سعودیہ میں بدھ کو عیدالفطر ہونے کا امکان

ابوعکاشہ نے 'خبریں' میں ‏اگست 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    السلام علیکم !

    خبر ہے کہ اس سال سعودیہ میں‌ رمضان کے 28 روزے ہو سکتے ہیں ۔ اگر آج بروز منگل شوال کا چاند نظرآگیا تو کل بدھ کو عید الفطر ہوگی اور عید کے بعد ایک روزے کی قضاء کرنے ہو گی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رمضان کا چاند مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے نظرنہیں آیا تھا ، اس لیے شعبان کے تیس دن پورے کیے گئے تھے ۔ شیخ خالد مصلح کے مطابق کچھ لوگوں نے رمضان کا چاند دیکھا تھا لیکن شھادت کے لیے نہیں گئے ۔

    علاوہ ازیں ایسا پہلی بار نہیں‌ہوا ،تیس قبل 1404 ھ کے رمضان مبارک میں‌ بھی سعودیہ میں 28 روزے ہوئے تھے اس وقت شیخ عبدالعزیزبن باز رحمہ اللہ مفتی تھے-

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته. چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر افطار کرو ۔ اس لیے اگر آج چاند نظرآ گیا تو کل عید الفطر ہوگی ان شاء اللہ ۔ دوسری صورت میں اگر رمضان کے تیس روزے پورے ہوتے ہیں تو جمعرات کو عید ہوگی ۔

    کل عید ہونے کی صورت میں‌ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں قرآن کے مکمل تیس پارے بھی تلاوت نہیں‌ ہو سکیں گئے ، کیونکہ دونوں مساجد میں‌آج رات بروز منگل کو ختم قرآن تھا ۔

    اللہ اعلم ۔ بہر حال اللہ عزوجل سب کی عبادات کوقبول فرمائے ۔
    سبق | فتاوى: رؤية هلال شوال غداً وإعلان العيد الأربعاء يلزم
    http://www.spa.gov.sa/pda//details.php?id=1134957
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آمین۔ جی ابھی تو اندازے ہیں دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ اس بار یہاں بھی ۲۹ کے چاند کی توقع کی جا رہی ہے لیکن الحمد للہ اس بار مسجد قاسم خان والے بھی ہمارے ساتھ ہی تھے اس لیے امید ہے اس بار ہمیں کوئی بھی ایک روزہ کھانے کا طعنہ نہیں دے گا : )
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    سمجھ نہیں آئی ، کیا مسجد قاسم والوں کی گواہی پر پورے روزے ہو سکتے ہیں‌ِ
    مکہ میں بادل ہیں اس لیے یہاں سے چاند نظرآنے کی شھادت کی کوئی امید نہیں ۔ باقی شہروں کا علم نہیں ۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ابھی تک نظر نہیں آیا ۔
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
  6. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    :00039::00039::00039:
     
  7. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    چاند تو نظر نہ آیا تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ سعودی علما کی سپریم کورٹ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میں علما کی جانب سے غلطی ہو گئی اور چاند دیکھنے میں غلطی کی وجہ سے عوام کا ایک روزہ چھوٹ گیا ہے،
    حوالہ خبر : سعودی عرب میں علما کا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میں غلطی کا اعتراف ایکسپریسس اردو
    یعنی انہوں نے غلطی اعتراف کیا
    اس سے کم از کم ان لوگوں کے منہ کو تالا ضرور لگے جو سعودی عرب سے خاص عناد رکھتے ہیں(مسلکی تعصب کی وجہ سے) اور کہتے پھرتےہیں
    "ارے انکا کیا ہے جناب ! یہ لوگ تو کلینڈر کے ہی ہوکے رہ گئے ہیں ، کلینڈر کے حساب سے رمضان اور عیند کرتے، انکا ہاں تو روئیت کی کوئی حیثیت ہی نہیں"

    اگر کلینڈر پر ہی اعتبار کرتے تو غلطی کا اعتراف کیوں کرتے ۔۔۔۔؟؟؟
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    چلو جی توانوں عید مبارک
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    کیونکہ پہلے ایک روزہ کم تھا ،یعنی اگر شعبان کے 29 روزے مان لیے جائیں تو کل بروز بدھ تیس روزے پورے ہوتے ہیں اور جمعرات کو عید بنتی ہے : )

    اور اگر شعبان تیس کا تھا تو رجب بھی تیس ہونے کی صورت میں بھی جمعرات کوعید الفطر ہو سکتی ہے کیونکہ مسلسل تین مہینے تیس کے کیسے ہو سکتے ہیں َ

    مجھے ابھی تک عربی میں یہ خبر نہیں ملی کہ سعودیہ حکومت نے غلطی کا اعتراف کیا ہے اگر ایسا ہے تو پھرشعبان انتیس کا ہوا اوررمضان کا مہینہ تیس کا ہو سکتا ہے ۔ اللہ اعلم ۔

    اہم یہ ہے کہ چاند دیکھ کر افطار کرنا ہے ، چاہے وہ کبھی بھی نظر آجائے ۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    غلطی کے اعتراف کی خبر مجھے نہیں ملی ، اور غلطی بنتی بھی نہیں ، کیونکہ انہوں نے سنت کے مطابق چاند دیکھنے کی کوشش کی تھی ـ بادل ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آیا ـ اسی طرح کل بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تو آج روزہ ہے ـ

    اس کے علاوہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ کیلنڈر کے ہو کر رہ گئے ہیں ، یہ بات بھی کئی بار غلط ثابت ہو چکی ـ کیلنڈر کے مطابق شعبان کا مہینہ انتیس کا تھا ، لیکن چاند نظرنہ آنے کی صورت میں شعبان کے تیس روزے پورے کیے گئے ـ باقی ان کے تعصب کہ کیا کہنے۔ صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,902
    خیر مبارک ، لیکن ابھی چاند نظر نہیں آیا ۔ ابھی ہم رمضان میں ہی ہیں ۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    غلطی اردو اخبار کی اپنی ہے ابھی تو امکانات کی بات ہو رہی تھی ۔
    بہرحال قرآن کریم مکمل ہو گیا ۔ یہاں تو ۲۹ کی مبارک رات کا قیام اللیل ہو گا آج ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں