مری کی سیر

مشکٰوۃ نے 'دیس پردیس' میں ‏مارچ 8, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    برف باری

    السلام علیکم

    مری کے سیر کی ھے تو ایک تصویر برف باری کی بھی ہونی چاہئے، یہ کمی میں پوری کر دیتا ہوں
    تصویر چند دن پہلے کی ھے گھر کے پیچھے والے گارڈن کی شائد آپکو پسند آئے۔

    والسلام


    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    ماشاءاللہ۔
    کیا یہ رئیل تصویر ہے؟
     
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    یہ رئیل تصویر ہی ہوگی، جیسا کہ کنعان بھائی نے کہا کہ یہ انکے گھر کے پیچھے والے والے گارڈن کی تصویر ہے، واقعی نہایت ہی خوبصورت منظ‌ر بھی اور تصویر بھی۔
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    جزاک اللہ خیر

    السلام علیکم

    جی سسٹر یہ بالکل ریئل تصویر ہیں۔

    [​IMG]
     
  5. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
  6. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جی بھائی یہ سیر برف باری کے بعد کی ہے ۔ ۔ برف باری کی تصاویر ذہن میں نقش ہیں لیکن کیمرے میں نہیں۔۔ ۔ آپ کی شئیر کی ہوئی تصویر بہت خوبصورت ہے۔۔ کیا یہ تصویر مری کی ہے؟
     
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم

    نہیں سسٹر یہ تصویر مری سے نہیں بلکہ انگلینڈ کے شہر برسٹل میرے گھر کے پیچھے والا باغ کی ھے۔ یہاں سردیوں میں پورے ملک میں برفباری ہوتی ھے جس پر محکمہ موسمیات والے اطلاع دیتے ہیں کہ خاص موٹر وے پر سفر نہ کریں اور اگر ضدی لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپکی گاڑی میں پیٹرول کی ٹینکی فل ہونی چاہئے اور ساتھ میں کمبل بھی، کیونکہ جب برفباری ہوتے ہوئے بڑھے گی تو کوئی بھی گاڑی چل نہیں سکے گی اور تمام گاڑیاں وہیں موٹر سے پر کھڑی ہو جائیں گی اور سردی سے ہو سکتا ھے ایک دو دن وہیں رکنا پڑے، اور گاڑی کے ہیٹر سے آپ اس میں‌ محفوظ رہ سکیں پھر بعد میں کونسل کی لوڈر مشینیں ان جگہوں پر برف صاف کرتی ہیں تاکہ پھنسی ہوئی ٹریفک سے لوگ اپنے گھروں تک پہنچ پائیں۔

    والسلام

    [​IMG]
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    توبہ ایسی بھی کیا بدگمانی ۔ دیکھیں منتظم اعلی کی فراخ دلی ابھی تک آپ کی پوسٹ کو کچا نہیں چبایا ۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    زبردست موضوع ہے اور بہت خوب صورت تصویریں ۔ سب سے زیادہ اچھی بات یہ کہ انسانی تصویریں شامل نہیں ۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    کوئی ایسی بات نہیں ، مری سے آگے ضرور جائیے گا ایبٹ آباد ایوبیہ وغیرہ۔ اس کے بعد آپ کو لہور لہور ہے کہنے والوں پر ہنسی آیا کرے گی ۔
    زیادہ ڈر لگتا ہے تو چھوٹی سی پہاڑی سے ہو آئیں ۔ پیر سوہاوہ ۔
     
  11. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیر کنعان بھائی بہت زبردست انفارمیشن ہے۔ ۔ ۔
    پسند کرنے کا شکریہ۔ ۔ ۔ ۔اچھیی بات ان شاء اللہ میری اتاری ہوئی سب تصویروں میں ہی نظر آئے گی ۔ ۔ ۔
     
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    منتظم اعلی ہیں تو حق بنتا ہے کہ کچا چبا جائیں یا سالم نگل جائیں پوسٹ کو اسی بہانے خوراک خوری کا تو شکار ہوں گے
    وگرنہ تو وہ اس معاملے میں بھی توحید کے قائل ہیں
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
    او ہو بہنا جی رفی بھائی کی نظر آپ کی پوسٹس پر پڑ بھی گئی تو نظر انداز کر دیں گے ، کیا گھر میں نہیں رہنا انہوں نے :00003:
     
  14. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    اس سیر سے کیا کیا یادیں تازه هوئ ہیں شئرنگ کا شکریہ
    ڻهیک ایک سال پہلے میں اور میرے شوہر اور میرے والدین اور بهائ سب مری گیے تهے
    بہت انجواے کی بڑا مزه ایا وه زندگی کا پہلا اور آخری سفر تها پاکستان کا۔میرے شوہر کا
    اللہ ان پر اپنی رحمت کرے اور انہیں جنت نصیب کرے
    آمین
     
  15. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    السلام علیکم

    اللہ سبحان تعالی آپکو بھی صبر اور بہتر اجر عطا فرمائے جس سے آپ پھر پاکستان جا کر مری کی سیر کریں آمین۔

    دنیا میں اور بھی بہت ایسے ہیں میری ایک کزن شادی کے چھٹے دن مری گئی اور وہاں ہسپتال سے فون آیا کہ وہ انتقال فرما گئی ھے۔ ایسے والدین بھی ہیں جو ابھی زندہ ہیں اور اپنی بیٹی کی اس وفات پر خود گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    والسلام
     
  16. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    شکریہ بهائ
    دعاوؤں میں یاد رکهیے گا
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    اچھا یہ اچھی والی شکایتیں ضرور لگایا کریں ہمیں : ) ۔ ڈائٹ ٹھیک نہ ہونا اچھی بات نہیں۔ یومین سگریٹ ؟؟؟ آپ منع کیا کریں نا سسٹر۔
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    واقعی بہت مزے کی روداد ہے ۔
    شکر کریں انکل نے ایک چکر تو لگوایا ۔ ہمیں دیکھیں کبھی ابو جان کے ساتھ کہیں تفریح کے لیے نہیں گئے ۔ البتہ تعلیمی اداروں اور مساجد کی طرف بہت گئے، الحمدللہ ہماری تفریح اسی میں ہو جاتی ہے ۔ ابو جان کے ساتھ پیدل مسجد جانے میں بہت مزا آتا ہے ۔میں نے اور میری سسٹر نے ابو جان کے ساتھ بہت واک کی ہے ۔ اتنی تیز واک کرتے ہیں کہ میں تو بمشکل ساتھ دے پاتی ہوں ۔پھر بھی جی چاہتا ہے وقت یونہی ٹھہر جائے ۔اب سسٹر نہیں ہوتی تو بیتے وقت کی یاد آتی ہے ۔ میں اس روداد کو پڑھ کر سوچ رہی تھی اللہ اس کے سب کرداروں کو خوش رکھے ۔

     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ان شاء اللہ میری طرف بھی آئیے گا میرا گھر مری کے راستے میں پڑتا ہے : )
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    آمین یا رب العالمین۔ دکھ ہوا یہ جان کر ۔ آجرک اللہ فی مصیبتک واخلف لک خیرا منہا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں