حضرت فضہّ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

mahajawad1 نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏ستمبر 22, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    حضرت فضہّ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

    حضرت فضّہ رضی اللہ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لختِ جگر سیّدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کی کنیز تھیں۔ وہ سیّدۃ النساء کی کی حیات پاک کے کس دور میں انکی خدمت کیلیے آئیں؟ اہل سیئر نے اسکی تصریح نہیں کی۔ بہر صورت مختلف روایات سے یہ ثابت ہے کہ وہ زندگی کی آخری سانس تک خاندانِ نبوّت سے وابستہ رہیں۔ ان کے شرف صحابیت پر سب اہل سیئر کا اتفاق ہے۔
    بعض روایتوں میں ہے کہ ان کا اصل نام میمونہ تھا۔ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فضّہ اب رکھا۔ بعض اربابِ سیئر نے ان کا وطن حبش بیان کیا ہے اور کئی روایات میں ان کا نام "فضّہ النبویّہ" درج ہے۔

    حضرت فضّہ رضی اللہ عنہا نہ صرف گھر کے کام کاج میں حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کا ہاتھ بٹاتی تھیں بلکہ ان کے ہر دکھ سکھ میں بی شریک رہتی تھیں۔ بابِ علم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور سیّدۃ النساء رضی اللہ عنہا کی خدمت میں رہنے کی بدولت ان کا پایہ علم بھی بہت بلند ہو گیا تھا۔ ان کو سیّدۃ النساء کے ساتھ والہانہ محبت تھی۔ علامہ طبریؒ کا بیان ہے کہ حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا نے وفات پائی تو ان کو غسل دیتے وقت حضرت فضّہ رضی اللہ عنہا بھی موجود تھیں۔ سیّدہ کا جنازہ اٹھنے لگا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اہل خانہ کو اسطرح آواز دی۔" اے امّ کلثوم، اے زینب، اے فضّہ، اے حسن، اے حسین آؤ اور اپنی ماں کو آخری بار دیکھ لو ، اب تمہاری جدائی ہو رہی ہے اور پھر جنّت ہی میں ملاقات ہوگی۔"گویا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نزدیک حضرت فضّہ رضی اللہ عنہا ان کے گھر کا ایک فرد تھیں۔

    سیّدۃ النساء رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد حضرت فضّہ رضی اللہ عنہا سیّدہ زینب بنتِ علی رضی اللہ عنہا کی کنیزی میں آگئیں اور مصائب کربلا میں ان کے ساتھ شریک رہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ سیّدۃ النساء رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے حضرت فضّہ رضی اللہ عنہا کا نکاح ابو ثعلبہ بن حبشی رضی اللہ عنہ سے کر دیا تھا ان سے ایک لڑکا پیدا ہوا، ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعد ان کا نکاح ابو سلیک غطفانی سے ہوا۔

    بعض اہل سیئر نے لکھا ہے کہ حضرت فضّہ کی ایک لڑکی (مسکہ) اور پانچ لڑکے تھے۔ حضرت فضّہ رضی اللہ عنہا کے سال وفات کے بارے میں کوئی مستند روایت نہیں ملتی تاہم بعض اصحاب نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ وہ حضرت زینب بنتِ علی رضی اللہ عنہا کی رحلت کے چند سال بعد فوت ہوئیں اور انکی قبر حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی قبر کے ساتھ شام میں ہے۔

    رضی اللہ تعالیٰ عنہا​
     
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیک
    بھائی اگر یہ ذاتی کاوش ہے تو ماشاء‌اللہ بہت خوب ہے اگر نہیں تو جہاں سے لکھا گیا ہے اس کا حوالہ دے دیں تو بہت مناسب رہے گا۔
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    متفق۔ !
    اور بھائ یہ mahajawad1. ہماری بہن ہین بھائ نہیں۔
     
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    اچھا میں نے خیال نہیں کیا جزاک اللہ جناب مطلع کرنے پر۔
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اطلاعاً عرض ہے کہ یہ طالب الہاشمی کی کتاب "تذکار صحابیات" کا حصہ ہے جو ماہا جواد سسٹر یونیکوڈ کر رہی ہیں۔
     
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    مطلع کرنے پر شکریہ:
    اگر یہ یونیکوڈنگ کی جارہی ہے تو اس مناسبت سے اس پوسٹ کو یونیکوڈ کتب کے سیکشن میں پوسٹ کرنا زیادہ مناسب ہے تاکہ اشکالات سے بچا جا سکے۔
     
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میرا خیال ہے بعد میں منتقل کردی جاتی ہے۔
    مزید تفصیلات متعلقہ لوگ ہی بتا سکیں گے۔
     
  8. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    جزاکم اللہ خیرا
    بعد میں بھی وہاں ہی منتقل ہونی ہے جو کتاب ہم نے یونیکوڈ کی تھی اس میں ہمیں یہ ہی احکامات تھے۔اور اگر یہ کتاب شروع سے کی جارہی ہے تو کتاب کے مقدمہ کا سب سے مقدم ہونا زیادہ مناسب تھا۔باقی تومنتظمین ہی زیادہ بہتر جانتے ہیں،جیسے وہ کہیں گے ان ہی کی بات سب سے زیادہ قابل عمل وترجیح ہوگی۔
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک
    نصراللہ بھائی ۔ جہاں تک میرے علم میں‌ہے کہ اس کتاب کی کمپوزنگ کچھ اس طرح سے ہو رہی ہے کہ موضوعات کا تعلق چونکہ سیرت کے موضوع سے ہے ، اس لیے متعلقہ زمرہ میں ہی پوسٹ ہو رہے ہیں‌، البتہ تعارف، فہرست و روابط کے لیے الگ سے تھریڈ '' اردو یونیکوڈکتب'' میں‌موجود ہے ۔
    تذکار صحابیات از طالب الہاشمی - مکمل کتاب ۔تعارف، فہرست و روابط - URDU MAJLIS FORUM
     
  10. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بہت شکریہ عکاشہ بھائی جزاکم اللہ خیرا۔ اللہ خوش رکھیں۔میں نے جو مناسب سمجھا تھا وہ کہہ دیا تھا اب بات بالکل واضح ہو گئی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں