عام , لغوی و اصطلاحی تعریف

رفی نے 'تسہیل الوصول إلى فہم علم الاصول' میں ‏مئی 8, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399



    عام


    تعریف: لغت میں عام شامل کو کہتےہیں۔ اور عموم مطلق طور پر ایک چیز کے دوسری چیز کو شامل ہونےکانام ہے۔

    اصطلاح میں اس لفظ کو عام کہتے ہیں جو اپنے اندران تمام چیزوں کو سمو لے جن کا اس عام کے اندر بغیر حصر کے ایک ہی وضع اور ایک ہی مرتبہ میں سمویا جانا صحیح ہو۔

    تو ہماری اس بات «ایک ہی مرتبہ» سے اثبات کے سیاق میں’رجل‘جیسے الفاظ نکل گئے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اگرچہ یہ لفظ ان چیزوں کو اپنے اندر سمولینے والا ہے جو اس کے اندر شامل ہوجانے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن یہ شمولیت بدلیت کے اعتبار سے ہوتی ہے نہ کہ ایک ہی مرتبہ۔

    اسی طرح ہماری اس بات « ایک ہی وضع » سے مشترک المعنی قسم کے الفاظ نکل گئے ہیں۔ مثال کے طور پر «القرء , العين» ان میں سے ہر ایک دو یا دوسے زیادہ وضع کےلیے ہے۔

    اور ہماری اس بات « بغیر حصر کے » سے اسماء الاعداد نکل گئے ہیں، جیسے کہ دس اور سو ہے۔

    یہ آخری بات ان لوگوں کے نزدیک ہے جو اعداد کو عام کے صیغوں میں شمار نہیں کرتے۔

     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں