مقلدین علماء کا حلالہ اور بیرون ملک پاکستانیوں کی لاچارگی

اہل الحدیث نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏ستمبر 14, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    دیوبندی و بریلوی علماء حلالے سے تو سبھی واقف ہیں۔ اس کی بنا پر کئی لوگوں کے لیے بیرون ملک اپنی ازدواجی زندگی میں‌مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

    ملاحظہ فرمائیں

    اس بات میں‌ کوئی شک نہیں کہ کتاب و سنت کو چھوڑ کر کسی دوسرے کی بات تو دین کا درجہ دیا جائے تو انسان ایسے ہی ذلت کی گہرائیوں‌ میں گرتا رہے گا۔ افسوس ہے ان مولویوں پر جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قرار دی گئی اس لعنت کو رحمت قرار دیتے ہیں
     
  2. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    بھائی یہاں بھی یہی حال ہے اور لوگ ہمارے پاس آتے ہیں کہتے ہیں لکھ کر طلاق بیھج دی ہم نے وصول نہیں کی آپ لکھ دو طلاق نہیں ہوئی ذیادہ تر کسی مولوی کو ہزار دے کر فتاوی کے لیتے ہیں کے طلاق نہیں ہوئی اور اسی طرح رہنا شروع ہوجاتے ہیں ایک کیس آیا ایک لڑکے نے بیوی کو طلاق دی مولوی کے پاس گیا حلالہ کرنا ہے مولوی صاحب نے فرمایا میں نکاح کرلیتا ہوں صبح طلاق دے دوں گا صبح کو مولوی صاحب مکر گئے اس کے بعد کسی نے خاتون کو نہ دیکھا سال بعد مولوی صاحب نے گھر سے نکلنے کی اجازت دی تو خاتون ایک بچے کے ساتھ نکلں۔۔۔
     
  3. رافع

    رافع -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    12
    Halaly ka kuch to fayda howa molvi kisi ki biwi ko la gya agr kisi mukleed sa bat ho to yeh pouchtay h yeh farz h wajab h mustahab h , muba h, sunnat h,makroo h , halal h, haram h, or hum in sa pouchtay h yeh halala kia h Wajab ,farz,etc.
    han hadees mn lanat h to yeh is lanat sa murad rahmat ho ge wah kia fuqhat h allaha hadayat da
     
  4. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    حلالہ قرآن کی نظر میں!

    اللہ تعالٰی کا فرمانِ عالی شان ہے کہ:-
    [TRADITIONAL_ARABIC]وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَىٰ فَانكِحُوا مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ مَثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَۖ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَلَّا تَعُولُوا ﴿٣﴾[/TRADITIONAL_ARABIC]
    اور اگر تم یتیموں کے ساتھ بے انصافی کرنے سے ڈرتے ہو تو جو عورتیں تم کو پسند آئیں اُن میں سے دو دو، تین تین، چار چار سے نکاح کرلو لیکن اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ اُن کے ساتھ عدل نہ کر سکو گے تو پھر ایک ہی بیوی کرو یا اُن عورتوں کو زوجیت میں لاؤ جو تمہارے قبضہ میں آئی ہیں، بے انصافی سے بچنے کے لیے یہ زیادہ قرین صواب ہے۔
    قرآن ، سورت النساء ، آیت نمبر 03

    [TRADITIONAL_ARABIC]وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَٰلِكُمْ أَن تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُم مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَۚ فَمَا اسْتَمْتَعْتُم بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةًۚ[/TRADITIONAL_ARABIC]
    اِن کے ماسوا جتنی عورتیں ہیں انہیں اپنے اموال کے ذریعہ سے حاصل کرنا تمہارے لیے حلال کر دیا گیا ہے، بشر طیکہ حصار نکاح میں اُن کو محفوظ کرو، نہ یہ کہ آزاد شہوت رانی کرنے لگو پھر جو ازدواجی زندگی کا لطف تم ان سے اٹھاؤ اس کے بدلے اُن کے مہر بطور فرض ادا کرو۔
    قرآن ، سورت النساء ، آیت نمبر 24

    [TRADITIONAL_ARABIC]وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِي أَخْدَانٍۗ[/TRADITIONAL_ARABIC]
    اور پاک دامن مومن عورتیں اور پاک دامن اہل کتاب عورتیں بھی (حلال ہیں) جب کہ ان کا مہر دیدو اور ان کے عفت قائم رکھنی مقصود ہو کھلی بدکاری کرنی اور نہ چھپی دوستی کرنی۔
    قرآن ، سورت المائدہ ، آیت نمبر 05
    اوپر ذکر کی گئی آیات سےمندرجہ ذیل نکاح کے مقاصد واضح ہوتےہیں:-
    · عورت کے ساتھ انصاف کرنا
    · مال خرچ کر نا (مہر ادا کرنا)
    · عفت قائم رکھنا
    · کھلی بدکاری نہ کرنا
    · چھپی دوستی نہ کرنا

    یہ صورت تو اس وقت ہو گی جب ایک مرد اور عورت اوپر بیان کردہ مقاصد کو مدِنظر رکھتے ہوئےنکاح کریں۔ حلالہ کی صورت میں چونکہ ان میں سے کسی بھی مقصد کا لحاظ نہیں کیا جاتا لہذا اس سے نہ تو نکاح صحیح ہوسکتا ہے اور نہ ہی عورت پہلے مرد کے لیے حلال ہو سکتی ہے۔ پہلے مرد کے لیے عورت صرف اسی صورت میں حلال ہو سکتی ہے جب دوسرا مرد اوپر بیان کردہ مقاصد کو مدِ نظر رکھ کر نکاح کرے پھر اگر دونوں کے درمیان ناموافقت کی صورتِ حال پیدا ہو جائے اور مرد اپنی بیوی کو اپنی مرضی سے طلاق دینے کا فیصلہ کر لے تو پھرشرعاً کوئی قباحت نہیں۔ چونکہ مرد اور عورت برضا و رغبت ایک دوسرے سے نکاح کرتے ہیں اسی لیے وہ دونوں جدا بھی ناموافقت ہی کی بنا پر ہوتے ہیں اور مرد بھی طلاق ناموافقت ہی کی بنا پر دیتا ہے ۔ لہذا حلالہ سے عورت پہلے مرد کے لیے حلال نہیں ہو سکتی کیونکہ اس میں ” مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ“کا مقصد موجود نہیں۔

    مزید فرمایا :-
    [TRADITIONAL_ARABIC]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِۚ[/TRADITIONAL_ARABIC]
    اے ایمان والو! اپنے عہدوں کو پورا کرو۔
    قرآن ، سورت المائدہ ، آیت نمبر 01
    [TRADITIONAL_ARABIC]وَأَخَذْنَ مِنكُم مِّيثَاقًا غَلِيظًا ﴿٢١﴾[/TRADITIONAL_ARABIC]
    اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں۔
    قرآن ، سورت النساء ، آیت نمبر21

    پہلی آیت میں بھی اللہ تعالٰی نے اپنے عہدوں کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے اور منجملہ ان میں ایک عہد نکاح کا بھی ہے جو اسی وقت قائم رہ سکتا ہے جب مرد اور عورت تا حیات قرآن و سنت کی شرائط کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کریں جبکہ حلالہ میں یہ عہد بھی نہیں پایا جاتا بلکہ اس میں کھلی بدکاری اور چھپی دوستی پائی جاتی ہے جیسا کہ اوپر آیات میں بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

    دوسری آیت میں پختہ عہد سے مراد نکاح ہے کیونکہ وہ حقیقت میں ایک مضبوط پیمان وفا ہے جس کے استحکام پر بھروسہ کر کے ہی ایک عورت اپنے آپ کو ایک مرد کے حوالہ کرتی ہے۔

    ایک اور جگہ ارشادِ باری تعالٰی ہے:-
    [TRADITIONAL_ARABIC]فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُۗ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَن يَتَرَاجَعَا إِن ظَنَّا أَن يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِۗ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿٢٣٠﴾[/TRADITIONAL_ARABIC]
    پھر اگر شوہر (دو طلاقوں کے بعد تیسری) طلاق عورت کو دے دے تو اس کے بعد جب تک عورت کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے اس (پہلے شوہر) پر حلال نہ ہوگی ہاں اگر دوسرا شوہر بھی طلاق دے دے اور عورت اور پہلا خاوند پھر ایک دوسرے کی طرف رجوع کرلیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ دونوں یقین کریں کہ خدا کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے اور یہ خدا کی حدیں ہیں ان کو وہ ان لوگوں کے لئے بیان فرماتا ہے جو دانش رکھتے ہیں۔
    قرآن ، سورت البقرۃ ، آیت نمبر 230

    یہی وہ آیت ہے جس سے استدلال کر کے احناف حلالہ کا جواز ثابت کرتے ہیں ہماری نظر میں اگر کوئی طالبِ حق شخص اس آیت پر غور کرے اور ساتھ ساتھ ان آیات کو بھی اپنے ذہن میں رکھے جن میں نکاح کے مقاصدو شرائط بیان کیے گئے ہیں تو اس پر حلالہ کا بطلان خود بخودپوری طرح واضح ہو جائے گا۔

    چناچہ اگر بغور دیکھا جائے تو اس آیت میں دو دفعہ”فَإِن طَلَّقَهَا “ کے الفاظ آئے ہیں جو اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ جس طرح پہلا شوہر ناموافقت کی بنا پر اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے بالکل اسی طرح دوسرا شوہر بھی اسی عورت کو با قاعدہ نکاح کے بعدناموافقت ہی کی بنا پر طلاق دینے کا پابند ہو گا۔

    دوسرا یہ کہ”[TRADITIONAL_ARABIC]تَنكِحَ [/TRADITIONAL_ARABIC]“ کے لفظ میں بھی وہی مقاصد نگاہ میں رکھنے ہونگےجس کا تذکرہ ہم نے اوپر کیا ہے خصوصاً ” مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ“۔ مزید یہ کہ اللہ تعالٰی کی حدیں جس طرح پہلے نکاح میں قائم رکھنا نہایت ضروری ہیں بالکل اسی طرح دوسرے نکاح میں بھی حدوداللہ سے غفلت نہیں برتی جائے گی۔ اوریہ حدیں اسی صورت میں قائم رکھیں جا سکتی ہیں جب مرد اور عورت نکاح کے مقاصد کو احسن طریقے سے ادا کریں۔

    ہماری نظر میں احناف کی بنیادی غلطی نکاح کے مقاصدو شرائط کو نگاہ میں نہ رکھنا ہے کیونکہ وہ ”[TRADITIONAL_ARABIC] فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِن بَعْدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُۗ[/TRADITIONAL_ARABIC]“کوتو لے لیتے ہیں مگر خصوصاً ” [TRADITIONAL_ARABIC]مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ[/TRADITIONAL_ARABIC]“ سے صرفِ نظر کر لیتے ہیں جو کہ شرعی نکاح کی اصل روح ہے۔

    ایک اور جگہ فرمایا:-
    [TRADITIONAL_ARABIC]الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْۚ فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُۚ[/TRADITIONAL_ARABIC]
    مرد عورتوں پر حاکم ومسلط ہیں اس لیے کہ خدا نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لئے بھی کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو جو نیک بیبیاں ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کے پیٹھ پیچھے خدا کی حفاظت میں (مال و آبروکی) خبر داری کرتی ہے ۔
    قرآن ، سورت النساء ، آیت نمبر34

    اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے شوہروں کو ” [TRADITIONAL_ARABIC]قَوَّامُونَ[/TRADITIONAL_ARABIC] “ اور عورتوں کو” [TRADITIONAL_ARABIC]فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ[/TRADITIONAL_ARABIC] “ کا معزز خطاب دیا ہے۔ چناچہ ان خطابات سے ملقب لوگوں کے لیے حلالہ کا نظریہ پیش کرنا قرآن کو کھیل اور ہنسی بنانا ہےجس کا تصور کوئی ادنٰی ایمان والا بھی نہیں کر سکتا۔

    قرآن مجید میں نکاح کے متعلق مندرجہ ذیل الفاظ خاص طور پر قابلِ توجہ ہیں:-
    [TRADITIONAL_ARABIC]يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ ۖ [/TRADITIONAL_ARABIC]وہ دونوں حدود الٰہی پر قائم رہیں گے۔
    [TRADITIONAL_ARABIC]مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ ۚ [/TRADITIONAL_ARABIC]حصار نکاح میں اُن کو محفوظ کرو، نہ یہ کہ آزاد شہوت رانی کرنے لگو۔
    [TRADITIONAL_ARABIC]وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ [/TRADITIONAL_ARABIC]ان کے ساتھ بھلے طریقہ سے زندگی بسر کرو۔
    [TRADITIONAL_ARABIC]وَلَا مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانٍ ۚ [/TRADITIONAL_ARABIC]اور نہ چوری چھپے آشنائیاں کریں۔

    اب سوچنے کی بات ہے کہ کیا ان میں سے کوئی بھی مقصدنکاحِ حلالہ میں پایا جاتا ہے ؟ یقیناً نہیں،تو پھر نکاح ِ حلالہ کیونکر صحیح ہو سکتا ہے ؟ دراصل یہ نکاح طلاق دینے کی نیت ہی سے کیا جاتا ہے جو کہ بدکاری ہی تصور کی جا سکتی ہے۔

    کچھ حضرات کا یہ بھی کہنا ہے کہ:-

    ”البتہ اگر کوئی ایک رات کی ہمبستری کر کے طلاق دے دے تو خاتون زوج اول کے لیے حلال ہو جاتی ہے“ہماری نظر میں پھر اس کی تین ہی وجوہات ہو سکتی ہیں:-
    طلاق دینے والا ذہنی مریض ہو۔
    طلاق حلالہ کی نیت سے دی گئی ہو۔
    ناموافقت کی بنا پر طلاق ہو۔ (یہ معقول وجہ ہے)

    کیونکہ طلاق دینے والا کسی وجہ ہی سے طلاق دیتا ہے ایسے ہی بلاوجہ طلاق نہیں دیتا۔

    قرآن ایک مکمل ضابطہء حیات ہے اور اللہ تعالیٰ نے شرعی نکاح کے مقاصد و مسائل کے بارے بڑی تفصیل سے بتایا ہے مگر ہم حیران ہیں کہ وہ لوگ جو حلالہ کو شرعی حکم کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے قرآن میں نکاحِ حلالہ کے مقاصد و مسائل کیوں بیان نہیں ؟

    اللہ تعالٰی نے مرد کو طلاق دینے سے پہلے سوچنے کے اچھے خاصے مواقع فراہم کیے ہیں اور مرد یہ بھی اچھی طرح جانتا ہے کہ تیسری طلاق دینے کے بعد بیوی اس سے جدا ہو جائے گی اگر اسکے باوجود مرد ان موقوں سےکوئی فائدہ نہ اٹھائے اور جھٹ اپنی بیوی کو طلاق دے ڈالے تو اسے یہ بات جان لینی چاہیے کہ اب شریعت میں اس کے لیے اس سازش کی جوحلالہ کے نام سے جانی جاتی ہے کوئی گنجائش نہیں۔

    لہذا حقیقت یہی ہے کہ جس آیت کوحلالہ کے جواز میں پیش کیا جاتا ہے وہ حلالہ کے حق میں نہیں بلکہ اس کے خلاف ہے۔اگر پھر بھی کوئی اس آیت سے حلالہ کا جواز ثابت کرنا چاہتا ہے تو ماننا پڑیگا کہ عورت کی حیثیت ایک کھلونے سے زیادہ نہیں ہے جو اپنے پہلے شوہر کے لیے حلال ہونے کی خاطر چند لمحات کے لیےکسی دوسرے شخص کی بانہوں میں جھولنا بھی گوارہ کر سکتی ہے۔ ایسی حرکت کا ارتکاب کسی غیر عفیفہ اور غیر صالحہ عورت کی طرف تو منسوب کیا جاسکتا ہے مگر ایک نیک پارسا عورت سے ایسی قبیح اور نفرت انگیز حرکت کی توقع ہرگز نہیں کی جا سکتی۔

    ان تصریحات کے بعد ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ حلالہ کے بارے میں احناف نے سخت ٹھوکرکھائی ہے وہ اس معاملے میں اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کی بجائے بے جا تاویلاتکا سہارا لیتے ہیں جس کی قرآن و سنت میں کوئی گنجائش نہیں مزید یہ کہ مفتیان ِحلالہ کہتے ہیں کہ حلالہ ایک شرعی حکم ہے لیکنحلالہ سنٹرزکا کوئی جوازنہیں ، ہماری سمجھ سے یہ بالاترہے کہ جب احنافکی نظر میں حلالہجائز ہے تو حلالہ سنٹرزکا قیام کس قیاس کی بناء پرنا جائزہے ؟ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ شراب پینا تو جائز ہے مگرمئے خانہکا کو ئی جوازنہیں، جب شرابکا جوازنکالہی لیا گیا ہے تو بھلامئے خانےکے قیاممیں کیا قباحت ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں