منچھر جھیل

Ishauq نے 'دیس پردیس' میں ‏مارچ 7, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612

    منچھر جھیل

    منچھر جھیل پاکستان میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے (بلکہ تھی، اب نہی) ۔ یہ دریائے سندھ کے مغرب میں واقع ضلع دادو، سندھ میں ہے۔


    اس جھیل کا رقبہ مختلف موسموں میں 350 مربع کلومیٹر سے 520 مربع کلومیٹر تک ہوتا ہے۔ كوه کیر تھر سے بہ کر آنے والے مختلف ندی نالے اس جھیل کے بنے کا سبسب بنتے ہیں۔


    یہ جھیل بے شمار پرندوں کا مسکن ہے اور سردیوں میں یہاں سابریا سے بھی مہاجر پرندے سردیاں گزارنے آتے ہیں۔ یہاں میٹھے پانی کی مچھلی بھی کافی تعداد میں پائی جاتی ہے۔ تاہم سیم نالے کا کھارا پانی جھیل میں ڈالنے کی وجہ سے یہ آلودگی کا شکار ہے اور یہاں کی جنگلی اور آبی حیات شدید متاثر ہے۔ (بہت حد تک متاثر ھو چکی ھے)


    اس جھیل کو 1930 میں سکھر بیراج کی تعمیر کے وقت بنایا گیا تھا۔ اس جھیل سے وابستہ ھزاروں لوگوں کا روزگار تھا۔ مگر حکومت کی بے احتیاطی کی وجہ سے اس کا پانی کھارا ھو چکا ھے۔ اس میں موجود پانی کی حیات دم توڑ چکی ھے۔


    [​IMG]

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,479
    محکمہء آثار قدیمہ کے حوالے کرکے حکومت بے فکر ہو گئی ہوگی اور وہ قدیم کو قدیم تر بناننے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
    عظیم سے عظیم تر بنانے والی بات اب نظر نہیں آتی کہیں بھی، سوائے انٹر نیٹ اور موبائل ٹیکنالوجی کے وہ بھی خیر سے،دیار غیرسے سے لائی جاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    بھیا جی ۔نیچے والی دونوں تصویریں،کس،جگہ کی ہیں؟
     
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    سسٹر، یہ بھی منچھر جھیل کی ھیں
     
  6. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    اتنی خوبصورت جھیل کا حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے کیا حال ہو گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    یہ ایک نعمت ھے، اس جھیل کی وجہ سے پچاس ھزار لوگوں کا روزگار تھا۔ جو کشتی نما گھروں میں رہتے تھے۔ جب سے کھارے پانی نہر اس میں چھوڑی ھے اس میں مچھلی تقریباً ختم ھو چکی ھے۔ طرح طرح کے آبی پرندوں نے آنا چھوڑ دیا ھے۔
    ابھی بھی اس کا حل ھے ، کھارے پانی کی نہر سمندر میں چھوڑی جائے، اس کا پانی آہستہ آھستہ میٹھا ھو جائے گا اگرچہ اس میں کئی سال لگ جائیں گے۔ مزید اس کو ایک اچھا سیاحتی مقام بنایا جا سکتا ھے۔ یہ اتنی بڑی جھیل ھے کہ اس میں واٹر اسپورٹس ھو سکتی ھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    جزاک اللہ خیرا۔ دکھ ہوا اس کے بارے میں جان کر ۔
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اللہ کرے حکومت کو عقل آ جائے
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    اللہ کی بے شمار نعمتیں ہیں پاکستان پر، ان میں سے ایک یہ جھیل بھی ہے، مگر ان نعمتوں کی ناقدری کا منہ بولتا ثبوت بھی یہی جھیل ہے۔ اللہ ہمیں ان کی قدر کرنے کی توفیق دے اور حکمران طبقے کو ہدایت عطا فرمائے جو قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر ملکی معیشت کی بہتری میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں