ویب سکرپٹنگ اسباق: تجاویز، آراء، سوال جواب

عفراء نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏اگست 19, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    السلام علیکم!
    ویب سکرپٹنگ کے اسباق کا جو سلسلہ یہاں شروع کیا گیا ہے اس کے لیے تجاویز اور آراء اس دھاگے میں دیجیے۔ کوئی سوالات ہوں تو وہ بھی یہیں کرلیے جائیں۔
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بالکل !
    بہت ہی اچھا سلسلہ ہے۔
    میں آج کل c# کی پریکٹس کررہا ہوں اس پر جلد کام شروع کرتا ہوں۔
    اس کو جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    ماشاء اللہ عفرا سسٹر بہت خوب
    بہت ہی اچھی کاوش ہے
    بارک اللہ فی جھودک یا اختی الفاضلہ
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا بہت اچھا سلسلہ ہے ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    نئے اسباق دیکھ لیے ،جزاک اللہ خیرا بہت آسان طریقے سے سمجھا رہی ہیں ۔
     
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بہترین ماشاء‌ اللہ۔ جلد ہی تجربات کر کے نتائج شئیر کرتے ہیں ان شاء اللہ
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    ماشاء اللہ سسٹر
    دلچسپی بہت ہے بس وقت کا مسئلہ ہے۔
    میں ان شاء اللہ اس پر شروعات کرتا ہوں۔
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    عفراء بہن پہلے پیج کو پھر سے کیا ہائی کوالٹی اپلوڈ کیا جاسکتا ہے۔
    میں صحیح طرح سے پڑھ نہیں‌پارہا ہوں۔
     
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اب اپلوڈ کر دیا۔ دیکھیے ٹھیک ہے؟
     
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    ماشاء اللہ بہنا بہت خوب
    میں بھی آج کل ویب دیزائننگ پر تجربے کررہا ہوں۔
    میں نے آج اپنے نام سے ڈومین رجسٹر کی ہے ایک سال کیلئے۔
    پرانی کمپنی کی سائٹ بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔
    یہ دیکھیں میرا سیمپل
    Network Operation Co.
     
  11. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918


    ماشاء اللہ!
    بہت خوب۔ میں نے آپ کا سورس کوڈ دیکھا ہے۔ اب تیار رہیے سی ایس ایس سکھانے کے لیے!
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ٹیچر ہم تو ٹھہر ٹھہر کر مشق کر سکتے ہیں آپ نے ہوم ورک بھی پکڑا دیا :(
    میں نے کوشش کی ہے ۔ ذرا مزید اچھی کرلوں پھر دکھاتی ہوں ۔ ابھی ڈر لگ رہا ہے ۔
     
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جی بالکل ٹھر ٹھر کر کیجیے میں نے کوئی ڈیڈلائن تھوڑی دی ہے۔
    یقین کریں میں نے آپ کی کوشش کا کچا نہیں چبانا بے فکر ہو کر دکھا دیں : )
     
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    بالکل ٹھیک
    ابھی میں آرام سے پڑھ رہا تھا۔
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    میری آپ سے گذارش ہے کہ ہوم ورک کیلئے آپ الگ سے تھریڈ کھولیں جہاں‌پر ہم لوگ ہوم ورک کے جوابات دیں۔
     
  16. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اوپر جو کوڈ لکھا ہے اس میں جہاں انگلش میں سکرپٹ لکھا ہے اس کی جگہ ***** آ گئے ہیں شاید فورم کا کوئی مسئلہ ہے۔ بہرحال آپ اس کی انگلش میں سکرپٹ کا اوپننگ اور کلوزنگ ٹیگ لگا لیجیے گا۔
     
  17. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ویب سکرپٹنگ کیا ہوتاہے۔ ذارا یہ تو بتا دیں ان شاء اللہ اگر مالک نے چاہا تو ہم بھی استفادہ کر لیں گے۔ تھوڑییییییی سے تفصیل درکار ہو گی کیوں میں اس کو فرسٹ ٹائم ٹچ کررہا ہوں۔
    شکریہ۔
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    یہ فلٹرنگ کا مسئلہ ہے۔ آپ ایک کام کریں درمیان میں سپیس دیں تو پھر مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
     
  19. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بھائی، آسان لفظوں میں آپ یوں سمجھ لیں کہ یہاں ویب کی پروگرامنگ سیکھی جا رہی ہے۔
    جس طرح سافٹوئیرز بنتے ہیں تو ان کے پیچھے کوڈنگ کی ہوئی ہوتی ہے۔یہ کوڈنگ کرنے کے لیے مختلف قسم کی زبانیں موجود ہیں جنہیں کمپیوٹر لینگویجز کہا جاتا ہے۔ اسی طرح ویب پر بھی جو ویب سائٹس یا مختلف قسم کی ایپلیکیشنز وغیرہ نظر آتی ہیں ان کو مختلف طریقوں سے کوڈ کیا گیا ہوتا ہے۔ اس کوڈنگ کو ویب پروگرامنگ کہتے ہیں۔ ویب پروگرامنگ کے لیے بھی مختلف زبانیں ہیں جن میں ایک اہم اور بنیادی زبان ایچ ٹی ایم ایل ہے۔
    میں نے یہاں سکرپٹنگ (scripting) کا لفظ استعمال کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر جب ہم ویب کی پروگرامنگ کرتے ہیں تواس کو سکرپٹنگ کرنا ہی کہتے ہیں۔ سکرپٹ سے مراد ایسا متحرک (dynamic) کوڈ ہے جو خودکار طریقے سے کسی کام کو انجام دے۔ یہ پروگرامنگ میں خاص اصطلاح ہے جو ضروری نہیں کہ ہر زبان (زبان سے میری مراد programming ******** ہی ہوگی) میں پائی جائے۔ مثلاً شروع میں بنیادی ایچ ٹی ایم ایل dynamic خصوصیات نہیں رکھتی تھی جبکہ جاوا سکرپٹ بنائی ہی سکرپٹ لکھنے کے لیے گئی تھی۔
    لیکن اب ایسی زبانیں ہی ایجاد ہو رہی ہیں جو dynamic خصوصیات رکھتی ہیں تو میرے خیال میں ویب پروگرامنگ کو سکرپٹنگ کہنے میں کوئی حرج نہیں!
    امید ہے کسی حد تک بات واضح ہو گئی ہو گی۔ اگر آپ ایچ ٹی ایم ایل کے اسباق کو شروع کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسباق کو پہلے پڑھ لیجیے جن کی میں نے اپنی پہلی پوسٹ میں نشاندہی کی تھی، اس لیے کہ وہ ویب کے تعارف کے لیے مفید ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ہاں جی کسی حد تک سمجھ آگئی ہے ان شاء اللہ مزید کوشش کرتے ہیں سیکھنے کی جزاکم اللہ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں