ہے۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    مجلس صحت و طب میں ارم بہن کے ایک موضوع کا نام تھا میں خربوزہ ہوں جس میں خربوزے کے فوائد بیان کئے گئے تھے ، اسے دیکھ کر مجھے اپنے سکول کے ایک چوکیدار انکل یاد آ جاتے تھے جنہیں بچے ان کی گول مٹول صورت کے سبب انکل خربوزہ کہتے تھے ۔ ایک مرتبہ ہم کسی مقابلے کےلیے دوسرے سکول جا رہے تھے اور انہیں انکل نے ہمارے ساتھ جانا تھا۔ بس میں سوار ہونے سے پہلے بچوں کو جمع کر کے گنتی ہو رہی تھی میں نے ان سے کہا وہا ں جا کر خبردار جو کسی نے انکل کو خربوزہ کہا۔ مڑ کر دیکھا تو انکل خربوزہ پیچھے کھڑے تھے اور ہنسے چلے جا رہے تھے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    ہائے! کیسے؟ سکرین شاٹس سے؟ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    کالج کے زمانے میں میری ایک کلاس فیلو کا گھر میرے گھر کے پیچھے تھا۔ ایک دن میں اس سے اپنے ٹیرس پر کھڑی ہو کر کچھ بات کر رہی تھی کہ پی ٹی سی ایل پر میرا فون آگیا۔ میرے کزنز مجھے کہنے آئے کہ باجی آپ کا فون ہے۔ بجائے اس کے کہ ان سے کہتی ہولڈ کرواؤ میں نے اپنی فیلو سے کہہ دیا، ہولڈ کرو میں آتی ہوں! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,332
    :) اچھی قسم کی تواضع
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,867
    کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ میری بھتیجی عمر تقریبا تین سال ـ چاکلیٹ کھا رہی تھی اور ----تو کسی نے کہا یہ بچی گند ی ہے ـ اس نے فورا ہی ناک پر ہاتھ رکھا اور کہا" استٖغفرللہ ـایسا نہیں کہتے میں اچھی ہوں " : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    واہ مزے ہیں یعنی روٹی پکانے کی چھٹی! ہمارے گھر میں ہمیشہ تازہ روٹی بنتی ہے ،بازار والی تو پسند ہی نہیں کی جاتی بالخصوص مرد حضرات سخت مخالف۔ میرا بھائی کہتاہے وہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔ اور ہے بھی سچ۔ پچھلے ہفتے چچا کے ہاں دعوت تھی تو وہ روٹی بازار سے لائے، کھانا لگا تو چچی نے روٹی بنانا شروع کی میں نے پوچھا اب کس لیے بنا رہی ہین کیا کم پڑ گئی تو کہنے لگیں نہیں تمہارا بھائی جو نہیں کھاتا بازار کی! میں نے کہا لائیں اس نواب کے لیے میں ہی بنادیتی ہوں!
    ویسے آپ کی بات بھی درست ہے کہ کھانی ہی ہوتی ہے چاہے کیسی ہی شکل ہو! مگر میرے تجربے کے مطابق جب روٹی گول نہ بنے تو کہیں سے موٹی اور کہیں سے بہت پتلی ہو جاتی ہے اسی وجہ سے پکتی بھی اچھی نہیں۔ اور روٹی کی شکل میں آٹے کی کوالٹی کا بھی کردار ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    سو کیوٹ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,978
    کافی کیوٹ بچی ہے ماشاء اللہ۔ اور یہ بات بہت اچھی لگی کہ ابتداء سے ہی اسلامی کلمات سکھانے اور ان پر عمل پیرا ہونا بتایا گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,867
    چند دن پہلے کی بات ہے کسی کام سے گھر کے دو افراد کے ساتھ کہیں جانا ہوا ـ راستے میں ڈرائیور بھائی صاحب کہنے لگے آج تو پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ یہ سڑک ٹریفک کی وجہ سے جام نہیں تھی ـ میں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج ولی آپ کے ساتھ تھے ـ کچھ دیر میں سگنل پر گاڑی رکی تو پچھلی سیٹ سے غصہ والی آواز آئی کہ بھائی !!! اگر آپ واقعی ولی ہیں تو سگنل کھلوا دیں دیر ہورہی ہے :
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,332
    پاکستانی ولی ہو ٹریفک بند کرنے کی کرامت دکھاتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,332
    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    کل بہن نے ایک واقعہ سنایا جو کہ محترم نعمان علی خان نے بیان کیا تھا۔
    کہتے ہیں ایک بچے نے تازہ تازہ حفظ القرآن مکمل کیا تو رمضان میں اس کے والدین نے اصرار کیا کہ تراویح یہی پڑھائے گا۔ سب نے کہا یہ نہیں پڑھا پائے گا مگر والد صاحب مصر تھے کہ یہی پڑھائے۔ اچھا جب اس نے نماز پڑھانی شروع کی تو سورۃ الفاتحہ میں ہی تین غلطیاں کر ڈالیں! حفظ تو اس قدر کچا کہ ایک رکعت میں 85 اغلاط!!! خیر جب سجدے میں گئے تو سجدہ کافی لمبا! پہلے تو مقتدی سمجھے کہ بچہ بڑا شرمندہ ہے اللہ سے راز و نیاز میں مصروف ہے تو سجدہ طویل ہوگیا ہے! جب طوالت حد سے بڑھ گئی تو ایک صاحب نے سر اٹھا کر حالات کا جائزہ لیا توبولے
    ۔
    ۔
    ۔
    اوئے یہاں تو کوئی نہیں!
    امام صاحب کھڑکی سے فرار ہوچکے تھے!!! :ROFLMAO:
    ان کا کہنا تھا کہ بچہ اصل میں نروس ہوگیا تھا اور وہ پہلے ہی پڑھانے سے گھبرارہا تھا۔
     
    Last edited: ‏جون 27, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,867
    بچوں کو ڈانٹتے ہوئے ہوئے حمزہ کو کہا " تم بھی دانت مت نکالو " منہ بنا کر " جب میں کسی اور کے دانت نکالتا ہوں تب بھی آپ ڈانٹتے ہیں اور جب اپنے دانت نکالتا ہوں تب بھی ، بتائیے میں کیا کروں : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  16. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بہن: یہ کیا ہے؟
    بھائی: مٹھائی!
    بہن: جھوٹ۔ چاول ہیں۔
    بھائی: (جل کر) ظاہر ہے چاول ہی نکالوں گا اوون سے!

    بچوں کی بکواس ! : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    یہ ایک کہانی کا عنوان تھا جو کہ بچوں کی بونگیوں پر مشتمل تھی اور ہمارے بچپن میں نونہال میں چھپی تھی : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    ہماری ایک جاننے والی خاتون نے یہ واقعہ سنایا کہ وہ حج سے واپس آئیں تو اپنے گهر کے لیے سیڑهیاں چڑهتے ہوئے ایک ہمسایہ کے گهر کے سامنے سےگذری تو وہاں کهڑی ایک بزرگ خاتون نےپوچها ثمان کتهے ای(عثمان ان کے میاں کا نام تها) وہ سمجهی کہ سامان کے بارے میں پوچه رہی ہیں جوابا بولی کہ نیچے پڑا ہے اس پر بزرگ خاتون ان کو حیرت سے دیکهنے لگی.
    جب ان کو بات کی سمجه آئی تو وہ بڑے مزے سے یہ واقعہ سناتی تهیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    بہت خوب! اتنے اچھے نام کا کیا حشر کر دیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    پاکستان میں گهر میں کام کرنے والی نے واقعہ سنایا کہ شادی کے بعد ایک دن میرا میاں بند گوبهی دے کر گیا اور کہا کہ آج گوبهی پکانا .پهر جب کاٹنے بیٹهی تو وہ تو پتے ہی تهے.گوبهی تو اندر سے نکلی نہیں .میاں نے آکر پوچها کہ گوبهی پکائی؟
    کہتی ہے کہ میں نے بولا کہ.اس میں سے تو گوبهی نکلی نہیں میں نے پتے پهینک دیے...
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں