حدیث مصطفی علیه الصلا ة و السلام کے دو امام

ابو قتاده نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏مئی 17, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو قتاده

    ابو قتاده -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2012
    پیغامات:
    27
    ابن جوزی رحمہ اللہ نے خلیفہ ھارون الرشید کے بارے میں لکھا ہے :-
    وہ سنت کی تعظیم کیا کرتا تھا اور اھل بدعت سے شدید نفرت کیا کرتا تھا
    ابن الجوزي في المنتظم (3\107)
    ایک دفعہ خلیفہ ہارون الرشید ایک زندیق کو قتل کرنے لگے تو وہ بولا مجھے تو قتل کردو گے لیکن میں نے جو ایک ہزار خود ساختہ حدیثیں لوگوں میں پھیلادی ہیں ان کا کیا کرو گے؟ ہارون الرشید نے کہا اللہ کے دشمن کس خیال میں ہے؟ ہمارے پاس ابو اسحاق فزاری رحمہ اللہ اور عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ جیسے نادر روزگار موجود ہیں جو چھان بین کرکے ان کا ایک ایک حرف الگ کردیں گے۔ ابن عساكر في تاريخ دمشق (7\127)
    خلیفہ ھارون الرشید نے جن نابغہ روزگار حضرات کا ذکر کیا اُن کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے :-

    شیخ الاسلام امام ابو اسحاق الفزاری رحمہ اللہ
    آپ کا نام ابراہیم بن محمد بن حارث بن اسماء ہے۔ ایک دفعہ امام اوزاعی رحمہ اللہ نے ان سے حدیث بیان کی تو کہا مجھ سے صادق المصدوق ابو اسحاق فزاری نے حدیث بیان کی ہے۔ امام یحیی بن نے کہا ثقہ ہیں امام رحمہ اللہ فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے کہا مجھے اکثر مصیصہ جانے کا شوق دامن گیر ہوتا تھا۔ ا س سے فضیلت جہاد نہیں۔ بلکہ امام ابو اسحاق سے ملاقات مقصود ہوتی تھی امام محمد بن سعد رحمہ اللہ نے کہا ابو اسحاق رحمہ اللہ ثقہ متبع سنت اور نامور مجاہد تھے ۔ امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے کہا اسلام کی خدمت میں بے نظیر کارنامے سر انجام دینے والے ثقہ اور مامون ہیں امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے کہا بخدا مجھے کوئی آدمی ایسا نظر نہیں آتا جسے میں امام ابو اسحاق فزاری پر مقدم سمجھو ۔ امام ابو داؤد طیالسی کہتے ہیں ابو اسحاق فزاری رحمہ اللہ فوت ہوئے تو روئے زمین پر ان سے افضل کوئی آدمی نہیں تھا۔ امام علی بن بکار نے کہا میں نے امام ابن عون رحمہ اللہ اور بعد کے علماء سے ملاقات کی ہے مگر میں نے ان میں امام ابو اسحاق فزاری رحمہ اللہ سے زیادہ فقہ حدیث جاننے والا کوئی نہیں دیکھا ۔ (تذکرۃ الحفاظ جلد اول ، ص 217)
    امام عجلی نے کہا ابراھیم بن محمد ابو اسحاق فزاری رحمہ اللہ کوفی ثقہ صاحب سنت اور نیک آدمی تھا۔ (تاریخ الثقات ص 54) امام جرح و تعدیل عبدالرحمن بن مہدی نے کہا کی ہر عالم کیسی نہ کیسی فن میں درجہ امتیاز رکھتا ہے اور شام میں ابو اسحاق فزاری رحمہ اللہ اور امام اوزاعی رحمہ اللہ سے بڑا حدیث کا نکتہ شناس کسی کو نہیں دیکھا اگر کوئی راوی ان سے حدیث بیان کرے تو بلاریب و شک وہ قابل اطمینان ہے کیونکہ یہ سنت کے امام ہیں ( التاریخ الکبیر جلد 2 ص 245)

    شیخ الاسلام فخرالمجاہدین قدوۃ الزاہدین امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ
    آپ کی کنیت ابو عبدالرحمن ہے ۔ امام ذھبی رحمہ اللہ نے کہا علم کے سمندر اور نامور حافظ حدیث ہیں امام عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے کہا آئمہ حدیث چار ہیں امام مالک رحمہ اللہ ،امام سفیان ثوری رحمہ اللہ، امام حماد بن زید ،رحمہ اللہ اور امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کے زمانہ میں ان سے زیادہ علم طلب کرنے والا کوئی نہیں تھا امام شعبہ رحمہ اللہ نے کہا ہمارے پاس امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ جیسا کوئی آدمی نہیں آیا امام ابو اسحاق فزاری رحمہ اللہ نے کہا عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ اہل اسلام کے امام ہیں امام یحیی بن معین رحمہ اللہ نے کہا ثقہ ہیں امام اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ نے کہا روئے زمین پر امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ جیسا کوئی آدمی نہیں ہے۔ امام عباس بن مصعب رحمہ اللہ نے کہا امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ حدیث فقہ، لغت عرب، جنگی امور کی معرفت شجاعت، اور سخاوت جیسے عظیم الشان صفات کے حامل تھے۔ امام ابو اسامہ رحمہ اللہ نے کہا میں نے عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے زیادہ مختلف شہروں میں گھوم پھر کر علم طلب کرنے والا کوئی نہیں دیکھا، آپ امیر المومنین فی الحدیث ہیں۔(تذکرہ الحفاظ جلد اول ص 218،219)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں