پرائیوٹ سکولوں کے نصاب کی نگرانی اور بی بی سی کا کردار

اہل الحدیث نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏نومبر 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بی بی سی کی بے شرمی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ یہ چن چن کر خبروں کو ایسا مسالہ لگاتے ہیں کہ قارئین کا نقطہ نظر ہی تبدیل ہو جائے۔
    حال ہی میں‌ لاہور کے ایک معروف سکول ایل جی ایس یا لاہور گرائمر سکول میں چھٹی جماعت کے نصاب میں واضح جنسی تعلیمات کے حوالے سے انتظامیہ نے ایکشن لیا۔ اس کے بعد پرائیویٹ سکولوں کے نصاب کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ اس سے پہلے بھی نصاب میں کافی بے حیائی پر مبنی باتیں چھپتی رہیں جس پر اسلامی جرائد جیسا کہ اخبار طلبہ، ضرب طیبہ اور جرار نے اچھا تعاقب کیا۔
    اس پر بی بی سی آگ بگولا ہو گئی اور یہ پول کروا ڈالا

    بھاڑ میں گئی یہ عدم برداشت۔ تب ان کو عدم برداشت نظر نہیں آتی جب ان کے ملکوں میں‌ بے شمار زنا بالجبر کے واقعات ہوتے ہیں۔ ان کے معاشرے تباہی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔
    اس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے ہیں جب سے ملک میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ ملا ہے۔ ہر دوسرے دن ایک خبر دیکھنے کو ملتی ہے کہ کم سن بچی کے ساتھ زنا بالجبر!!! واللہ آج سے دل سال پہلے یہ صورتحال نہیں تھی۔ یہ ملک میں بے حیائی اور کیبل کر فروغ کے بعد ہی معاملہ ہوا ہے۔
    اس کے علاوہ ان کا نصاب بھی دس پندرہ سال پہلے اتنا بے حیا نہیں تھا۔ جتنا اب ہے۔

    گورنمنٹ کی‌ ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحیح راستے پر چلانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائے اور ایسا نصاب تشکیل دے جس کو پڑھ کر لوگ دین اور امن و سلامتی کی طرف راغب ہوں۔ ملکی معاملات میں انصاف سے کام لیں اور ملک کی ترقی کے لیے سرمایہ ثابت ہوں لیکن ایسے نصابوں کو پڑھ کر تو یہی لگتا ہے کہ دین سے بیزار لوگوں‌کا ایک ایسا مفاد پرست ٹولہ وجود میں آئے گا جس کے نززدیک نہ ملک و قول کی اہمیت ہو گی اور نہ ہی رشتوں کی۔ آ جا کر اپنے مفاد، پیسے اور ہوس کی چاہ۔

    نوٹ: پرانے نصاب میں غیر ملکی رسوم و رواج پر مبنی کہانیوں اور مضامین کے تعاقب کے لیے خنسا ھناد مرحومہ کی کتاب "نصابی صلیبیں" کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ نوعمری میں لکھی گئی ان کی کتب دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ اتنی زبردست کتب انہوں‌ نے لکھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ام عبد منیب کی بیٹی مریم خنسا کا ذکر ہے؟ ان کی کتب تو مریم خنسا کے نام سے ہی چھپی ہیں غالباً۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 6, 2013
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    مریم خنسا ان کا قلمی نام تھا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں