ایک نظر اپنے آپ پر۔ ۔ ۔

مشکٰوۃ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    كسان كى بيوى نے جو مكهن كسان كو تيار كر كے ديا تها وه اسے ليكر فروخت كرنے كيلئے اپنے گاؤں سے شہر كى طرف روانہ ہو گيا، یہ مكهن گول پيڑوں كى شكل ميں بنا ہوا تها اور ہر پيڑے كا وزن ايک كلو تها۔
    شہر ميں كسان نے اس مكهن كو حسب معمول ايک دوكاندار كے ہاتھوں فروخت كيا اور دوكاندار سے چائے كى پتى، چينى، تيل اور صابن وغيره خريد كر واپس اپنے گاؤں كى طرف روانہ ہو گيا۔

    كسان كے جانے بعد دوكاندار نے مكهن كو فريزر ميں ركهنا شروع كيا اسے خيال گزرا كيوں نہ ايک پيڑے كا وزن كيا جائے۔ وزن كرنے پر پيڑا 900 گرام كا نكلا، حيرت و صدمے سے دوكاندار نے سارے پيڑے ايک ايک كر كے تول ڈالے، مگر كسان كے لائے ہوئے سب پيڑوں كا وزن ايک جيسا اور 900 – 900 گرام ہى تها۔

    اگلے ہفتے كسان حسب سابق مكهن ليكر جيسے ہى دوكان كے تهڑے پر چڑها، دوكاندار نے كسان كو چلاتے ہوئے كہا کہ وه دفع ہو جائے، كسى بے ايمان اور دهوكے باز شخص سے كاروبار كرنا اسكا دستور نہيں ہے. 900 گرام مكهن كو پورا ایک كلو گرام كہہ كر بيچنے والے شخص كى وه شكل ديكهنا بهى گوارا نہيں كرتا۔

    كسان نے ياسيت اور افسردگى سے دوكاندار سے كہا:
    “ميرے بهائى مجھ سے بد ظن نہ ہو ہم تو غريب اور بے چارے لوگ ہيں، ہمارے پاس تولنے كيلئے باٹ خريدنے كى استطاعت كہاں؟
    آپ سے جو ايک كيلو چينى ليكر جاتا ہوں اسے ترازو كے ايک پلڑے ميں رکھ كر دوسرے پلڑے ميں اتنے وزن كا مكهن تول كر لے آتا ہوں۔

    اس تحریر کو پڑھنے کہ بعد آپ کیا محسوس کرتے ہیں۔
    کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے کیا ہم پہلے اپنے گریبان چیک نہ کرلیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. mahs

    mahs --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2012
    پیغامات:
    332
    زبردست تحریر
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ تعالی ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

    کسی پر انگلی اٹھانا اور کسی کے لیے کوئی سخت الفاظ استعمال کرنا بہت ہی آسان ہے مگر جب جب یہ سب کچھ اپنے ساتھ ہوتا ہے تو ہم پاگل ہو جاتے ہیں۔

    واقعی بہت آسان ہوتا ہے کسی پر انگلی اٹھانا اور اُتنا ہی مشکل ہے اپنی اصلاح کرنا
     
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    بہت سبق آموز
     
  5. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    شئیرنگ کا شکریہ
     
  6. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
    بہترین نصیحت ہے اللہ تعالی ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائےآمین
     
  7. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    ویری گڈ
    بہت سبق آموز بات ہے
    جزاک اللہ خیر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں