Audacity میں فائلز کو ٹرم کرنا یا حصوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ

عفراء نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏جون 21, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ

    آج میں آپ کی خدمت میں آڈیسٹی (آڈیو ایڈیٹر) سے متعلق ایک ٹپ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔
    اس کی مدد سے آپ کسی فائل کو وقفوں (silence) کی بنیاد پر خودکار طریقے سے(automatically) ٹکڑوں میں توڑ سکتے ہیں اور (manually)دستی طور پر بار بار ٹرم کرنے کی زحمت سے بچ سکتے ہیں۔
    مثلا کسی سپیچ کو آپ نے الفاظ میں توڑنا ہے اور ان الفاظ کے درمیان کچھ وقفہ موجود ہے تو آپ ان ٹپس کی مدد سے الفاظ کی علیحدہ فائلز بنا سکتے ہیں۔
    یاد رہے کہ اس ٹپ کے لیے آپ کی آڈیو میں تھوڑا بہت وقفہ لازمی ہونا چاہیے۔

    جس فائل کو ٹرم کرنا ہے اس کو کھول لیجیے
    Select file-> open

    [​IMG]

    Click Analyze-> Silence Finder
    [​IMG]
    یہاں آپ کے پاس تین اختیارات(options) ہوں گے جن کو آپ اپنی آڈیو کی نوعیت کی بنا پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ پہلے میں سائلنس لیول منتخب کرنا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کی آڈیو میں سائلنس لیول اس سے کم یا زیادہ ہو جو پہلے سے موجود ہے۔
    اس کے بعد کم سے کم وقفے کا دورانیہ منتخب کرنا ہوگا۔ یہ بھی آپ کی آڈیو پر منحصر ہے کہ اس میں کم سے کم وقفہ کتنا ہے۔ مجھے اپنی آڈیو کے لیے صرف اس کو 1 سیکنڈ کی بجائے آدھا سیکنڈ کرنا پڑا۔
    اب اوکے کر دیجیے۔

    [​IMG]

    آپ کو یہاں سائلنس کے لیبلز نظر آ رہے ہوں گے۔ جتنے سائلنس لیبلز دکھ رہے ہیں ان کے مطابق اور اتنے ٹکڑوں میں آپ کی فائل تقسیم ہو گی۔ مثلا اگر دس لیبلز ہیں تو دس ٹکڑے بنیں گے۔ اگر یہ آپ کے مطابق درست ہیں تو ٹھیک ورنہ رد (undo) کر کے دوبارہ سے انہیں آپشنز کی ویلیوز بدل کر دیکھیے۔
    [​IMG]
    click File-> Export Multiple

    [​IMG]

    اب آپ کو ایک ڈائیلاگ باکس نظر آئے گا جس میں آپ درج ذیل چیزیں سیٹ کرنے کے بعد اپنی فائلز کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
    1- فارمیٹ: جس بھی فارمیٹ میں آپکو سیو کرنی ہے وہ منتخب کیجیے
    2-لوکیشن: جہاں آپ کو فائل محفوظ کرنی ہے
    3- پہلا لیبل جو عموما صرف سائلنس پر مبنی ہوتا ہے، اسے محفوظ کروانا ہے یا نہیں
    4- نام: اس میں تین اختیارات ہیں جو یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ فائلز کو سیو کرنے کے لیے کیا نام دینا ہے۔
    اب ایکسپورٹ کر دیجیے۔
    آپ کی جتنی فائلز بنیں گی اتنی ہی بار آپ کو ہر فائل کے لیے الگ سے اوکے کرنا پڑے گا۔ اس وقت بھی آپ اپنی فائل کا نام اور البم کا نام وغیرہ بدل سکتے ہیں۔

    امید ہے آپ کے لیے یہ ٹپس مددگار ہوں گی۔ مزید کوئی معلومات درکار ہوں تو ضرور پوچھیے۔
    پڑھنے کا شکریہ!​

    ڈیزائن کردہ: عفراء
    برائے اردو مجلس فورم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاءاللہ بہت خوب ، آپ بہت اچھی استانی بنیں گی ینگ لیکچرر ۔ جزاک اللہ خیرا ۔
    قرآن پراجیکٹ کی آڈیو فائلز کا کیا بنا ؟
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا! مجھ نالائق کی عزت افزائی کا بے حد شکریہ : )

    قرآن پراجیکٹ ہی کے لیے یہ کام کیا تھا، فرینڈ کو بتاتے بتاتے میں نے پورا ٹیوٹوریل لکھ دیا!
    سائلنس والی فائلز مل گئی اہل الحدیث بھائی کے ذریعے۔ اللہ ان کو جزائے خیر دے ۔ ہم نے بس ٹکڑوں میں توڑ لیا ان کو۔
     
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بہت خوب عفرا سسٹر
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں نے Audacity ڈاون لوڈ کر لیا لیکن اس کے انٹرفیس سے ڈر لگتا ہے ابھی تک عادت نہیں ہوئی ۔
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    عادت بھی ہو جائے گی ان شاء اللہ۔ مشکل نہیں ہے اور اس کی ہیلپ وغیرہ بہت مل جاتی ہے نیٹ پر۔
     
  9. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    Audacity کےذریعہ ساز اور آواز کو کیسے الگ کیا جا سکتا ہے؟؟(نیٹ میں ساری ٹپس آواز ختم کرنے کی ہیں۔۔۔) موسیقی ختم کرنے کی کوئی ٹپ ہو تو ضرور شئر کیجئے
     
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میں نے کبھی یہ تجربہ کیا تو نہیں، لیکن ایک دفعہ طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کی تھی۔ میرے خیال میں ممکن ہے۔ اگرچہ مشکل کام ہے کیونکہ کوئی آٹومیٹک طریقہ نہیں ملا۔
    کچھ ٹیوٹوریلز ملے تھے اسی سافٹوئیر کے، لیکن سارا ہاتھ سے کرنے والا کام تھا۔ دوبارہ ملا تو لنک پوسٹ کر دوں گی ان شاء اللہ۔

    ہمارے ان مسلمان بہن بھائیوں کو اس پر سوچنا چاہیے جو وائس سگنلز پر ریسرچ کر رہے ہیں۔ نوائز (شور) کم کرنے کے لیے فلٹرز بن سکتے ہیں تو میوزک کے فلٹرز پر بھی کام کیا جاسکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں