اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر فلم دیکھنا

نصر اللہ نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اگست 20, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
    گزشتہ دنوں اسلام آباد یونیورسٹی میں بیٹھے تھے تو وہاں دوستوں نے ایک فلم کے بارہ میں بتایا جو کہ عمر رض کی شخصیت پر مبنی ہے۔اور اس میں دیگر اصحاب اور مشن مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر خاصہ کام کیا گیاہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسی فلمز بنانا اور ان کو دیکھنا درست ہے؟
    جبکہ وہاں موجود اکثر طلباء کا یہ ہی خیال تھا کہ یہ بالکل درست ہے اور دیکھنے میں حرج نہیں ہے۔
    قرآن و حدیث کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
  3. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ہماری تحقیق کے مطابق تو کسی بھی قسم کی ایسی فلم سازی حرام ہے جس میں ذی روح کی تصاویر ہوں !
    اور پھر جب یہ فلمیں ان مقدس ہستیوں کے بارہ میں ہوں تو انکی حرمت میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔
    اور پھر جب ان فلموں کا نتیجہ یہ نکلے کہ عوام الناس صحیح احادیث وروایات پر اعتماد کرنے کے بجائے ان جھوٹے واقعات پر مبنی فلموں پر اعتماد کرنے لگیں تو انکی قباحت وشناعت میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔
     
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    جزاکم اللہ خیرا سب سے بڑی پریشان کن بات یہ ہے کہ ایسے طلباء جو صحیح و سالم عقیدہ رکھنے والےاور مدارس سے فارغ ہیں ان کے خیال سے ایسی فلم دیکھی جا سکتی ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ من گھڑت نہیں‌بلکہ تحقیق کے مطابق درست قرار پائی ہیں۔
    ایک بات یہاں واضح کرتا چلوں کے فلم کے شروع کا ٹائیٹل میں نے دیکھا ہے جس کے شروع میں یہ بات واضح حروف میں لکھی گئی ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔ثم بعد۔"اعتمد النص والحوارعلی المراجع التاریخیۃوالموثوقہ وراجعتہ ودققتہ لجنۃ من کبار علماء المسلمین"
    یہ فلم ایم بی سی پریزنٹ قطر سے نشر شدہ ہے۔جو 30 اقساط پر مبنی ہے۔
    تو شیخ محترم اس فتنہ کو روکنے کےلئے کوئی کتاب شائع ہونا ضروری ہے۔
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    آپ کتاب لکھنا شروع کر دیں ۔ اللہ برکت دے گا ۔ ان شاء اللہ
     
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ابتسامہ۔ بارک اللہ فیک۔
    والسلام مع الاحترام
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں