ذوق والوں‌ کے نام ۔۔۔۔ !!

باذوق نے 'ادبی مجلس' میں ‏مارچ 18, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    959
    نیچے پیش کئے گئے اقتباس میں جو بات کہی گئی ہے اس پر ہر وقت تو عمل نہیں کیا جا سکتا مگر اس پر بہت حد تک عمل کیا جانا بھی چاہیے۔

    علامہ اقبال کی وفات کے موقع پر ان کے بیٹے جاوید اقبال کے تاثرات

    منیرہ کی ٹانگیں دہشت سے کانپ رہی تھیں۔ اس نے میرے بازو کو زور سے پکڑ رکھا تھا اور مجھے اس کی سسکیوں کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ مگر میں کوشش کے باوجود نہ رو سکا۔ مجھے خوف تھا کہ اگر میں رویا تو وہ ابھی اٹھ کھڑے ہوں گے، انگلی کے اشارے سے ہمیں قریب آنے کو کہیں گے اور جب ہم ان کے قریب پہنچ جائیں گے تو اپنے ایک پہلو میں مجھے اور دوسرے میں منیرہ کو بٹھا لیں گے۔ پھر اپنے دونوں ہاتھ پیار سے ہمارے کندھوں پر رکھ کر قدرے سختی سے مجھے سے کہیں گے "تمہیں یوں رونا نہ چاہیے۔ یاد رکھو تم مرد ہو اور مرد کبھی رویا نہیں‌کرتے"

    اقتباس: بچوں کا رسالہ تعلیم و تربیت
    مضمون: اقبال ایک باپ کی حیثیت سے
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وقت
    بہت بےرحم استاد ہے ۔۔۔
    ایسی مار دیتا ہے کہ اذیت برداشت نہیں‌ ہوتی لیکن زندگی کا مشکل سبق سکھا دیتا ہے !


    - محی الدین نواب
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    خالص انسان اچھے نہیں‌ ہوتے۔
    وہ دنیا کے ناکام ترین انسان ہوتے ہیں۔
    خالص تو سونا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ اس سے زیور نہیں بنتے۔ زیور بنانے کے لیے اس میں تھوڑی سی ملاوٹ کرنی پڑتی ہے۔
    خالص انسان اس سوسائیٹی میں کیسے زندہ رہے گا؟؟
    بہت زیادہ شفاف چشموں میں رہنے والی مچھلیاں گدلے اور کڑوے سمندر میں آ کر مر جاتی ہیں !!


    - محمود احمد مودی
     
  4. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ہمیں اس دن پر رونا چاہئے جو ہم نے نیکی کے بغیر گزار دیا۔
    - حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
     
  5. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    انسان کا دل کتنا عجیب ہوتا ہے کہ ۔۔۔
    وہ زندگی کے جھوٹے خوابوں کو بھی سچائیاں سمجھتا رہتا ہے۔
    لیکن خواب کے ساحلوں‌ پر جو موتی نظر آتے ہیں تو خواب ٹوٹتے ہی وہ موتی آنسو بن جاتے ہیں !
     
  6. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    تعلیم
    ** تعلیم - ایک صلاحیت کا نام ہے۔ اس کی بدولت تم اپنے آپے سے نکلے بغیر اور خود اعتمادی کھوئے بغیر مخاطب کی ہر بات سن سکتے ہو !

    ** تعلیم ہی میں ہماری سیاسی نجات ہے جس کے باہر اندھیرا ہی اندھیرا ہے !
     
  7. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    [EN]
    One of the pleasures of reading old letters is the knowledge that they need no answer.
    (Lord Byron)
    [/EN]
    پرانے خطوط پڑھنے میں مزہ اس لیے آتا ہے کہ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔
    (لارڈ بائرن)
     
  8. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    اگر آپ واقعی عقل مند ہیں تو اپنی عقل سے دوسروں کو ہرگز چوٹ‌ نہ پہنچائیں۔
    ایسی صورت میں دوسرا بھی ایسے مواقع کا منتظر رہے گا کہ آپ کی عقل کی دھجیاں اڑا سکے !
    (ڈیل کارنیگی)
     
  9. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    959
    کسی نوجوان کی ترقی کے راسے میں سب سے بڑی رکاوٹ خود کو اپنی اہلیت سے زیادہ دکھانے کی خواہش ہوتی ہے۔ ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ جلد یا بدیر ہماری حقیقت دنیا کے سامنے کھل کر رہے گی۔ ہماری اصلیت ہمارے ساتھ ہمیشہ ہماری چھایا کی طرح لگی رہتی ہے (ڈیل کارنیگی)
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,859
    السلام علیکم !
    شیخ سعدی سے کسی نے پوچھا کہ لوگوں کی تنقید سے بچنے کا طریقہ کیا ہے ۔ کہا قلم توڑ دو اور کتاب کو پھاڑ دو
    حوالہ یاد نہیں ۔
     
  11. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    اخلاقی قدروں کی اہمیت اور مکمل پاسداری کے ساتھ پرورش ہونے والے ، ظرف میں‌ سمندروں کی سی وسعت اور طبیعت میں نرم رو مدھر جھرنوں کی سی رم جھم اور روانی رکھتے ہیں۔ بپھر بھی جائیں تو کناروں سے نہیں چھلکتے !

    ـ ناول :: موسم تھا بیقرار : فریدہ اشفاق
     
  12. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ** کچھ لوگ اپنے کانوں سے سنتے ہیں کچھ اپنے پیٹوں سے ۔ کچھ اپنی جیبوں سے اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سنتے ہی نہیں۔

    ** کچھ لوگ اذیت میں مسرت محسوس کرتے ہیں اور کچھ لوگ کچرے میں لتھڑے بغیر اپنی صفائی نہیں کر پاتے۔

    -- خلیل جبران
     
  13. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    کوئی بھی ایک تصور جو خیال کی منزل طے کر کے خواب کی زینت بنا ہو، کچھ اس طرح سے آنکھوں میں بس جاتا ہے کہ انسان یہ نہیں طے کرپاتا کہ یہ خواب اس نے عمر کے کونسے حصے میں دیکھا تھا، جہاں کہیں اور جب کبھی اس خواب کے رنگوں میں سے کوئی ایک رنگ اس کو اپنی زندگی کے کسی بھی حصے میں نظر آجائے تو پورا خواب اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ اس کی آنکھوں میں اپنے سارے رنگ بکھیر جاتا ہے

    میں آج تک ایسے خوابوں کے رنگوں پر سوچا کرتا ہوں کہ ان کے رنگ عمر کے ساتھ دھندلے کیوں نہیں پڑتے ہیں !

    میری ڈائری کا ایک ورق
     
  14. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    انسان آزاد زندگی کو پسند کرتا ہے حالانکہ اس کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ اپنے آپ کو اللہ کی رسی میں باندھ کر رکھے۔آدمی اپنی تعریف کرنے والے کو دوست بناتا ہے حالانکہ اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اس شخص کو دوست بنائے جو اس کی غلطیوں کو بتاتا ہو۔آدمی ایک حق ماننے سے انکا کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے کہ اس طرح اس نے لوگوں کی نظر میں اپنا وقار بچا لیا حالانکہ اس کے لیے زیادہ بہتر یہ تھا کہ وہ اپنی عزت خطرے میں ڈال کے کھلے دل سے حق کا اعتراف کرے۔آدمی محنت اور قربانی والے دین سے بے رغبت رہتا ہے اور اس دین کو لیتا ہے جس میں معمولی باتوں میں جنت کی خوشخبری ہو حلانکہ اس کے لئے بہتر تھا کہ وہ محنت اور قربانی والے دین کو اختیار کرتا۔ آدمی زندگی کے مسائل کو اہمیت دیتا ہے حالانکہ بڑی عقلمندی یہ ہے کہ وہ آخرت کے مسائل کو اہمیت دے۔

    تحریر : مولانا وحید الدین خاں
     
  15. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    محبت

    محبت کسی وجود کا نام نہیں ، جذبے کا نام ہے۔ وجود چھن جاتے ہیں ، جذبے نہیں چھنتے !

    محبت میں ناکام ہو کر مر جانا کوئی بڑی بات نہیں۔ ناکام رہ کر زندہ رہنا بلاشبہ موت ہے۔ ایسی موت جو جیتی رہتی ہے۔ اس موت سے نپٹنا آسان نہیں !

    - رضیہ بٹ (ناول: گل بانو)
     
  16. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ڈرائینگ ماسٹر کہتا تھا کہ :
    تم اپنا نام اتنی محبت اور محنت سے لکھتے ہو اور تمہاری lettering (حرف کشی) اتنی خوبصورت ہے کہ تمہیں فیل کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ اگر تم اسکیچ کے نیچے یہ نہ لکھو کہ "یہ انگور کی بیل ہے" تو تمہیں گھڑونچی بنانے کے سو میں سے سو نمبر ملیں گے۔

    اقتباس : آبِ گم - مشتاق احمد یوسفی
     
  17. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    روشنی کا سفر بہت مختصر ہوتا ہے جس میں ہزاروں رنگ اپنی انفرادی حیثیت کو گم کرکے فنا و بقا کے قانون کو کچھ اس طرح ثابت کرتے ہیں کہ ہر رنگ اپنے احساس کی فنا کے ساتھ ایک نئی حیات کو بقا بخش رہا ہوتا ہے، کیونکہ زندگی کی ابتدا ہی انکار حیات ہے
     
  18. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وقت ایک مرکھنے بیل کی طرح سب کو سینگ مارتا ہے۔
    کچھ لوگ مر جاتے ہیں ، کچھ لوگ دامن جھاڑ کر پھر کھڑے ہو جاتے ہیں ، لیکن جیت ہمیشہ بیل کی ہوتی ہے۔
    وقت سے کوئی جیت نہیں سکتا !!

    - راہی معصوم رضا
     
  19. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    اگر کچھ کر گذرنا اتنا آسان ہوتا جتنا کہنا کہ ایسا ہوتا تو بہتر ہوتا تو ریسٹ رومز چرچ ہوتے اور غریبوں کے گھر امیروں کے محل ہوتے!

    ولیم شیکسپئر
     
  20. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ادب اور اسلامی کسوٹی

    یہ میرے لیے ضروری امر ہے کہ ادب کی تخلیق کے وقت 'اسلامی کسوٹی' کا بھی خیال رکھوں !
    ۔۔۔ میرے لیے یہ کیسے ممکن رہے گا کہ جب اپنے دماغ کو کسی ادبی کاوش میں لگاؤں تو اس نظریۂ حقیقت کو نوچ کر ذہن سے الگ کر دوں جو اسلام نے مجھے دیا ہے۔ میرے لیے یہ کیسے ممکن ہوگا کہ میں جس عظیم سچائی پر ایمان رکھتا ہوں، کسی نظم کا خاکہ بناتے وقت، کسی افسانے کا پلاٹ سوچتے اور کسی کردار کے نقوش مرتب کرتے وقت اس ایمان کو سینے سے اٹھا کر باہر رکھ دوں؟ میرے لیے یہ کیسے ممکن ہوگا کہ اسلام خیالات و جذبات اور حوادث و تاثرات ، اخلاق و کردار، تمدنی اقدار اور تاریخی روایات میں خیر و شر کی جو تقسیم کرتا ہے اور اس تقسیم کے لیے جو کسوٹی استعمال کرتا ہے، اسے قلم ہاتھ میں لیتے ہی مسترد کر دوں؟ یعنی شعر و افسانہ میں مَیں کوئی دوسرا نظریہ ، کوئی دوسرا طرزِ فکر، کوئی دوسرا ایمان اور کوئی دوسرا معیارِ نیک و بد استعمال کروں؟؟

    ( نعیم صدیقی )
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں