نئے ارکان مجلس یہاں اپنا تعارف کروائیں : ( 2015 )

ابن عمر نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏جنوری 16, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. امان اللہ اصضر

    امان اللہ اصضر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 17, 2015
    پیغامات:
    7
    السلام علیکم ۔نام آپ کو معلوم ہو چکا ۔ دینی معلومات اور تحقیق کا شوق رکھتا ہوں ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اردو مجلس پر خوش آمدید
     
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,488
    نئے آنے والے بہن بھائیوں کو خــــوش آمدیــــــد
    آپ سب کا اس فورم پہ آنا مبارک ہو
    امید ہے یہاں آپ سب کا قیمتی وقت ضائع







    ہونے سے بچ جائے گا اور واقعی قیمتی بن جائے گا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. x boy

    x boy رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 8, 2015
    پیغامات:
    42
    جزاک اللہ

    بہت شکریہ
     
  5. حمزہ سرور

    حمزہ سرور رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2015
    پیغامات:
    6
    السلام علیکم۔۔۔ بندہ ناچیز کا مختصر تعارف
    نام ۔۔۔ حمزہ سرور
    ضلع گوجزانوالہ کی تحصیل وزیرآباد کی ایک چھوٹے سے گاؤں دلاور چیمہ سے تعلق ہے
    دینی او دنیاوی تعلیم ہے۔۔۔
    لکھنے پڑھنے کا شوق ہے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. محمدابوبکرصدیق

    محمدابوبکرصدیق رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2014
    پیغامات:
    7
    ﷽​
    السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہ
    میرا نام محمدابوبکرصدیق ہے ۔ میں کالج کا طالب علم ہوں اور تھرڈ ایئر میں پڑھتا ہوں ۔ میں کالج میں بائیو میڈیکل کا ڈپلومہ کر رہا ہوں ۔
    جب میں فرسٹ ایئر میں تھا تب میں نے پہلی بار انٹرنیٹ پر قدم رکھا ۔ سب سے پہلے مجھے صرف فیس بُک چلانا ہی تھوڑا بہت آتی تھی ۔ پھر کچھ دنوں کے بعد ہمارے ایک بھائی نے مجھے "قادیانی مناظرہ" نامی گروپ میں ایڈ کیا ۔ وہاں پر قادیانیوں سے بات چیت ہوتی تھی ۔ اور میں دیکھا کرتا تھا ۔ مجاہدین ختم نبوت کے تابڑ توڑ اور مدلل جوابات پڑھا کرتا تھا۔ پھر اسی دوران کئی قادیانی مربیوں کو مناظرہ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے دیکھا ۔ (جن کے نام آج بھی یاد ہیں ایک صباح الظفر، مبین احمد ٹی جے، سچا احمد نامی آئی ڈی وغیرہ شامل ہیں) پھر اس گروپ کی انتظامیہ نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا کہ قادیانیوں کے ساتھ سکائپ پر آڈیو میں بات کی جائے اور اس کو ساتھ ساتھ ریکارڈ کر کے لوگوں کو وہ ریکارڈنگ سنائی جائے ۔ چنانچہ کچھ قادیانی لوگوں نے مسلمانوں سے بات چیت کرنا شروع کی ۔ اور وہ قادیانی مربیاں آڈیو بات چیت میں بھی شکست کھا گئے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مجاہدین ختم نبوت کی جانب سے بار بار سکائپ پر مناظرے کی دعوت دی گئی ۔ مگر قادیانی لوگ پھر سکائپ پر مناظرہ نہ کر سکے۔ (یاد رہے کہ جو آڈیو میں قادیانیوں سے کچھ مناظرے ہوئے تھے وہ آج بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں) ۔ ان مناظروں کی ریکارڈنگ میں نے سنی پھر اس کے بعد ہمارے ایک بھائی جن کا نام حافظ عبداللہ ہے اور ان کی فیس بُک کی آئی ڈی آج بھی جاءالحق کے نام سے موجود ہے انہوں نے قادیانیوں کے متعلق تحقیقی و علمی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں چنانچہ جب میں نے ان کو بھی دیکھ لیا تو مجھے قادیانیت کی کافی حد تک سمجھ آ گئی ۔ پھر میں نے قادیانیت کے متعلق مطالعہ کیا اور میرے اندر تحفظ ناموس رسالت کا ایک جذبہ ابھر آیا ۔ پھر تھوڑا تھوڑا میں نے اس متعلق کام کرنا شروع کر دیا ۔ (قادیانیت کے متعلق کام کرتے ہوئے مجھے ابھی ایک سال مکمل نہیں ہوا) ۔ پھر ہمارے ایک بھائی مبشر شاہ جن کا نام ہے انہوں کے ایک فورم "ختم نبوت فورم" بنایا ۔ اب چونکہ میں عالم تو نہیں ہوں بلکہ کالج کا ایک طالب علم اور تحفظ ختم نبوت کا کرنے والوں کا ایک ادنی سا غلام ہوں تو مجھے یہ سوچ پڑ گئی کہ اس پر میں کام کیسے کروں گا۔ یہاں ختم نبوت فورم پر تو نہ جانے کتنے علمی لوگ ہوں گے وہ لوگ کام کریں گے اور میں کچھ بھی نہیں کر پاؤں گا۔ آپ یقین کریں جس دن وہ فورم بنا اور میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ میں تو عالم نہیں ہوں اس لیے میں تو اس پر کچھ بھی کام نہیں کر پاؤں گا ۔ تو آپ یقین جانیں رات کو میں سونے لگا تھا تو اس وقت میری آنکھوں یہی بات سوچ کر آنسو نکل گئے تھے کہ میں یہ کام نہیں کر پاؤں گا ۔ اور یہی بات بار بار ذہن میں آرہی تھی کہ میں اس پر کیسے کام کر پاؤں گا۔ پھر اللہ رب العزت کی ذات نے میرے ذہن میں ایک بات ڈالی کہ میری ٹائپنگ سپیڈ کافی تیز ہے تو میں جو ختم نبوت والی کتابیں ہیں ان کو ٹائپ کروں گا۔ چنانچہ میں نے اگلی صبح اٹھ کر یہ کام کیا کہ ختم نبوت کی کتب کو ٹائپ کرنا شروع کر دیا ۔ اور پھر الحمدُاللہ ثُم الحمدُاللہ اللہ پاک کا احسان ہوا کہ مجھے وہ دن بھی دیکھنا نصیب ہوئے کہ ختم نبوت فورم پر قومی اسمبلی کی مکمل کاروائی کو میں نے ٹائپ کیا ۔ اور جب ٹائپ کیا تو خود پر یقین نہیں آتا تھا کہ میں بھی یہ کام کر سکتا ہوں ۔ اللہ پاک ہر مسلمان کو اس کام کے کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔

    اگر ہم ذات مصطفیﷺ کا بھی تحفظ نہ کرسکیں تو یقین جانیئے ہماری گلی کا کتا بھی ہم سے بہتر ہو گا۔ (سید انورشاہ کاشمیریؒ)
    قادیانیوں سے گلی کا کتا بہتر ہے ۔ کتا کم از کم نبی مصطفی ﷺ کی ناموس پر تو نہیں بھونکتا یہ غلیظ لوگ تو اس پر بھی بھونکتے ہیں۔ (سید انورشاہ کاشمیریؒ)
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 21, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  7. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,488
    جزاک اللہ خیرا.یہ توفیق الٰہی کے بغیر ناممکن ہے.اللہ نے عمدہ کام کے لئے آپ کو گویا چن لیا ہے.ماشاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. Asad142

    Asad142 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 22, 2015
    پیغامات:
    1
    Ek muddat ke bad registerd ho paya shukria
     
  9. محمّد علی جواد

    محمّد علی جواد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2015
    پیغامات:
    14
    السلام و علیکم و رحمت الله -

    میرا تعلق لاہور سے ہے - ١٩٩٦ میں ایم بی اے کرنے کے بعد سے مختلف پرائیویٹ کمپنیوں میں جاب کرچکا ہوں اوراب بھی کر رہا ہوں -جاب کے بجانے بزنس کرنا پسند تھا لیکن لگتا ہے قسمت میں نہیں ہے- اسلامی تاریخ سے شروع سے دلچسپی رہی ہے - اور مخلائف فورمز پر رکنیت حاصل کرکے وہاں پر موجود ممبرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے - جن میں محدث فورم اور حق چار یار فورم سرفہرست ہیں - یہ فورم جوائن کرنے کی بھی یہی وجہ ہے کہ کچھ سیکھنے کا موقع ملے - دینی فہم کے معاملے میں اہل سلف سے متاثرہوں- لیکن کوشش یہی ہوتی ہے کہ مخالف مسلک رکھنے والے انسان کو بھی سمجھوں اوراگر اس کی بات حق سے قریب تر ہو تو اس کو بھی قبول کروں- شخصیت پرستی کو پسند نہیں کرتا - ہاں جن لوگوں کی وساطت سے دین اسلام ہم تک پہنچا یعنی انبیاء کرام اور صحابہ کرام رضوان الله اجمین تو ان شخصیات کا ادب و احترام اور ان کے فہم کو دیگر لوگوں یعنی علماء کے فہم پرفوقیت دینا واجب سمجھتا ہوں - آئمہ کرام یقیناً عزت و احترام کے قابل شخصیات ہیں لیکن غلطی سے مبرّا نہیں تھے- - لہذا ان کی غلطیوں کو بیان کرنے سے یہ اخذ کر لینا کہ ہم ان کی عزت نہیں کرتے صحیح نہیں ہے- اگر کہیں ابو حنیفہ رح سے فقہ کو سمجھنے میں غلطیاں ہوئیں تو امام ابن تیمیہ رح یا امام حجر رح یا امام قیم رح سے بھی غلطیاں ہوئیں- لیکن بہرحال ان کی دینی کاوشوں کو دیکھتے ہوے ان پر تبرّا کرنا بھی کوئی مستحسن عمل نہیں- حاصل کلام یہ کہ ہمارا منشاء تحقیق ہونا چاہیے نہ کہ تقلید -

    باقی اختلاف راے تو ہر انسان میں الله نے ودیعت کردیا ہے- بہتر یہی ہے کہ صبر کے ساتھ ساتھیوں کے مدعا کو پڑھا جائے اور پھر اس پربحث کی جائے اور جہاں کسی سے حق بات سیکھنے کا موقع ملے تو سیکھنے میں آر محسوس نہ کیا جائے- والسلام-

    الله ہم سب کو اپنے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماے (آمین)-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  10. عالیہ حرا

    عالیہ حرا رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 26, 2015
    پیغامات:
    5
    محترم ارکان
    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
    میں نے ویب سرچ کے ذریعے اردو مجلس کو پایا اور خوب پایا۔ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اب میں اس کی ایک رکن ہوں۔ اور یہاں کی ادبی سرگرمیوں سے استفادہ کرپاؤنگی۔ بنیادی طور پر میرا تعلق سرزمین لکھنؤ اتر پردیش انڈیا سے ہے۔ اور میں نے ابھی ابھی اپنا گریجوئیشن مکمل کیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ اس فورم کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ اور نظر بد سے محفوظ رکھے۔ اٰمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اردو مجلس میں دلی خوش آمدید عالیہ حرا
    آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. غلام نبی نوری

    غلام نبی نوری نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2015
    پیغامات:
    70
    جناب اسی وی آگئے آں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عالیہ حرا

    عالیہ حرا رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 26, 2015
    پیغامات:
    5
    پذیرائی کا بہت بہت شکریہ۔
     
  14. x boy

    x boy رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 8, 2015
    پیغامات:
    42
    علیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
    خوش آمدید
    اللہ ہمارے علم میں اضافہ فرمائے اور سیدھے راہ پر چلائے آمین
     
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آمین۔
    اردو مجلس میں خوش آمدید۔ اللہ تعالیٰ آپ کی یہاں آمد کو ہم سب کے لیے نفع بخش بنائے۔
    گریجویشن آپ نے کن مضامین میں کیا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. عالیہ حرا

    عالیہ حرا رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 26, 2015
    پیغامات:
    5
    بہت بہت شکریہ۔
     
  17. عالیہ حرا

    عالیہ حرا رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 26, 2015
    پیغامات:
    5
    کریٹیو آرٹس (فائن آرٹ) سے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عالیہ حرا

    عالیہ حرا رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 26, 2015
    پیغامات:
    5
  19. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    تمام نۓ دوستوں کو خوش آمدید
     
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !
    جی اردو مجلس فورم Tapatalk کے ساتھ چلتا ہے ـ
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں