بڑے سٹورز میٹرو،میکرو، الفتح پر حرام اشیاء کی کھلے عام فروخت

اہل الحدیث نے 'خبریں' میں ‏ستمبر 7, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    لاہور(علی شیراز ) پابندی کے باوجود بڑے سٹوروں پر ” سور “ کے گوشت اور چربی سے بنی درآمد شدہ اشیاءخوردونوش پا کستان بھر کی مارکیٹوں اور بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹوروں پر دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہیں ۔ امریکہ ، یورپ ، فرانس، چین، تھائی لینڈ ، برازیل، ارجنٹائن اور دبئی سمیت دیگر ممالک سے در آمد کی جانے والی سور کے گوشت اور چربی کے علاوہ حرام جانوروں کی ہڈیوں سے تیار کردہ مختلف اشیاء، شراب، بچوں کی ٹافیاں ، چیونگم ، گولیاں ، چاکلیٹ کنڈیز، چاکلیٹ ، بسکٹ جام ، جیلی، ٹماٹو کیچپ اور کیچپ ، مختلف قسم کی چٹنیاں ، کسٹرڈ، مارجرین، میکرونی، نوڈلز، کارن فلیکس، بچوں کے خشک دودھ ، فلیور والے دھی، چکن سپریڈ ، ڈبہ بند پھل ، ادھ پکے کھانے ، دودھ میں ملائے جانے والے ذائقہ دار مختلف فلیور، ٹن والی بوتل اور ڈیری و بیکری کی مختلف دیگر مصنوعات شامل ہیں جو صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں سمیت تمام بڑے اور چھوٹے سٹوروں پر فروخت کی جار ہی ہیں جبکہ لاہور کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور میکرو ، میٹرو، الفتح سٹور، ہائپر سٹار سمیت ملک بھر کے دیگر سٹوروں پر بھی حرام اشیاءدستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق مالکان یہ اشیاءلاہور ،اسلام آباد ،پشاور اور کراچی میں بیٹھے درآمد کنندگان سے حاصل کرتے ہیں بعض بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور براہ راست بھی درآمد کرتے ہیں۔ بعض نیم خواندہ چھوٹے تاجر اشیاءکے انگریزی میں لکھے اجزاءکو پڑھنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے ۔ شاہ عالم مارکیٹ میں چین سے درآمدکردہ حرام جیلی سے بنی بچوں کی ٹافیاں، جیلی ، مارش میلو او ر دیگر اشیاءکی بھر مار ہے ۔ چین سے مصنوعات درآمد کرنے والے بعض مفاد پرست تاجروں نے کسٹم حکام اور صارفین کو دھوکہ دینے کے لئے حرام اشیاءکی پیکنگ بدلوا کر حلال سرٹیفکیشن والی پیکنگ بنوانے کاسلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے ۔ الفتح سٹور کے جنرل منیجر محمد نعمان نے روزنامہ نئی بات کو بتایا کہ کبھی کسی نے درآمدی اشیاءکی چیکنگ کے حوالے سے کبھی آگاہ نہیں کیا انہوں نے اعتراف کیا کہ جن الماریوں میں یہ اشیاءموجود ہیں ان کے نیچے لکھا جانا چاہئے کہ یہ حرام ہیں ۔ الفتح سٹور کے مالک شیخ انیس موقف دینے کے بجائے وقت کی کمی کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول کرتے رہے ۔ اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود اشرف نے نئی بات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حرام فوڈ کی فروخت غیر قانونی ہے اس سلسلے میں اتھارٹی مختلف بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو چیک کرتے رہتے ہیں ۔

    بحوالہ نئی بات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    شئیرنگ کا شکریہ۔
    مجھے تو پہلے ہی ان سٹورز کے بارے میں شک رہتا ہے۔ بالخصوص میٹرو۔۔۔ اس سے تو بہتر ہے تھوڑی زحمت اٹھا کر اپنے عام ہول سیل سٹورز سے ہی خریداری کر لی جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    کیوں ڈرا رہے ہیں ۔ کنفرم کیے بغیر ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں