ایک عبرت ناک واقعہ

ابوعکاشہ نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏فروری 19, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بسم اللہ الرحمن الرحیم


    السلام علیکم !
    بعض لوگ فحاشی کاسیلاب دیکھ کرافسردہ ہوجاتے ہیں ،جوا، شراب، زنا ،چوری ڈکیتی اور رشوت و سود خوری وغیرہ جیسے جرائم دیکھ کر تڑپ کر اٹھتے ہیں مگر قبروں مزاروں اور آستانوں پر ہونے والی برایئوں اور لوگوں کو مختلف عبادتوں مثلا :
    قبروں‌ سے تبرک
    مزاروں کا طواف
    غیراللہ کا ذبیحہ
    غیر اللہ کے نام کی نذر و نیاز اوردیگر شرکیہ کاموں میں مصروف دیکھ کر ان کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔ ان چیزوں کو وہ عام بات سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں ، حالانکہ زناکاری اور شراب نوشی وغیرہ یہ سب گناہ کبیرہ ہیں ،مگر ان کا مرتکب دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا ۔ لیکن غیر اللہ کے لئے کسی قسم کی عبادت بجا لانا شرک ہے ۔جس سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوکر کافر کی موت مرتا ہے ۔ اس لئے علماء ربانی عقائد کی تعلیم کو اصل الاصول قرار دیتے ہیں ۔

    انہی علماء ربانی میں سے ایک عالم نے توحید کی اہمیت پر کتاب تالیف کی ۔ وہ طلبہ کو اس کا درس دیتے۔ اس کی تشریح بیان کرتے اور بار بار انہیں مسائل سمجھاتے تھے ۔

    ایک دن ان کے شاگردوں نے کہا کہ :
    استاد محترم ! ہم لوگ چاہتے ہیں کہ آپ درس کا ذائقہ بدلیں اور تاریخ و سیرت ،قصص اور واقعات اور دوسرے موضوعات پر بھی لیکچر دیا کریں‌، عالم دین نے کہا : اس بارے میں دیکھیں گے ۔

    دوسرے دن انتہائی مغموم و افسردہ حالت میں درسگاہ میں داخل ہوئے ، شاگردوں نے ان کی افسردگی و اداسی کا سبب پوچھا ؟ تو انہوں نے جواب دیا ! مجھے خبر ملی ہے پڑوس کے فلاں گاؤں میں ایک شخص نے اپنے مکان کی تعمیر پر جن و شیاطین کو خوش کرنےاور ان کے شر سے بچنے کے لیے اپنے مکان کی چوکھٹ پر جنات کے نام پر مرغا ذبح کیا ہے ،میں نے اس واقعہ کی تحقیق کے لئے ایک شخص کو روانہ کیا ہے ،

    طلبہ پر ان کی اس گفتگو کو کوئی خاص اثرنہ ہوا ،وہ اس کو یہ دعا دے کر خاموش ہو گئے کہ اللہ اسے ہدایت دے
    دوسرے دن استاد جب کلاس روم میں داخل ہوئے تو فرمانے لگے کہ، عزیز طلبہ : ہماری کل کی خبر صحیح نہ تھی ، اصل واقعہ اس بات سے مخلتلف ہے جو کے کل بتایا گیا تھا ، صحیح خبر یہ ہے اس نے جنوں کے لیے مرغا ذبح نہیں کیا تھا بلکہ اس نے اپنی ماں کے ساتھ زنا کیا ہے ۔ یہ خبر سن کر طلبہ بپھرپڑے ، انہوں نے خوب ردعمل ظاہر کیا اور کافی لعں طعن اور گالی گلوچ کیا ، کہنے لگے اس پر نکارت ضروری ہے ۔ اسے نصحیت کرنی چاہیے اور اس جرم کی سخت سزا بھی دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے اس بارے میں اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ باتیں کیں
    استاد نے کہا کہ تمہارا معاملہ بھی عجیب ہے ۔ گناہ کبیرہ کے ارتکاب پرتوتم اتنا برہم ہورہے ہو۔ جبکہ اس گناہ سے انسان‌ دائرہ اسلام سے خارج نہیں‌ہوتا ۔ لیکن شرکیہ کاموں (غیراللہ کے نام پر ذبیحہ کرنا ۔ غیر اللہ کیلئے کوئی عبادت بجالانا ، ان سے مدد مانگنا وغیرہ) پر تم برہمی ظاہر نہیں کرتے ۔ حالانکہ اس سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ۔ یہ سن طلبہ خاموش ہوگئے۔

    استاد نے ایک طالب علم کی طرف اشارہ کیا اور کہا : اٹھو ہم کتاب التوحید کا درس نئے سرے سے پھر شروع کرتے ہیں ۔شرک سب بڑا گناہ ہے اللہ تعالی مشرک کو کبھی معاف نہیں کرئے گا ۔ چنانچہ اللہ تعالی نے فرمایا

    “یقیننا شرک بڑابھاری ظلم ہے “ سورہ لقمان
    مشرک ہمیشہ جہنم میں رہیں گئے ، ان پر جنت حرام ہے

    جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا :
    “یقین مانو کہ جو شخص اللہ کےساتھ شرک کرتا ہے اللہ تعالی نےاس پر جنت حرام کردی ہے ، اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے۔ اور ظالموں (مشرکوں ) کا کوئی مددگار نہیں ہوگا“سورہ المائدہ 72

    اگر جو کوئی شرک میں پڑ گیا تو اس کا شرک اس کی تمام عبادتوں مثلا: نماز ، روزہ ، زکاۃ اور جہاد و صدقات سب اعمال کوبرباد کردیتا ہے ۔جیسا کہ اللہ تعالی نےفرمایا :

    “یقیناً آپ کی طرف اور بہت سے پہلے (کے تمام نبیوں ) کی طرف یہ وحی بھیجی جاچکی ہے کہ اگر آپ نے شرک کیا تو بلا شبہ آپ کا عمل ضائع ہو جائے گا ۔ اور بالیقین آپ زیان کا روں میں ہوجائیں گے۔ ​

    ارکب معنا
    شیخ العریفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر!

    اسے پڑھ کر ہم سب کی آنکھیں کھل جانی چاہیئیں!

    اللہ ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق دے آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    آمین ثم آمین..........
    جزاک اللہ خیرا عُکاشہ بھائی............ ساتھ ساتھ..... اوپر سے تقریباً 11 یا 12 نمبر لائن میں " خارج" کی جگہ " خارگ‌ " لکھا گیا ہے . تصحیح اگر کی جائے تو بہتر ہوگا. .......شکریہ.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
    جزاک اللہ خیر!

    اللہ ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق دے آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    جزاک اللہ خیر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا۔
    اللہ تعالی ہمیں شرک سے تمام شرکیہ عقائد سے محفوظ رکھے آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب. العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
    عُکاشہ بھائی بہترین شیئرنگ ہے

    پاکساتنی میں یقینا بہت گندی گندی بدعات ایجاد ہو چُکی ہیں اور دن بدن ان میں اضافہ ہی ہو رہا ہے ، ساہیوال کے کسی ایک علاقے میں کسی گھر کی ایک چھت خانہ کعبہ اور دینہ منورہ بنایا گیا ہے اور وہاں پر خانہ کعبہ کا طواف بھی کیا جاتا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ جو سعودیہ جا کر حج نہیں کر سکتے وہ یہاں پر حجب کر لیں سیدھے لفظوں میں کہوں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ غریبوں کا حج ہے ، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں رہنے والوں میں آدھے سے زیادہ پڑھے لکھے جاہل لوگ بستے ہیں اور اُس وہ لوگ جو ان پڑھ ہیں اور اپنے باپ دادوں کے طریقوں پر چلتے ہیں مطلب لکیر کے فقیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    جزاک اللہ خیرا۔
    اللہ تعالی ہمیں شرک سے تمام شرکیہ عقائد سے محفوظ رکھے آمین!
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وایاک ۔ آمین
    کہیں پڑھا تھا کہ وہ عالم محمد بن عبدالوہاب التمیمی رحمہ اللہ تھے ۔کتاب اصل میں مشہورزمانہ معروف کتاب "کتاب التوحید" تھی ۔ واللہ اعلم ۔ حوالہ یاد نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں