ایک سے بڑھ کر ایک

nomi_khan نے 'لطائف' میں ‏فروری 12, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    تین بوڑھے ایک جگہ بیٹھے گپ شپ میں مصروف تھے، ایک نے کہا،
    “میرا بیٹا 50 یا 100 روپے لئے بنا کوئی کام نہیں کرتا، سوچتا ہوں اسے پولیس میں بھرتی کرادوں“
    دوسرا بوڑھا بولا
    “50 یا 100 روپے تو بہت کم ہیں، میرا بیٹا 500 یا 1000 روپے لئے بنا کوئی کام نہیں کرتا، سوچتا ہوں اسے کسٹمز میں بھرتی کرادوں“۔
    تیسرے بوڑھے نے کہا
    “ ارے تم دونوں کے بیٹے پیسے لے کر کام تو کرتے ہیں، جبکہ میرا بیٹا تو پیسے بھی لیتا ہے اور کام بھی نہیں کرتا۔ سوچتا ہوں اسے سیاست میں بھیج دوں“۔
     
  2. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    ایک پلازہ کے ایک فلیٹ میں آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا، عمارت میں بجلی بند ہو چکی تھی، تاریک راہ داری میں ایک سینئر فائر مین نے زیر تربیت فائر مین کو ہدایت کی۔
    “دیوار ٹٹولتے ہوئے آگے بڑھتے رہو اور جہاں دروازہ ملے اسے کھول کر مجھے اطلاع دو“
    فائر مین نے کچھ دیر بعد اندھیرے میں چیخ کر اطلاع دی۔
    “دروازہ مل گیا ہے اور میں نے اسے کھول لیا ہے۔“
    سینئر فائر مین نے جلدی جلدی موٹا پائپ کھینچ کر اس تک پہنچایا اور ہدایت کی۔“ پانی ڈالو“۔
    “یہاں پانی نہیں ڈالا جا سکتا“۔ زیر تربیت فائر مین کی آواز ابھری۔
    “کیوں“؟ سینئر فائر مین نے جھنجھلا کر پوچھا۔
    یہ فریج کا دروازہ ہے۔
    قدرے مایوسی سے جواب ملا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں