مری کی سیر

مشکٰوۃ نے 'دیس پردیس' میں ‏مارچ 8, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بدھ کے روز سب گھر والے اپنا اپنا بوریا بستر سمیٹے کہیں نا کہیں جانے کو تیار تھےجنہیں دیکھ کر میری دونوں چھوٹی بہنوں نے شور مچانا شروع کر دیا ہم نے بھی کہیں جانا ہے ۔ ۔سب سے چھوٹی بہن نے باجا بجانے کیلئے تیاری پکڑ لی تو میرے سے چھوٹی بہن نے نے آؤ دیکھا نا تاؤ جھٹ ابو جان کو کال ملائی اور کہنے لگی ابو جی!" خنساء رو رہی ہے کہتی ہے میں نے سیر پہ جاناہے۔ ۔"
    ابو جی نے کہا اس سے بات کرواؤ اس نے حسب عادت بات کرنے کی بجائے اور کچھ ابو کی ایکسٹرا لاڈلی ہونے کی بدولت ریں ریں بھی شروع کر دی۔ ۔جس پر ابو نےفورااس کی انوکھی بانسری سے بچنے کی خاطر شام کے وقت جانے کی ہامی بھر لی۔ ۔امید بندھنے کے باوجود میرے سے چھوٹی بہن میرے سرہانے پہنچ کر رونے کا شوق پورا فرمانے لگیں ۔ ۔میں جو سوئی ہوئی تھی یک دم ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی ۔ ۔ کیا ہو گیا ہے ۔ ۔؟ میں نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ ۔ کچھ نہیں" ازل کا ایک جواب۔ ۔ ۔
    کچھ تو ہوا ہے۔ ۔؟
    کچھ نہیں ہوا۔ ۔ میں جو دل میں ڈھیروں خدشات لئے ہوئے سوچ رہی تھی کہ کہیں بھابھی کے ساتھ پہلی جنگ عظیم تو نہیں چھڑ گئی۔کانا آئیکون
    ۔ تسلی کے الفاظ ترتیب پا ہی رہے تھے کہ امی جان کمرے میں آگئیں۔ ۔ اور ہم نے تعجب سے ان کی طرف دیکھا تو معلوم ہوا کے سیر کا کہا جا رہا تھا ماننے کے باوجود رونے لگ گئی ہیں۔ ۔ تو ہم سر جھٹک کر رہ گئے۔ ۔ ۔
    کچھ دیر کی تشفی تسلی کے بعد سب اپنے اپنے کاموں کو چل دیئے۔ ۔ شام کے وقت کال ملائی گئی تو ابو نے کہا مغرب کی نماز کے فورا بعد نیچے آ جانا پھر چلیں گے۔ ۔ نماز پڑھ کر سب گاؤن پہن کر تالے لگانے لگے تو امی نے کہا فون کر کے پوچھوکہاں‌ہیں۔۔۔ ۔ میں نے فون کیا تو ابو کہنے لگے۔ ۔ "آج تو مسجد علی میں درس ہے ۔امین اللہ پشاوری صاحب آئے ہوئے ہیں۔ ۔کل کا پروگرام بنا لو۔ ۔
    میں نے فون بند کیا اپ ڈیٹ دی گئی صد شکر کے کہیں سے بھی نیرو کی بانسری نہیں بجی۔ ۔ ۔ سب ہی اگلے دن کی سیر کے خواب دیکھ رہے تھے۔ ۔ ۔
    صبح ابو سے بات کی گئی کہ مری ہی لے چلیں تو ابو کہنے لگے "ابھی مصروفیت ہے مری پھر کبھی سہی۔ ۔ ۔البتہ آج مغرب کے بعد کہیں چلیں گے۔ ۔ادھر دونوں بہنیں سر جوڑے پروگرام بنا رہی تھیں کہ ابو سے ضد کر کے وہاں بھی جائیں گے اور وہاں ۔ ۔ ۔
    وائے رے قسمت آج گاؤن نکال تو لئے گئے البتہ حفظ ما تقدم کے طور پر ابو سے پوچھا تو کہنے لگے۔ ۔ ۔آج تو کراچی سے مہمان آگئے ہیں ان کے ساتھ مصروف ہوں کل پہ پروگرام رکھ لو۔ ۔ ۔
    جی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
    احتجاجاچھوٹی بہن نے روٹی بنانے سے انکار کر دیا۔ ۔ ۔میں روٹی بنانے کو ساتھ ساتھ انہیں سبق دے رہی تھی امیدیں نہیں لگاتے بچو!
    لیکن بچے بھی اپنے نام کے پورے تھے۔ ۔ ۔
    عجب بات تھی کہ فون پہ انکار مجھے ہی سننے کو ملتا تھا سو اب کی بار بھی میری ہی شامت آئی۔ ۔ میں نے حسب معمول اگلے روز مغرب سے قبل فون کیا تو ابو پہلے تو خاموش رہے ۔ ۔ ۔جیسے الفاظ ترتیب دے رہے ہوں۔ ۔کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے بچے بھی آخر ان کے بچے ہی ہیں۔ ۔۔۔
    "یحییٰ کہاں ہے۔ ۔ ۔؟
    ابو جی بھیا۔ ۔ ۔ ۔گھر پہ ہی ہیں
    اس کے تو پیپر ہو رہے ہیں تو، ، ، ، ، ، !(اس تو سے مراد یہ تھی کہ بھیا کے پیپرز ہیں لہذا جایا نہیں جاسکتا ۔ ۔(
    ابو جی بھیا کا آج آخری پیپر تھا وہ دینے ہی نہیں گئے تو۔ ۔ ۔!( ہماری اس تو میں یہ بات چھپی تھی کہ اگر وہ خود سے پیپر چھوڑ سکتے ہیںتو سیر کیلئے کیوں نہیں۔ ۔ ۔
    اچھاپھر اس طرح ہے کہ صبح مری چلیں گے۔ ۔
    جی۔ ۔ ! کچھ حیرت سے پوچھا گیا " سچی؟"
    ہاں سچی۔ ۔ ۔
    لو جی تین دن کی کلفت تو گئی نا ۔ ۔ اب مری کے خواب دیکھے جانے لگے۔ ۔ صبح کے وقت، روٹی سے انکار کرنے والی آج تو پلاؤ بنانے کو بھی تیار ہو گئی تھی۔ ۔ ۔
    ادھر جانے کے ساتھ ساتھ خدشات بھی گھیرے ہوئے تھے۔ ۔
    میں نے انہیں ڈراتے ہوئے کہا۔ ۔ آج پشاور سے انکل آ جائیں گے"
    آئیں تو سہی۔ ۔ ۔دیکھنا میں ابو سے کہوں گی۔ ۔ہمیں ان کا نمبر دیں۔ ۔ ۔چھوٹی بہن جل کر بولی۔
    "ہاں ابوکہیں گے ٹہرو میں تمھیں پوچھتا ہوں"۔ ۔۔
    میں ابو سے کہوں گی آ پ تو ہمیں بعد میں پوچھنا پہلے ہم ان کو پوچھ لیں۔ ۔ ۔"لگتا تھا آج اس نےجلنے جلانے کا ٹھیکا لے رکھا تھا۔ ۔
    9 بجے کے جاتے جاتے ساڑھے دس بجے جب گھر سے روانہ ہوئے تو یقین نہیں آرہا تھا۔ ۔کیونکہ ابو نے دو دفعہ بلیو ایریا ہی میں گاڑی روک کر کام نبٹائے تو ہمیں لگا ابو ابھی کہیں گے۔ ۔ ۔یحیٰ ان کو لے کر گھر جاؤ میرے بمبئی سے دوست آرہے ہیں۔ ۔ ۔لیکن شاید بمبئی والے دوست سے ابھی ابو کی دوستی نہیں ہوئی تھی سو ۔ ۔ اب آ پ بھی ہمارے ساتھ مری کی سیر پر چلیں۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    مری جاتے ہوئے
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 8, 2013
  3. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا یا اختی
    ساری کہانی میں شیخ امین اللہ پشاوری حفظه اللہ کا ذکر خیر پڑھ کر مجھے تو مری کی سیر سے زیادہ مزا آگیا.
     
  4. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    مری ریسٹورنٹ کا سائڈ پوز
    معذرت کے ساتھ ریٹورنٹ کا نام بھول چکے ہیں‌شاید کچھ پی ٹی سی ۔ ۔ ۔یا سی ٹی یہ تو چھوٹی بہن کی اختراع ہے ورنہ تو میرے نزدیک یہ ٹیچنگ کورسز کے نام ہیں۔ ۔
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  5. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    واہ جی بہت خوب سسٹر جی
    شیئرنگ کا شکریہ
    مزید کا انتظار رہے گا
     
  7. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
  8. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
  9. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
  10. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    تصویروں کیساتھ مری کی سیر کروانے کا شکریہ مشکوۃ سسٹر!
    جزاک اللہ خیر
     
  11. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    [​IMG]
    بھیا کے دریافت شدہ کنکریٹ کے بنے ہوئے اس بورڈ کے متعلق بھیاہی کا بیان تھا کہ " بچوں" نے اسے وکٹ بنا کر کرکٹ کھیلا ہو گا۔ ۔
    عقب میں آتی ہوئی پہاڑی کوے کی آواز انہیں بار بار اپنی ایئر گن یاد دلا رہی تھی کہ اگر لے آتا تو اس " ٹوڈر کاں" کے مزاج ٹھیک کرتا۔ ۔ ۔ خنساء اسکی آواز کے ساتھ سات شکل دیکھ کر ہلکان ہوئی جا رہی تھی ۔ ۔ ۔"اتنااااا کالا۔ ۔ ۔اسکی تو گردن بھی اتنی کالی ہے توبہ "اور چھوٹی بہن اس کے کالے پن سے بے پرواہ اس کی کالک کی چمک پر دل ہی دل میں خوش ہو رہی تھی۔ ۔ ۔
     
  12. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
  13. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    بہین
    وہ گاڑی کونسی تھی
    جس میں آپ باقی بہنیں یحی بھائی
    اور امی ابو سب سما گئے (ماشاء اللہ)
     
  14. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    انتظار کیجئے ۔۔ وہ گاڑی سیر کے آخر میں نظر آ جائے گی۔ ۔ ۔! ان شاء اللہ
    ہماری بھابھی جان بھی تھیں ساتھ میں ۔ ۔ کل سات افراد گھر کے باقی افراد اپنی مصروفیت کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ ۔ ابھی تو مزید چھ افراد پکے ٹھکے تھے جنہیں ابو نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر کینسل کر دیا تھا۔ ۔ باقی تفصیل گاڑی کے ساتھ شئیر کروں گی۔ ۔ ان شاء اللہ
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 8, 2013
  15. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
  16. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    [​IMG]



    [​IMG]



    [​IMG]



    [​IMG]

    پاکستان بلاشبہ بہت سے خوبصورت مناظر اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ ۔ لیکن ایک افسوس ناک چیز دیکھنے می آئی کہ لوگ طویل القامت درختوں کو بطور ایندھن استعمال کرنے کیلئے تنوں کو کھوکھلا کر کے آگ لگا دیتے ہیں جس سے درخت خشک ہو جاتا ہے اور پھر اسے کاٹ لیا جاتا ہے حالانکہ بہت سے دوسرے لوگ تنے کی بجائے بڑھی ہوئی شاخیں کاٹ کر استعمال میں لاتے ہیں۔ ۔
     
  17. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    مری سے واپسی

    [​IMG]


    [​IMG]


    [​IMG]




    [​IMG]



    [​IMG]
     
  18. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آپ کی سیر پڑھ کربہت اچھا لگا-مجھے بھی مری کی سیر کا بہت شوق ہے - ہم نے بھی مری جانے کے بہت پروگرام بنائے تھے، لیکن کسی نہ کسی وجہ سے پروگرام کینسل ہوجاتے تھے-آپ نے تصویروں میں سیر کرواکر دوبارہ شوق دلا دیا ہے - اب تو میں سعودی عرب میں ہوں - ان شاء اللہ جب بھی پاکستان آؤں گی تو مری کی سیر ضرور کروں گی -
     
  19. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
  20. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    اسلام آباد میں داخل ہوتے ہوئے
    [​IMG]




    [​IMG]


    بقول ابو جان کے وہاں 4 ،5 گھنٹے خوب سیر کرنا ۔ ۔ میں‌اپنے کام نبٹا لوں گا۔ ۔
    لیکن؃ جو تیرا آغاز تھا وہی تیرا انجام تھا
    کے مصداق ابھی ہمیں دو گھنٹے بھی نا ہوئے تھے کہ ابو جان واپس آ گئے ۔ ۔ وجہ وہی ابو جی کے کچھ "جاننے والے گھر کے باہر ابو کا انتظار فرما رہے تھے۔ ۔ باوجود ابو کے کہنے کے میں" عصر تک پہنچ جاؤں گا"فون بند ہونے پہ نا آتا تھا۔ ۔ ۔اور جو پروگرام بنائے گئے تھے ان پر مری کے اس سوکھے چشمے کا پانی انڈیل دیا گیا جو ان دنوں سوکھا نظر آتا ہے۔ ۔ راول ڈیم کے پاس سے گزرتے ہوئے یحیٰ بھائی نے منہ بناتے ہوئے کہا یہ لیک ویو پارک ہے۔" جیسے ہمیں اس کا پتا نہی تھا اور ہم ان سے کہیں گے کہ ہمیں کھانے کیلئے لے دیں۔ ۔ ۔دراصل یہ اشارہ تھا کہ کچھ کیا جائے۔ ۔ ابو جی بار بار وقت دیکھ رہے تھے اس لئے ہم نے چپ رہنے میں ہی عافیت جانی۔ ۔ اور باہر کے بچے کھچے نظاروں سے لطف اندوز ہونے لگے۔ ۔ ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں