کیا کفر اور شرک کا مرتکب کافر اور مشرک نہیں ہوتا؟

شاہد نذیر نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مارچ 13, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدہ

    عبدہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 1, 2013
    پیغامات:
    46
    محترم بھائی میں شاہد سمجھا نہیں سکا دوبارہ سمجھانا چاہوں گا کہ ایک انسان کو پتا ہے کہ سود حرام ہے کوئی اس سے بڑا عالم/استاد سود کے بارے پوچھتا ہے کہ تو وہ کہتا ہے استاد جی میرے خیال میں قران میں آتا ہے کہ واحل اللہ البیع و حرم الربا تو جو اس نے میرے خیال میں کے الفاظ کہے ہوتے ہیں وہ استاد کے احترام اور اس کے علم کے اعتراف میں کہے ہوتے ہیں کہ پتا نہیں میں جو اس آیت سے سمجھا ہوں وہ اس کا مقصود بھی ہے یا نہیں ورنہ قران کی آیت تو وہ پیش کر رہا ہوتا ہے واللہ میرے بھائی میں آپ کو استاد سمجھ کر ہے پوچھ رہا تھا ورنہ میں نے آگے قران کی آہت ہی لکھی تھی کہ ما کان للنبی والذین امنوا ان یستغفروا للمشرکین اور پوچھا تھا کہ آجکل کے کلمہ گو مشرک کی میت جنازے کے لئے سامنے پڑی ہو تواس آیت پر عمل معلق رکھنا ہے یا کرنا ہے اگر کرنا ہے اور یقینا کرنا ہے تو کیا علمإ کے دو گروہوں میں سے ایک کا انتخاب نہیں کرنا پڑے گا کہ آیا یہ مشرکین مکہ کی چرظ ہے یا نہیں
    دوسرا میرے بھائی آپ نے کہا کہ نئے اہل حدیث کو پہلے دین کا علم حاصل کرنا ہے مسائل جاننا ضروری نہیں تو میں اسکے لئے ایک مثال دیتا ہوں کہ میں انڈیا میں ہوں اور میں نے گوشت لینا ہے تو ایک آدمی کہتا ہے ہندو کافر ہے اس کا گوشت جائز نہیں میں عالم سے پوچھتا ہوں کہ میں نیا اہل حدیث ہوا ہوں کیا واقعی یہ گوشت نا جائز ہے وہ کیتا ہے کہ تم تم جیسے نئے اہل حدیث کو ان مسئلوں میں نہیں پڑنا چاہئے بلکہ دین کا علم حاصل کرنا چاہیے تو کیا یہ دین کے علم میں نہیں آتا
    بس اسی بات کی مجھے سمجھ نہیں آ رہی مگر آپ شاہد ناراض ہو رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ قران و حدیث سے جواب دو تو بات کرو تو میرے محترم بھائی اور استاد مجھے تو جتنی حدیثیں پتا ہیں لکھتا ہوں اب واقعی آپ کو استاد سمجھتے ہوئے آپ کے فرمان کے مطابق دوبارہ نہیں لکھوں گا ہاں آپ بحیثت استاد لکھنے کا حکم دیں گے یا کوئی اور ممبر کہے گا تو اس تھریڈ میں لکھوں گا السلام علیکم
     
  2. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

    اس مضمون کو لکھنے کا پس منظر اور محرک میری جستجو ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ کافر پر کفر کا حکم لگانے کے سلسلے میں علمائے کرام کے متضاد خیالات سے میں بے چین اور پریشان تھا کچھ علماء کفر اور شرک کے مرتکب پر کافر اور مشرک ہونے کا فتویٰ لگاتے ہیں اور کچھ نہیں چاہے وہ شخص کفراکبر اور شرک اکبر ہی میں مبتلا کیوں نہ ہو۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے میں‌ نے نہ صرف علماء سے گفتگو کی بلکہ خود متعلقہ کتب کا بغور مطالعہ کیا اور اس تحقیق کے ذریعے میں جس نتیجہ پر پہنچا اسے میں نے مضمون کی شکل میں‌ پیش کردیا۔ لیکن پیش کرنے سے پہلے ایک مستند عالم دین سے اس پر نظر ثانی کروالی تاکہ غلطی کی گنجائش نہ رہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنے مضمون میں‌ جو موقف اپنایا ہے انتہائی محتاط ہے اور کسی بھی شخص کے لئے اس سے انکار ممکن ہے۔ اس مضمون کا مکمل اور بغور مطالعہ اس کے لئے شرط ہے۔ اکثر بھائیوں نے میرے مضمون پر جو اعتراضات قائم کئے ہیں اسکی وجہ انکا مضمون کو سرسری انداز میں دیکھنا یا کچھ مقامات کا مطالعہ کرلینا اور کچھ مقامات کو چھوڑ دینا ہے۔

    جہاں تک محترم عکاشہ بھائی کے اس اعتراض کا تعلق ہے کہ میں نے بعض ایسی کتب کے بھی حوالے دئے ہیں جن پر علمائے اہل حدیث نے نقد کیا ہے۔ تو اس بات کو میں تسلیم کرتا ہوں کہ ایک دو کتب متنازعہ ہیں لیکن ان متنازعہ کتب سے میں نے جو عبارات نقل کی ہیں انکی تائید میں دوسری ایسی کتابوں اور علماء کے فتوے بھی پیش کئے ہیں جو متفق علیہ ہیں۔ مطلب یہ ہے متنازعہ کتب سے میں نے صرف غیرمتنازعہ عبارات ہی پیش کی ہیں۔

    اس مضمون کے منظر عام پر آنے کے بعد عکاشہ بھائی جیسے دیگر مخلص بھائیوں اور علماء نے بھی مجھے نصیحت کی کہ میں‌اس معاملہ میں نہ پڑوں اسی لئے میں اس پر مزید بحث سے احتراز کیا ہے۔


     
  3. شاہد نذیر

    شاہد نذیر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 16, 2009
    پیغامات:
    774
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

    قرآن مجید حق و باطل میں تمیز کرنے کے لئے ہی نازل ہوا ہے۔ اس لئے ہر مسلمان اس بات کا مکلف ہے کہ وہ کفرو شرک اور توحید میں فرق کرے اور جانے۔ ورنہ بہت ممکن ہے کہ کفر اور توحید میں فرق نہ کرنے کی وجہ سے وہ خود کفر اور شرک میں‌ جاپڑے اسی طرح ہر مسلمان کو کافرو مشرک اور مومن و موحد میں تمیز کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ کافروں سے کافروں والا اور مومنوں سے مومنوں والا معاملہ کرے۔ مطلب یہ کہ مومنوں سے دوستی رکھے اور کافروں سے براءت کا اظہار کرے جو کہ شریعت کو مطلوب ہے اور اسکے برعکس کرکے اللہ کے غضب کو دعوت نہ دے۔ اور اسکے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ کون کافرو مشرک ہے اور کون مومن؟
     
  4. عبدہ

    عبدہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 1, 2013
    پیغامات:
    46
    محترم بھائی میں شاہد سمجھا نہیں سکا دوبارہ سمجھانا چاہوں گا کہ ایک انسان کو پتا ہے کہ سود حرام ہے کوئی اس سے بڑا عالم/استاد سود کے بارے پوچھتا ہے کہ تو وہ کہتا ہے استاد جی میرے خیال میں قران میں آتا ہے کہ واحل اللہ البیع و حرم الربا تو جو اس نے میرے خیال میں کے الفاظ کہے ہوتے ہیں وہ استاد کے احترام اور اس کے علم کے اعتراف میں کہے ہوتے ہیں کہ پتا نہیں میں جو اس آیت سے سمجھا ہوں وہ اس کا مقصود بھی ہے یا نہیں ورنہ قران کی آیت تو وہ پیش کر رہا ہوتا ہے واللہ میرے بھائی میں آپ کو استاد سمجھ کر ہے پوچھ رہا تھا ورنہ میں نے آگے قران کی آہت ہی لکھی تھی کہ ما کان للنبی والذین امنوا ان یستغفروا للمشرکین اور پوچھا تھا کہ آجکل کے کلمہ گو مشرک کی میت جنازے کے لئے سامنے پڑی ہو تواس آیت پر عمل معلق رکھنا ہے یا کرنا ہے اگر کرنا ہے اور یقینا کرنا ہے تو کیا علمإ کے دو گروہوں میں سے ایک کا انتخاب نہیں کرنا پڑے گا کہ آیا یہ مشرکین مکہ کی طرح ہے یا نہیں
    دوسرا میرے بھائی آپ نے کہا کہ نئے اہل حدیث کو پہلے دین کا علم حاصل کرنا ہے مسائل جاننا ضروری نہیں تو میں اسکے لئے ایک مثال دیتا ہوں کہ میں انڈیا میں ہوں اور میں نے گوشت خریدنا ہے ایک ٓدمی کہتا ہے کہ یندو سے نہ لینا کیوں کہ اس کا ذبیحہ حرام ہے تو میں نے ایک عالم سے پوچھا کہ کیا ہندو کافر ہے اب اگر وہ جواب دے کہ تم پہلے دین اسلام سیکھو ان مسائل کو علماء تک رہنے دو تو میری سمجھ میں نہیں ٓتا کہ میں نے تو دین اسلام کی ہے بات پوچھی ہے جو فوری مجھے پیش آئی ہے اس میں کیا مجبوری ہے
    ویسے میں آپ کو استاد سمجھتے ہوئے آپ کے حکم پر عمل کرتا ہوں کہ اب جب تک آپ حکم نہیں دیں گے آپ کو جواب نہی ںدوں گا
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,859
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاکم اللہ خیرا، بہت شکریہ ۔ تحقیق جاری رکھیے ۔ اگر ایک مسئلے میں‌ دو علماء کی متضاد آراء ہیں تو یقننا ایک تیسرا عالم ضرور ہوگا جو کہ ان دو آراؤں کو سامنے رکھتے ہوئے صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کرے گا ۔
     
  6. عبدہ

    عبدہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 1, 2013
    پیغامات:
    46
    محترم شاہد بھائی ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ ہم مکلف ہیں ادھر محترم عکاشہ بھائی کہتے ہیں کے مکلف نہیں اس کا کیا حل ہے
     
  7. طالبِ جنت

    طالبِ جنت رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2016
    پیغامات:
    1
    جزاکم اللہ خیرا ۔
    معذرت کے موضوع سے ہٹ کر بات کر رہا ہوں، کیا یہ کتاب پی ڈی ایف دستیاب ہے، اگر ہے تو برائے مہربانی بتادیں @شاہد نذیر
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں