دو "ناظمینِ خاص" کی تقرری

MajlisAdmin نے 'ضروری اعلانات' میں ‏مارچ 18, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    20
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

    اردو مجلس کے محترم و معزز اراکین !

    اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے فضل و کرم سے اردو مجلس کی نئے سرور پر کامیاب منتقلی کے بعد سے رفتار اور معیار میں واضح فرق محسوس کیا جا رہا ہے الحمدللہ۔
    ہم اپنے تمام قدیم و جدید اراکینِ مجلس اور اراکینِ انتظامیہ کے دلی شکر گذار ہیں اور ان کی چاہت ، محبت ، محنت اور دلچسپی کی دل سے قدر کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ تمام کو جزائے خیر سے نوازے ، آمین ۔

    نئے سرور کے ساتھ نئے سفر کی شروعات کے اس نیک اور خوشگوار موقع پر اردو مجلس کی انتظامیہ یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتی ہے کہ ۔۔۔۔
    اردو مجلس کے دو معروف و مقبول منتظمین کو ناظمِ خاص (Super Moderator) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے :
    برادر اعجاز علی شاہ
    اور
    برادر رفی

    انتظامیہ کے ان دونوں باصلاحیت ، وسیع الذہن ، معاملہ فہم اور اختراع پسند منتظمین کی ترقی پر ہم ان کو پُرخلوص مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کرنا پسند کریں گے کہ ان کی خداداد قابلیتوں اور انتظامی صلاحیتوں کے زیرِ اثر اردو مجلس ، انٹرنیٹ کی کمیونٹی میں اردو کے حوالے سے نوجوان نسل میں ٹیکنالوجی ، ادبی اور دینی رحجان کی تشکیل و تعمیر میں ترقی کے مزید زینے طے کرتے ہوئے تعداد اراکین کے لحاظ سے بھی ایک نمایاں مقام حاصل کرے گی ، ان شاءاللہ العزیز ۔

    والسلام علیکم ۔
     
  2. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    اعجاز بھائی صاحب بہت مبارک ہو آپ کو، اللہ آپ کو ہمیشہ کامیاب و کامران کرے آمین۔
    رفی بھیا اب آیا ناں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آہو۔ بھیا باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن لگتا ہے نومی کی اب خیر نہیں کیونکہ پہلے تو خالی دھمکیاں تھیں:00003: اب :00031:
    خیر خوشی ہوئی آپ کو نومی کی طرف سے بہت بہت بہت مبارک ہو۔
     
  3. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    [​IMG]

    السلام علیکم،

    رفی بھائی اور اعجاز بھائی دونوں‌کو بہت بہت مبارک ہو۔

    والسلام
     
  4. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    نومی چوسنی کے بغیر تمہاری تصویر اچھی نہیں لگتی۔



    اور ہاں اعجاز بھیا اور رفی بھیا کو میری طرف سے بھی مبارک کا سندیسہ پہنچے۔
     
  5. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2007
    پیغامات:
    130
    اعجاز علی شاہ اور رفی
    دونوں بھائیوں کو بہت بہت مبارک ہو
    خوش رہیں
     
  6. بلوچ

    بلوچ -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,456
    نئے ناظمین خاص اعجاز علی شاہ اور رفی بھائی کو بہت بہت مبارک:00006:
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں