جیو کی مزاحیہ سیریز مزاح یا اسماءالحسنی کا استہزاء

عائشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏مارچ 29, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    پاکستان کا ایک انتہائی متنازعہ میڈیا گروپ جیو اپنی گھناونی حرکتوں کے سبب اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بنتا ہے۔ اب تک کی تاریخ سے یہی لگتا ہے کہ اس میڈیا گروپ کو سستی شہرت حاصل کرنے کا یہ طریقہ بہت پسند ہے ۔ جیو انٹرٹینمنٹ کی نئی مزاحیہ سیریز ‘The 99’ مزاح سے زیادہ پاکستانی ثقافت کے ساتھ ساتھ مذہب اسلام کا استہزاء معلوم ہو رہی ہے ۔ مجھے اس میڈیا گروپ سے کبھی کوئی دل چسپی نہیں رہی ، اس بے ہودہ سیریز کے بارے میں اپنی جونئیرز سے علم ہوا ۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس میں ۹۹ لوگ ہیں جو مختلف طاقتیں رکھتے ہیں اور ایک عورت ان کی طاقت ان سے چھین کر اپنے اندر شامل کر لینا چاہتی ہے ۔ انتہائی دکھ کی بات یہ ہے کہ ان ۹۹ لوگوں کے نام اللہ سبحانہ و تعالی کے ناموں یعنی اسماء الحسنی سے مشابہ ہیں ۔یہ ۹۹ جادوئی صوفی یا درویش ۹۹ نوری پتھروں کو جوڑ کر طاقت حاصل کرتے ہیں ۔
    اللہ سبحانہ وتعالی کی قدرت پر یقین رکھنے والے مسلمانان پاکستان ۹۹ لوگوں کی ماورائی طاقتوں کی کہانی دیکھیں گے اور ہنسیں گے ؟
    اسماء الحسنی سے محبت کرنے والے کیسے برداشت کریں گے کہ ان ناموں کو مزاحیہ کرداروں پر چسپاں کر دیا جائے ؟ کیا اللہ سبحانہ وتعالی کی محبت کی کوئی رمق ہمارے دلوں میں باقی ہے ؟
    یہ انسانوں میں ماورائی طاقتوں کا تصور پھر ایک عورت کو مکاری سے ان طاقتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے دکھانا ، گویا عورت کے متعلق جادوگرنی یا مکار چڑیل ہونے کے اسی قدیم تصور کو تازہ کرنے کی کوشش کرنا جس نے عیسائی معاشروں عورت کے خلاف ہول ناک تشدد کو رواج دیا ؟ آخر جیو کس چیز کو رواج دے رہا ہے ؟ اپنی نیوز کاسٹرز تک کو پیسٹری بنا کر پیش کرنے والا یہ ادارہ پاکستانی مسلم معاشرے میں عورت کے تصور کو مزید کتنا برباد کرے گا ؟
    مجھے نہیں معلوم کہ یہ ادارہ مزید کتنی پستی میں گرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ہم مسلمان کب تک بے حس بنے رہیں گے ؟ کوئی ہے جو ان ظالموں کو اللہ سبحانہ و تعالی کی گستاخی سے روکے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    نعوذ باللہ من ذلک
    انتہائی افسوسناک بلکہ شرمناک۔۔۔
    یہ ان کی پہلی اور آخری سازش نہیں۔ پتہ نہیں یہ لوگ کس منہ سے مسلمان ہونے کا دعوی کرتے ہیں یا یوں کہ کلمہ گو ہو کر کس منہ سے ایسے افعال سر انجام دیتے ہیں جن میں کھلم کھلا اسلام کے شعائر کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ عوام انہیں برا بھلا کہتے ہوئے بھی چسکے لیے جاتے ہیں۔ کون نہیں جانتا ان کی حقیقت۔۔۔
     
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    الحمد للہ ہم لوگوں نے بهی چینل پیکج نکال دیا حالانکہ بیہودہ چانلوں کے علاوہ اچهے چینلز بهی ہوتے ہیں لیکن برائی کا غلبہ ہونے کے امکانات زیادہ ہیں
    انہیں بائکاٹ نہ کیا جائے تو ممکن ہے جو اس سےدور رہتے ہیں وہ بھی تجسس میں پڑنے لگیں
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 29, 2013
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ کرے کوئی تو ہو جو ان کو روکے -افسوس عوام سوئی ہوئی ہے - اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ اپنے انجام سے پہلے جاگ جائے اور اسکوبرائی کے خلاف بولنے کی اور اور برائی کو روکنے کی توفیق دے آمین یا رب العالمین
     
  5. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    استغفر اللہ
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    کیا یہ وہی چینل نہیں جس نے "خدا کیلئے" نام فلم بنا کر اسلام کا مذاق اڑایا
    کیا یہ وہی چینل نہیں جس نے The Ten Commandments کو اردو ترجمہ کے ساتھ بروڈکاسٹ کرکے موسی علیہ السلام کا مذاق اڑایا
    ان کی تاریخ بھری پڑی ہے غداری سے۔ بھارت کے ساتھ امن امن کا نعرہ لگانے والے پاکستان کے کبھی دوست نہیں ہوسکتے۔
    فحش اشتہارات اور "آگ" چینل کے نام سے فحاشی پھیلانے والو بڑا اچھا نام پسند کیا ہے اپنے چینل کیلئے۔ جی "آگ" یعنی جو بھی اس چینل کو دیکھے گا وہ جہنم کی آگ کے قریب جائےگا۔ اعوذباللہ۔
    ہمیں چاہیے کہ مل کر سوشل میڈیا وغیرہ پر ان کی حوصلہ شکنی کریں۔
     
  7. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    350
    مزید لنک کے لئے یہ ویب دیکھ لیجئے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں