اردو مجلس کا نیا اعلامیہ برائے زمرہ جات

MajlisAdmin نے 'ضروری اعلانات' میں ‏فروری 3, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    20
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اردو مجلس کا تازہ ترین اعلامیہ
    =====​

    اردو مجلس کی انتظامیہ اپنے تمام معزز اراکین کی تہہِ دل سے مشکور ہے جن کے پُر خلوص تعاون اور ان تھک محنت کی بناء پر اُردو مجلس دِن دُگنی اور رات چوگنی ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے اسلام اور اردو کی خدمت کے شعبے میں اپنی پہچان تیزی سے کروا رہی ہے۔ مگر ہمارا ہدف اس سے مزید کہیں آگے ہے اور وہ ہے انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی میں سب سے بڑی، جامع اور معیاری ویب سائٹ کی شناخت کا حصول !
    اور ظاہر ہے اس ضمن میں مجلس کے محترم اراکین ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں ، جن کے تعاون کے بغیر فورم کی کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ کی مدد اور انتظامیہ کے ہمراہ آپ کی محنت شاملِ حال رہی تو وہ دن بھی دور نہیں جب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو کر حقیقت کا روپ دھار لے گا۔ ان شاء اللہ !

    ہمیں اپنے اراکین کی طرف سے وقتاً فوقتاً مختلف اور قیمتی تجاویز، آراء اور مشورے ملتے رہتے ہیں جو کہ اراکین کی مجلس کے ساتھ گہری وابستگی کا عملی اظہار بھی ہیں۔ انتظامیہ ان پر سنجیدگی سے غور و خوص اور مباحث کے بعد بعض کو قابلِ عمل قرار دیتی ہے اور مجلس کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض کو وقتی طور پر التوا میں رکھا جاتا ہے۔

    اردو مجلس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں شعبہ "مجلسِ ارکان" کو ختم کیا جا رہا ہے۔
    "مجلسِ ارکان" کے پہلے زمرے "استقبالیہ" میں موجود تمام لڑیوں کو ایک ہی مثبت لڑی میں یکجا کرتے ہوئے اسے گپ شپ کے زمرے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
    اور دوسرے زمرے تہنیتی پیغامات کو گپ شپ کے ذیلی زمرے کے طور پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    اراکین کا یہ کہنا بجا ہے کہ یہ دونوں زمرے سب سے زیادہ دیکھے اور پڑھے جاتے ہیں مگر ان کی موجودگی میں اراکین کی توانائیاں، صلاحیتیں اور قیمتی وقت کا ایک جگہ پر مرکوز ہونے کی صورت میں زیاں ہو رہا تھا، لہذا یہ اقدام ضروری سمجھا گیا ہے۔
    بےشک ، اردو مجلس پر رجسٹر ہونے والے نئے اراکین کو ہم خوش آمدید کہنا ترک نہیں کریں گے۔ گپ شپ میں لگائے گئے مثبت تھریڈ (جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے) میں نئے ممبران کو انتظامیہ اور اراکین کی جانب سے پُر خلوص خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ تعارف بھی حاصل کیا جائے گا۔

    تہنیتی زمرے کو مجلسِ ارکان سے منتقل کر کے گپ شپ کا ذیلی زمرہ بنایا جا رہا ہے جس میں حسبِ سابق اراکین ایک دوسرے کے خاص مواقع پر تہنیتی تھریڈ پوسٹ کرتے رہیں گے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے اراکین کی مثبت تھریڈز کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    ان اقدامات کے سلسلے میں اپنی رائے، تاثرات اور مزید تجاویز کے لیے اسی تھریڈ میں جوابی مراسلہ بھیجیئے۔

    والسلام

    ادارہ اردو مجلس
     
  2. ابوسفیان

    ابوسفیان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2007
    پیغامات:
    624
  3. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    السلام علیکم،

    جب سنجیدگی سے غور و خوص اور مباحث کے بعد یہ اقدام کیے گئے ہیں‌تو لازما یہ اردو مجلس کے بہترین مفاد کے لیے ہی کیے گئے ہونگے۔کچھ دن میں‌ان شاءاللہ اس سیٹ اپ کی بھی عادت ہو جائے گی۔ویسے تھریڈز حذف نہیں کیے یہ اچھا کیا ہے۔اللہ تعالی اردو مجلس کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔(آمین)

    والسلام
     
  4. ARHAM

    ARHAM -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2007
    پیغامات:
    208
    السلام علیکم !
    اچھا فیصلہ ہے ۔۔۔۔
    جو سیکشن اوپر رکھے جاتے ہیں اسے دیکھ کر یہ تاثر ملتا ہے اور اس کے اوپر رکھے جانے کی وجہ بھی یہ ہوتی ہے کہ “اس فورم کا اصل مقصد یہ ہی ہے“ ۔۔۔۔۔۔
    میرا خیال ہے کہ ان زمروں کر منتقل کیے جانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔ اسی طرح
    گپ شپ سیکشن کو بھی نیچے کردینا چاہیے گپ شپ سیکشن کسی بھی فورم کا سب سے اہم سیکشن ہے اس کے ذریعے اراکین کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ۔۔۔۔۔ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں
    کو بھی سامنے لایا اور نکھارا جاسکتا ہے ہیاں سے جو ممبر نکلتے ہیں وہ فورم کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔( لیکن اسے دوسری طرف ہی لے جایا جاتا ہے ) اور یہ سب سیکشن انچاج کی ذمہ داری ہے ۔۔۔۔۔۔
    اسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔ ( اس پر توجہ کم ہی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ یہ میری ذاتی رائے ہے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں ) ۔۔۔۔۔۔
    ولسلام
     
  5. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    اچھی تبدیلی

    منتظمین حضرات کی طرف سے کیا گیا یہ اقدام یقیناً بھترین اور قابلِ ستائش ہے ؛'؛'؛
    دوسری اھم بات جو میں نے بطورِاقتباس کے ذکر کی ہے اس کے بارے میں کی گئی تبدیلی بھی نیک شگون ہے کیوں کہ میں نے کئی ویب سائیٹ پر کام کیا ہے اور ان کا باقاعدہ رکن بھی ہوں ،تو میرا ذاتی مشاھدہ بھی یھی ہے کہ گپ شپ وغیرہ جیسے زمروں پر احباب وقت ہی ضائع کرتے ہیں نیز اللہ تعالیٰ کے فضل سے اردو مجلس نھایت صاف ستھری سائیٹ ہے اس کے لیے ایسے اقدامات اور تبدیلیاں یقیناً سودمند اور حوصلہ افزا ثابت ہوں گی
     
  6. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,202
    بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔۔۔۔
    میری ایک گزارش ہے کہ۔۔۔۔۔۔ میری "ترمیم" کی آپشن بحال کی جائے
    آپشن بحال کرنا یا نہ کرنے کا اِختیار آپ کے پاس ہے۔۔۔۔۔ہم تو صرف گزارش ہی کر سکتے ہیں۔۔۔
    شکریہ۔۔۔ !!!
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 4, 2008
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    السلام علیکم بھائی یہ آپشن کسی کیلئے بھی نہیں حتی کہ مجلس انتظامیہ کے بعض ارکان کے پاس بھی نہیں ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے پی ایم کرکے ترمیم وغیرہ کیلئے لکھیں۔ جزاک اللہ خیر
     
  8. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    اچھا سلسلہ ہے ...........ہم سب اس کی تائید کرتے ہیں.
     
  9. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    السلامُ علیکم!
    بہت دنوں کے بعد مجلس پر آنا ہوا، کافی ساری تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں، میری دعا ہیکہ مجلس مزید ترقی کرے اور پھلے پھُولے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,525
    ترقی کی جانب یہ ایک اچھا عمل ہے۔

    اللہ تعالی اردو مجلس کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔(آمین ثمہ آمین)
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں