مدینہ میں واپسی ۔۔۔۔صفحہ نمبر 384

نصر اللہ نے 'سیرت النبی (ص) : الرحیق المختوم' میں ‏اپریل 12, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    مدینے میں واپسی اور محبت و جاں سپاری کے نادرواقعات:​

    شہدا کی تدفین اور اللہ عزو جل کی ثناءودعا سے فارغ ہو کر رسول اللہ ﷺ نے مدینے کا رخ فرمایا۔ جس طرح دوران کارزار اہل ایمان صحابہ سے محبت و جاں سپاری کے نادر واقعات کا ظہور ہو ا تھا اسی طرح اثناء راہ میں اہل ایمان صحابیات سے صدق و جاں سپاری کے عجیب عجیب واقعات ظہور میں آئے چنانچہ راستے میں نبی ﷺ کی ملاقات حضرت حمنہ بنت جحش رضی اللہ تعالی عنہا سے ہوئی ۔انہیں ان کے بھائی عبداللہ بن جحش رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کی خبردی گئی انہوں نے انا للہ پڑھی اور دعائےمغفرت کی ۔ اس کے بعد ان کے شوہر حضرت مصعب بن عمیررضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کی خبر ملی تو تڑپ کر چیخ اٹھیں اور دھاڑ مار کر رونے لگیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عورت کا شوہر اس کے یہاں ایک خصوصی درجہ رکھتا ہے(ابن ہشام ۲۔۹۸)
    اسی طرح آپ کا گزر بنو دینار کی ایک خاتون کے پاس سے ہوا جس کے شوہر ،بھائی ،والد،تینوں خلعت شہادت سے سرفراز ہو چکے تھے ۔جب انہیں ان لوگوں کی شہادت کی خبر ملی تو کہنے لگیں کہ رسول اللہ ﷺ کا کیا ہوا لوگوں نے کہا : ام فلاں ۔۔!حضور ﷺ بخیر ہیں اور بحمد للہ جیسے تم چاہتی ہو ویسے ہی ہیں ۔خاتون نے کہا ذرا مجھے دکھلا دو میں بھی آپ ﷺ کا وجود مبارک دیکھ لوں لوگوں نے انہیں اشارے سے بتلایا ۔جب اس کی نظر آپﷺ پر پڑی تو بے ساختہ پکا ر اٹھیں " کل مصیبۃ بعدک جلل" آپ ﷺ کے بعد ہر مصیبت ہیچ ہے(ابن ھشام ۲۔۹۹)
    اثناء راہ ہی میں حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ آپ کے پاس دوڑتی ہوئی آئیں ۔اس وقت حضرت سعد بن معاذ رسول اللہ ْﷺ کے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے تھے کہنے لگے یا رسو ل اللہ ﷺ میری والدہ ہیں آپ ﷺنے فرمایا انہیں مرحبا کہو۔ اس کے بعد ان کا استقبال کے لئے رک گئے جب وہ قر یب آ گئیں تو آپ ﷺ نے ان کے صاحبزادے عمرو بن معاذرضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت پر کلمات تعزیت کہتے ہوئے انہیں تسلی دی اور صبر کی تلقین فرمائی ۔کہنے لگیں جب میں نے آپ ﷺ کو بہ سلامت دیکھ لیا تو میرے لئے ہر مصیبت ہیج ہے پھر رسول اللہ ﷺ نےشہداء احد کے لئے دعا فرمائی اور فرما یا : اے ام سعدرضی اللہ تعالی عنہا تم خوش ہو جاؤ اور شہداء کے گھروالوں کو خوش خبری سنا دو کہ ان کے شہداء سب کے سب ایک ساتھ جنت میں ہیں اور اپنےگھروالوں کے بارے میں ان سب کی شفاعت قبول کر لی گئ ہے۔کہنے لگیں : اے اللہ کے رسول ﷺ ۔۔۔۔! ان کی پسماندگان کے لئے بھی دعا فرما دیجئے ۔آپ ﷺ نےفرمایا : اے اللہ ان کے دلوں کا غم دور کر ان کی مصیبت کا بدل عطا فرمااور باقی ماندگان کی بہترین دیکھ بھال فرما۔۔(السیرۃ الحلبیۃ2۔47)
    رسول اللہ ﷺ مدینے میں:
    اسی روز ۔۔۔شنبہ شوال 3 ہجری کو سرشام رسو ل اللہ ﷺ مدینہ پہنچے ۔ گھر پہنچ کر اپنی تلوار حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو دی اور فرمایا بیٹی اس کا خون دھو دو خدا کی قسم یہ آج میرے لئے بہت صحیح ثابت ہوئی ۔پھر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی تلوار لپکائی اور فرمایا اس کا بھی خون دھودو واللہ یہ آج بہت صحیح ثابت ہوئی ۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فر مایا : اگر تم نے بے لاگ جنگ کی ہے تو تمہارئے ساتھ سہل بن حنیف رضی اللہ تعالی عنہ اور ابو دجانہ رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی بے لاگ جنگ کی ہے ۔(ابن ہشام 2۔100)
    بیشتر روایتیں متفق ہیں کہ مسلمان شہداء کی تعداد ستر تھی جن میں بھاری اکثریت انصار کی تھی یعنی ان کے65آدمی شہید ہوئے تھے 41خزرج سے اور 34 اوس سے ایک آدمی یہود سے قتل ہو اتھا اور مہاجرین شہداء کی تعداد صر ف چار تھی۔
    باقی رہے قریش کے مقتولین تو ابن اسحاق کے بیان کے مطابق ان کی تعداد 22 تھی لیکن اصحاب مغازی اور اہل سیر نے اس معرے کی جو تفصیلات ذکر کی ہیں اور جن میں ضمناًجنگ کے مختلف مر حلوں میں قتل ہونے والے مشرکین کا تذکرہ آیا ہے ان پر گہری نظر رکھتے ہوئے وقت پسند ی کے ساتھ حساب لگا یا جائےتو یہ تعداد 22نہیں بلکہ 37 ہوتی ہے ۔(ابن ہشام 2۔122)
    مدینے میں ہنگامی حالت:
    مسلمانوں نے معرکہ احد سے واپس آکر (8 شوال سن 3 ھ شنبہ و یک شنبہ کی درمیانی )رات ہنگامی حالت میں گزاری ۔جنگ نے انہیں چو ر چور کررکھا تھا ۔ اس کے با وجود وہ رات بھر مدینے کے راستوں اور گذ رگاہوں پر پہرہ دیتے رہے اور اپنے سپ سالار اعظم رسول اللہ ﷺ کی خصوصی حفاظت پر تعینات رہے کیونکہ انہیں ہر طرف سے خدشات لا حق تھے۔
    کمپوزنگ: نصر اللہ
     
  2. جواد

    جواد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 21, 2013
    پیغامات:
    27
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,445
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں