سعودیہ کو بدنام کرنے کی ایک کوشش یا حقیقت؟

عطاءالرحمن منگلوری نے 'متفرقات' میں ‏اپریل 24, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ہمارے ہاں سوشل میڈیا ایک دوسرے کے خلاف مختلف پوسٹس فیس بک کی زینت بناتا رہتا ہے۔پچھلے کئی ماہ سے فیس بک پر ایک تصویر شئیر کی جا رہی ہے۔جو کچھ اس طرح ہے۔عنوان ہے؛
    سعودیوں کی توہین توحید ورسالت-------اس کے نیچے دو عورتوں کی تصویر لگائی گئی ہے جو کہ سعودیہ کا سبز رنگ کا پرچم ، جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہے ساڑھی کی طرح لپیٹے ہوئے ہیں۔ایک عورت خاصی صحت مند ہے۔ http://www.facebook.com/photo.php?fbid=485647938168871&set=o.142908412429446&type=1&permPage=1
    دوسری تصویر میں کینوس شوز (پی ٹی شوز(بھی سبز رنگ میں بنائے گئے ہیں جن پر کلمہ طیبہ لکھا نظر آرہا ہے۔اس میں یہ الفاظ بھی ہیں''فی اسواق الیوم الوطنی''
    نیچے یہ درج ہے
    کیا یہ توہین رسالت نہیں ہے؟
    اٰل سعود و یہود توہین رسالت میں یورپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
    خود کو مسلمان کہتے ہو، اس زباں پہ لعنت ۔( آگے کچھ مٹا ہوا سا ہے(
    اتنا شئیر کریں کہ ایوان طاغوت ہل جائے۔
    I Love MY Pakistan نام کی آئی ڈی سے یہ تخلیق ہوئی ہے۔ہمارے سادہ لوح مسلمان اسے شئیر کرنا کار ثواب سمجھتے ہیں۔کچھ احباب کو میں نے بتایا کہ یہ سب جھوٹ ھے،سازش ہے۔لیکن وہ ماننے کے لیے تیار نہیں۔
    سعودیہ میں رہنے والے احباب اصل صورت حال بتا سکتے ہیں کہ آیا یوم الوطنیہ کی تقریبات میں ایسا کچھ ہوتا ہے ؟کلمہ طیبہ والا پرچم جسم نسوانی پر اور جوتے پر بھی؟؟؟
    حیرانی اس بات پر ہے کہ کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیئے سادہ عوام کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور پھر اس جھوٹے پروپیگنڈہ پر خوش ہوتے ہیں۔حالانکہ خبر کی تصدیق کا حکم دیا گیا ہے۔''ان جاءکم فاسق بنباء فتبینوا'' مگر یار لوگ دیار حرم کے مکینوں کو بدنام کیئے جا رہے ہیں۔
    اللہ پاک امت مسلمہ کو سازشوں اور فتنوں سے بچائے۔آمین۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 10, 2013
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    آمین یا رب العالمین.
     
  3. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سعودیہ کے خلاف بیان دینے والے ۔ ہمارے ملک کے مسلکی تعصب کے مریض زیادہ ہیں ۔۔اور انکے مرض میں روز ترقی ہوتی رہتی ہے
    لیکن ایسے مریضوں کی بات کی کیا اہمیت ،
    اگر انہی مریضوں کو سعودیہ میں اچھی نوکری کی پیش کش ہوجائے، تو سب چھوڑ چھاڑ بھاگم بھاگ یہاں آئینگے اور پھر یہی کے گن گائینگے
    جس کلمہ والے جھنڈے کو بطور لباس پہن رکھا یہ اسکا ذاتی فعل ہے ، پوری قوم ایسا نہیں کرتی
    البتہ سعودیہ کے جھنڈے پر کلمہ ، اسکی میں بھی مخالفت کرتا ہوں ، کیونکہ اسکی بے حرمتی چار و ناچار ہوہی جاتی ہے
    جب کوئی فٹبال میچ جیتتا ہے تو نوجوان لڑکے پاگل ہوجاتے ہیں ، تیز گاڑی بھگاتے ہیں اور جھنڈے کو کبھی اپنے سر کبھی اپنے کندھے اور کبھی اپنے جسم پر لپیٹ لیتے ہیں ۔۔۔یہ غلط ہے
    یا تو یہ کرے کہ ایک جھنڈا ایسا بنائے جس پر صرف کجھور اور تلوار ہو ، اور اسکو عام کردے کے چلو جس نے ناچنا کودنا ہے اس پر کرلے گا
    کلمہ کی توہین نہیں ہوگی
    کلمہ والا جھنڈے کو مخصوص کردے صرف سرکاری سطح اور مخصوص جگہ استعمال ہوگا ۔۔۔۔

    باقی جاہلوں کی بات توجہ نہیں دینا چاہیئے ۔۔۔۔
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بالکل صحیح
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    نہیں بھائی ۔ ایسا سعودیہ میں نہیں‌ہوتا اور نہ ہی یہ ممکن ہے ۔ یہ سب پروپیگنڈہ ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔ اسپر مزید تفصیل پڑھنے کے لیے '' یہاں '' جائیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ملک 17

    ملک 17 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 18, 2012
    پیغامات:
    68

    بھائی جان! غور کیجیے کہ یہ سب کچھ میڈیا پر کنٹرول کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔ اور جو لوگ مندرجہ بالا آیت پر عمل کرنا چاہ رہے ہیں فی الحال ان کے ہاتھ میں‌ میڈیا نہیں ہے۔

    باقی آپ کی دُعا پر ہم بھی آمین کہتے ہیں۔
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر ایک ٹویٹ پر سعودی عرب نے مجرم کو ملیشیا یا شاید انڈونیشیا سے نہیں پکڑا۔
    لوگوں کو یہ نظر نہیں آتا۔ یہ جو بے حیا تصاویرہیں ان کو بنانا بہت آسان ہے۔ اگر کسی اور ملک کی عورت پاکستان کا جھنڈا یا کسی اور ملک کا جھنڈا اپنے جسم پر لگا کر ویڈیو بنائے تو پھر کیا اس کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ یہ صرف و صرف پروپیگنڈا ہے۔ سعودی عرب میں تو بغیر حجاب اور برقعہ کے کوئی عورت نہ باہر جاسکتی ہے اور نہ ہی ان کو ڈرائیونگ کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ یہ یک حقیقت ہے کہ یہاں پر غیر مسلم عورتیں بھی برقعہ پہن کر باہر نکلتی ہیں اگرچہ ان چہرہ نہیں چھپا ہوتا لیکن قانون کی سختی کی وجہ سے وہ بھی مجبور ہیں۔
    اللہ توحید کے اس قلعہ کو امن میں رکھے اور ان کو اسلام کی خدمت کی توفیق دے اور جو چیزیں یہاں غلط ہیں اللہ ان کی اصلاح کرے۔
     
  8. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یا رب العالمین
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں