مختلف ممالک میں جزوی چاند گرہن

ابو قتاده نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اپریل 26, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو قتاده

    ابو قتاده -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2012
    پیغامات:
    27
    دنیا بھر میں کل جزوی چاند گرہن دیکھا جائے گا۔ جزوی چاند گرہن پاکستان، افريقہ اور يورپ سميت ديگر ممالک ميں ديکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسميات کے مطابق کل جزوی چاند گرہن ہوگا، جو پاکستان افريقہ، يورپ ، جنوبی ايشيا، انٹارکٹيکا اور آسڑيليا اور جنوبی امريکا کے مشرقی علاقوں ميں ديکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسميات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 25 اور 26 اپريل کی درميانی شب راب 12بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔ رات ايک بجے چاند گرہن اپنی جوبن پر ہوگا اور ايک بجکر 23 منٹ پر اختتام پزير ہوجا ئيگا۔ سماء نیوز
    چاند اور سورج گرہن کے حوالے سے
    محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1005 حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آفتاب گہن میں گیا تو پکارا گیا کہ نماز کیلئے جمع ہوجاؤ۔

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 102
    حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں سورج گرہن ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چادر کھینچتے ہوئے باہر نکلے، یہاں تک کہ مسجد میں پہنچے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف لوگ بھی متوجہ ہوگئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی، چنانچہ آفتاب روشن ہوگیا اور فرمایا کہ آفتاب و ماہتاب اللہ تعالیٰ کی دو نشانیاں ہیں اور یہ دونوں کسی کی موت کے سبب سے گہن میں نہیں آتے، جب یہ صورت پیش آئے تو نماز پڑھو، یہاں تک کہ وہ چیز دور ہوجائے جو تمہارے ساتھ ہے (یعنی گرہن) اور یہ اس لئے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صاحبزادے نے جن کا نام ابراہیم تھا، اسی دن وفات پائی تھی، اور لوگوں نے ان کے متعلق کہا تھا کہ گرہن ان کی موت کے سبب لگا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 26, 2013
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    جزاک اللہ خیرا۔ ابھی صلاتہ الخسوف پڑھ کرآئے ہیں ۔ امام حرم شيخ ماهر بن حمد المعيقلي حفظ اللہ نے چاند گرہن کی نمازپڑھائی ۔ اللہ عزوجل ہم سب کے گناہ معاف فرمائے ، آمین
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں