ویب سکرپٹ میں مدد

اعجاز علی شاہ نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏ستمبر 7, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    عفرا بہنا ایک بات پوچھنی تھی
    آپ ذرا میرا یہ پیج دیکھیں۔
    Contactu us - Network Operation Co.
    میں چاہتا ہوں کہ Send بٹن دبانے کے بعد یہ میسج ظاہر ہو نیچے : Your messaage has been sent
    اس کیلئے کیا کرنا پڑے گا۔
     
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    السلام علیکم
    بھائی اس کے لیے آپ کو جاوا سکرپٹ کا فنکشن لکھنا ہو گا۔
    مثلا یہ آپ کا فارم ہے:
    Code:
    <form name="form" method="post" action="imemail/imEmailForm.php">
    Your name:<br>
    <input name="name" type="text" />
    <input type="button" name="Submit" value="Submit" onClick="Confirm(this.form)">
    </form>
    اس کے نیچے یہ کوڈ لکھیے:
    Code:
    <s c r i p t>
    function Confirm(form){
    alert("form submitted");
    form.submit();
    }
    </s c r i p t>
    اس سے یہ ایک پاپ اپ الرٹ دکھائے گا۔ اگر آپ نے اسی پیج پر فارم کے نیچے میسج دکھانا ہے تو اس کا طریقہ تھوڑا مختلف ہو گا۔ پہلے آپ کو اس ایلیمینٹ کا آئی ڈی لینا ہوگا document.getElementById کے ذریعے۔ اس کے بعد اس آئی ڈی کو جو بھی میسج لکھنا ہو اس کے ایکول کر دیں تو میسج ڈسپلے ہو جائے گا۔
    ایک چھوٹی سی مثال یہ دیکھیں:
    Code:
    <s c r i p t>
    document.write("<p>My First J a v a S c r i p t</p>");
    </s c r i p t>
    امید ہے کچھ سمجھ آگئی ہو گی۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو پوچھ لیجیے گا۔ میں نے بھی بہت عرصے سے یہ چیزیں نہیں دہرائیں۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    عفراء بہن
    Source code اس پیج کا اپلوڈ کردیا ہے۔
    آپ اس میں آپشن ڈال سکتی ہیں کہ نہیں۔ مجھے تو فی الحال سمجھ نہیں‌آرہی ہےکہ کیا کروں
     

    منسلک فائلیں:

  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میں نے اس میں چینجز کی ہیں دیکھ کر بتائیں کام کر رہا ہے؟
     

    منسلک فائلیں:

  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جی سسٹر لیکن ایک مسئلہ یہ آرہا ہے کہ اب خالی فارم پر یہ میسج آرہا ہے۔ بہرحال بات سمجھ میں‌آرہی ہے۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    سکرین شاٹ دکھا سکتے ہیں؟
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    اس مسئلہ کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ میسج بھیجنے کے بعد ایک پیج کو ہائپر لنک کردیا جس پر پیغام آتا ہے اور ساتھ میں ہوم پیج پر جانے کیلئے لنک بھی دیا ہے۔
    بارک اللہ فیک
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک
    یعنی دیسی طریقہ!
    جاوا سکرپٹ کا استعمال کر لیتے بھائی، چھوٹا سا فنکشن تھا۔
     
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بالکل صحیح لیکن یہ بات بتادوں کہ میں نے کوئی کوڈنگ نہیں‌کی۔ یہ ایک سافٹ وئیر ہے جہاں‌پر میں نے صرف گرافکس کو بنا کر استعمال کیا ہے۔
    کوڈنگ خود بخود ہوتی ہے۔
     
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    نیٹ پر ایک سکرپٹ ملی جو پیج ری فریش ہونے پر ری ڈائیریکٹ کردیتی ہے۔ اس میں سکینڈز میں ٹائم بھی دے سکتے ہیں کہ کتنے سکینڈ بعد پیج کو ری ڈایئریکٹ کرنا ہے۔

    میں نے یہ طریقہ استعمال کیا ہے۔
     

    منسلک فائلیں:

  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اور اچھی بات اس میں‌یہ ہے کہ ایکسپرٹ موڈ میں جاکر اس سافٹ وئیر میں‌کوڈنگ بھی کرسکتے ہیں۔
     
  12. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جی ایسے کئی سافٹ وئیرز موجود ہیں جو ڈریگ اینڈ ڈراپ کے ذریعے ویب سائٹ بنا دیتے ہیں جیسے ایڈوبی کا ڈریم ویور، مائیکروسافٹ کا فرنٹ پیج وغیرہ۔ لیکن میرے علم کے مطابق اچھے ڈیویلپرز ان کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں کئی لیمیٹیشنز ہوتی ہیں جبکہ اپنے ہاتھ کی کوڈنگ میں ہم آزاد ہوتے ہیں کہ جیسا طریقہ اپنانا چاہیں کوئی کام کرنے کے لیے۔ دوسرا یہ کہ ان کا کوڈ کلین نہیں ہوتا یعنی کوڈ میں بہت سی فالتو چیزیں سوفٹوئیر کی وجہ سے از خود شامل ہو جاتی ہیں جو کوڈ کو خواہ مخواہ پیچیدہ بنا دیتی ہیں۔ نئے سیکھنے والوں کو ہمیشہ سادہ ایڈیٹرز استعمال کرنے چاہیے اگر واقعی کوڈنگ کے ماہر بننا چاہیں۔ لیکن اگر محض ڈیزائننگ کی فیلڈ میں مہارت پیدا کرنا چاہتے ہوں تو ایڈوبی فوٹو شاپ اور اس جیسے ٹولز پر ہاتھ صاف کرنا چاہیے۔ آپ چونکہ گرافک ڈیزائنر ہیں تو آپ بخوبی واقف ہوں گے کہ ویبسائٹ کے ٹیمپلیٹس فوٹوشاپ میں ہی بنتے ہیں اور وہاں سے ہی ویب کے لیے ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں اور اس سے متعلق چھوٹے موٹے کوڈ وہ بھی از خود شامل کرتا ہے۔ مثلا پکچر گیلری وغیرہ بنانا۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں