نئے اراکین کو تھریڈ پوسٹنگ کی اجازت

MajlisAdmin نے 'ضروری اعلانات' میں ‏مارچ 20, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    20
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اردو مجلس کا تازہ ترین اعلامیہ / نئے اراکین کو تھریڈ پوسٹنگ کی اجازت
    =====​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اردو مجلس کی انتظامیہ اپنے اُن تمام معزز اراکین کی تہ دل سے مشکور ہے جن کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف اور قیمتی تجاویز، آراء اور مشورے ملتے رہتے ہیں جو کہ اراکین کی مجلس کے ساتھ گہری وابستگی کا عملی اظہار بھی ہیں۔
    اردو مجلس کے بعض محبان کی جانب سے تقاضا کیا جا رہا تھا کہ نئے اراکین کو بھی رجسٹریشن کے فوری بعد تھریڈ پوسٹنگ کی اجازت دی جائے۔ حالانکہ فورم کی سیکوریٹی کے تحت ہم نے کم از کم 30 پوسٹ کی قید لگا رکھی تھی۔

    کافی غور و خوض کے بعد اور سیکوریٹی کے دوسرے ذرائع اختیار کرتے ہوئے ، انتظامیہ نے آج سے اس قید کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر آج ہی سے عمل در آمد ہوگا ، ان شاءاللہ۔

    یعنی اب اردو مجلس پر رجسٹر ہونے والے نئے اراکین ، صرف ایک عدد پوسٹ کرنے کے بعد ، تھریڈ پوسٹ کرنے کے حقدار بھی ہو جائیں گے۔
    نئے ارکان اپنا تعارف اس تعارفی تھریڈ میں کروا کر اپنی پہلی پوسٹ کی ابتدا بھی کرسکتے ہیں۔

    براہ مہربانی اس بات کو بھی یاد رکھا جائے کہ نئے ارکان کو رجسٹریشن کے فوری بعد پوسٹ کرنے سے قبل انتظار کی کچھ زحمت اٹھانی ہوگی تاکہ انتظامیہ ان کی آئی۔ڈی کو فعال (activate) کر دے جس کے لئے کم سے کم چند گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ دو دن لگ سکتے ہیں۔ آئی۔ڈی کے فعال ہونے کی فوری اطلاع متعلقہ ارکان کو بذریعے ای۔میل پہنچا دی جائے گی۔

    ہمیں امید ہے کہ یہ سہولت نئے اراکین کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہوئے اردو مجلس سے ان کی محبت میں اضافہ کا سبب بھی بنے گی۔

    والسلام

    ادارہ اردو مجلس
     
  2. حنیف المسلم

    حنیف المسلم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 18, 2008
    پیغامات:
    163
    جزاک اللہ خیر یا اخوان
    اللہ آپ کے اس فیصلہ میں برکت دے اور نیے ارکان کو بھی چاہیے کہ زمہ داری کا مظاہرہ کریں.
     
  3. Al-Kabeer

    Al-Kabeer -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 14, 2008
    پیغامات:
    315
    نئے اراکین کے لئے خوش آئیند بات،،،،!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    بہت اچھی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. بلوچ

    بلوچ -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,456
    بہت خوب جناب
     
  6. عادل سہیل

    عادل سہیل -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏جون 29, 2008
    پیغامات:
    48
    السلام علیکم و رحمۃُ‌ اللہ و برکاتہ
    جزاکم اللہ خیرا ، تیس خطوط یا پیغامات ارسال کرنے کی قید ہٹا کر واقعتا ایک اچھا کام کیا گیا ہے ، اللہ تعالی اسے خیر و برکت کا سبب بنائے ،
    و السلام علیکم و رحمۃُ‌ اللہ و برکاتہ
     
  7. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    بھت اچھا فیصلہ ہے ،فورم منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں
     
  8. میاں شاہد

    میاں شاہد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 7, 2008
    پیغامات:
    221
    بہت خوب جناب اچھا اقدام ہے
     
  9. Abu Abdullah

    Abu Abdullah -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    934
    السلام علیکم و رحمۃُ‌ اللہ و برکاتہ

    میں فورم پر جب بھی نیا تھریڈ پوسٹ کرنے جاتا ہوں ایک میسیج اتا ہے کہ میں پوسٹ نہی کر سکتا اس کے نیچے کچھ پوانٹس ہوتے ہیی۔

    انتظایہ سے گذارش ہیکہ میرے اکاونٹ کو فعال کریں تاکہ میں نیے تھریڈ پوسٹ کر سکوں۔

    جذاک اللہ خیر

    ابو عبداللہ
     
  10. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    السلام علیکم و رحمۃُ‌ اللہ و برکاتہ
    ارے واہ!!!!!!!!!!!!!!!:00032::00006::00026::00001:
    جزاکم اللہ خیرا ، 30 خطوط یا پیغامات ارسال کرنے کی قید ختم کرکے واقعی ایک اچھا کام کیا گیا ہے ، اللہ تعالی اردو مجلس کے ادارہ کو مزید آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق دے (آمین)
    و السلام علیکم و رحمۃُ‌ اللہ و برکاتہ
     
  11. Hunter of Batil

    Hunter of Batil -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2009
    پیغامات:
    54
    لیکن اسلام سیکشن میں‌تو کوئی تھریڈ پوسٹ کرنے کی ابھی تک اجازت میرے پاس نہیں‌ہے ؟
     
  12. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    ہنٹر بھائی!
    تھوڑا سا صبر کریں، اتنا شور مت مچائيں۔
    جب تجاویزات سیکشن میں آپ کو جواب دے دیا گیا ہے کہ 100 پوسٹس کے بعد آپ کواجازت ملے گی تو آپ کو صبر سے کام لینا چاہیے۔ :00003:
    شور کرنے سے اجازت تھوڑی مل سکتی ہے بھائی۔ :00026:
    امید کہ آپ 100 پوسٹس پوری کریں گے۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  13. قمر بخاری

    قمر بخاری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 21, 2009
    پیغامات:
    41
    کافی بہتر خبر ہے۔ کیونکہ میں ابھی تک اس انتظار میں ہوں کہ کب تھریڈ کے جواب لکھنے کی اجازت ملتی ہے۔ حلانکہ رجیسٹریشن کو دو ہفتوں سے زیادہ ہو گیا ہے۔ :(
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    قمر بھائی کوئی بھی مسئلہ اگر ہو تو آپ شکایات سیکشن میں تھریڈ ارسال کر سکتے ہیں
     
  15. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    بہت بہت شکریہ special thanx to urdumajlis team
     
  16. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,422
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں