حضرت مولانامہرالہی:سگھروالے:وفا ت پاگئے

فیاض توحیدی نے 'خبریں' میں ‏نومبر 8, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فیاض توحیدی

    فیاض توحیدی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2013
    پیغامات:
    10
    حضرت مولانامہرالہی صاحب رحمہ اللہ(سگھروالے)کی نمازجنازہ اداکردی گئ ان کی نمازجنازہ جامعہ عثمانیہ لاھورکےشیخ الحدیث مفتی خلیل الرحمان صاحب حقانی نےپڑھائ نمازجنازہ میں کثیرتعدادمیں علماءکرام معززین علاقہ اورعوام الناس نےشرکت کی مولانامہرالہی رحمہ اللہ علامہ احمدسعیدخان ملتانی رحمہ اللہ کےقریبی ساتھی تھےاللہ پاک ان کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائےآمین
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !
    انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
    احمد سعید خان کبیروالا کی بات کر رہے ہیں جن کا کچھ عرصہ پہلے انتقال ہوا ہے ۔ ؟
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    انا لله وانا اليه راجعون
    اللہ تعالٰی مغفرت فرماےاور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    انا لله وانا اليه راجعون
     
  5. فیاض توحیدی

    فیاض توحیدی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2013
    پیغامات:
    10
    جی بھائ علامہ احمدسعیدخان ملتانی رحمہ اللہ کبیروالاکےخاص ساتھی تھےتوحیدوسنت کیلئےبہت کام کیا
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    انا للہ و انا الیہ راجعون
     
  7. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں، آمین۔
     
  8. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    انا للہ و انا الیہ راجعون
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    انا لله وانا اليه راجعون
    اللہ تعالٰی مغفرت فرماےاور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
     
  10. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    انا للہ وانا الیه رٰجعون
    اللہ مولانا کی اگلی منزلین آسان فرمائے آمین
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قارئین مجلس خبردار رہیں یہ وہی حضرات ہیں جو امیرالمومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ پر جاہلانہ نقد و اعتراضات کے لیے معروف ہیں ، ان کے خود ساختہ علامہ احمد سعید ملتانی کی کتاب" قرآن مقدس اور بخاری مقدس" اس گروہ کی جہالت کا ثبوت ہے اور اپنے سطحی پن کے باوجودمنکرین حدیث کے ہاں بہت مقبول ہے ۔ اللہ ان کا وہی حشر کرے جس کے یہ لائق ہیں ۔ اللہ کا شکر ہے کہ تمام مسالک کے علماء کرام احمد سعید ملتانی نامی جاہل کی ہفوات کا مدلل جواب دے چکے ہیں ۔مہر الہی بھی منکرین حدیث کے اسی گروہ سے ہے ۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ پہچان گئے تھے واضح لکھ دیتے تا کہ ارکان مجلس محتاط رہتے ۔
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    دراصل ،میں نے ابھی اس حوالے سے لکھنا تھا ۔ مزید یہ کہ موصوف کا تعلق حنفی دیوبندی کے ایک فرقے مماتی گروپ سے ہے ۔ یہ لوگ منکر حدیث بھی ہیں ۔ ان کے ایک ساتھی احمد سعید خان نے صحیح بخاری کی کئی احادیث‌پر اعتراضات کیے ۔ حالانکہ بخاری پر تمام مذاہب کے ماننے والوں کا اجماع ہے کہ اس کی تمام احادیث صحیح ہیں‌۔ جس کا جواب اہل حدیث علماء کے ساتھ ساتھ خود حیاتی حنفی دیوبندی علماء نے بھی دیے ہیں‌ ۔
     
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا سسٹر ہمیں ان کی اصلیت سے آگاہ کرنے کا شکریہ۔ یہ اس لیۓ بھی ضروری تھا کہ ہم جیسے کم علم یا بے خبر قاری تک ایسے قران و حدیث کے منکروں کی حقیقت آشکارا ہو سکے۔
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی بالکل ، ان کتابوں میں سے مولانا محمد حسین میمن کی کتاب قرآن مقدس اور حدیث مقدس اسلام ہاوس سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے ۔ جس میں اس کے فریب کو کھول کر بیان کیا گیا ہے ۔
    لفظ " توحیدی" اس گروہ کی خاص پہچان ہے ۔معروف دیوبندی ویب سائٹس پر احمد سعید کو جن برے القاب سے یاد کیا گیا ہے وہ سرچ کر کے دیکھا جا سکتا ہے ۔
     
  16. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,104
    انا لله وانا اليه راجعون
    اللھم اللھم ارفع درجتھا فی المھدین، اللھم اجعل قبرھا روضۃ من ریاض الجنۃ" (آمین)
     
  17. فیاض توحیدی

    فیاض توحیدی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2013
    پیغامات:
    10
    ذریت بریلویت جوشرک وبدعت کوپھیلارھےھیں ان کوعلامہ احمدسعیدخان کانام برداشت نھیں ھوتاکیونکہ علامہ صاحب نےان کےشرکیہ عقائدکاعلی الاعلان ردکیااوربریلوویوں میں جوھندوانہ رسمیں ھیں سنت نبوی کےخلاف ان کابھی ردکیاباقی رھی بات بخاری شریف کی تولاریب کتاب صرف قرآن مجیدھے
     
  18. صدیقی

    صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    66
    اسلام علیکم اہالیانِ محفل ۔۔۔۔۔
    میرے بھائیو اور بہنوں ۔۔۔ یہ فروعی معاملات کو اتنا کیوں اچھالتے ہو۔ ہر ایک کو اپنے اپنے انداز میں عبادات کرنے دیں ۔ ہم نجانے کیوں اللہ ربلعزّت کا کام کرنے لگتے ہیں اور اپنے اپنے حساب سے لوگوں جنت اور جہنم کے سرٹیفیکٹ دینے لگتے ہیں ذرا ذرا سی بات پر اتنی بُری بُری باتیں کر جاتے ہیں کہ الامان ولحفیظ ۔
    میرے خیال میں آپ میں سے بہت سے لوگ ہونگے جو سعودی عرب ضرور گئے ہونگے ۔ میں وہاں ۳۴ سال رہا ہوں لیکن اس دوران وہاں میں نے کسی بھی سعودی سے کوئی فروعی بات نہیں سُنی۔ کیا وہاں حنفی، مالکی، شافعئی،حنبلی، نہیں ہیں۔ سب ایک دوسرے کے پیچھے اور ساتھ نماز ادا کرتے ہیں کوئی ہاتھ چھوڑے ہوئے ہے تو کسی نے پاؤں زیادہ پھیلائے ہوئے ہیں کسی نے ہاتھ سینے پر باندھا ہوا ہے تو کسی نے ہاتھ نیچے باندھے ہیں مگر آج تک کسی نے کسی کو ٹوکا نہیں سب ایک صف میں کھڑے ہوئے ہیں۔

    برداشت کی عادت ڈالیں سب مسلمان ہیں یہذ ذرا ذرا سی معمولی اور فروعی باتوں سے مسلمان ایک دوسرے کو کاٹ رہا ہے اور مسلمانوں کے دشمنوں کا کام ہم خود کررہے ہیں آج جہاں جہاں بھی دیکھیں مسلمان ہی گھاٹے میں ہے۔ ہوسکتا ہے آپ میں سے کسی کو میری یہ باتیں بُری لگیں گی مگر اللہ کے واسطے صرف مسلمانوں کی وحدت کی بات کریں سب ایک اللہ اور رسول کو مانتے ہیں پھر کیوں نہ ہم ایک دوسرے کو برداشت کریں اور برداشت کرنے کی تلقین کریں ۔ آج کل کے مولوی جو صرف اپنی روزی کے چکر میں ایسے ایسے قصے اور کہانیاں نمک مرچ لگا کر ایک دوسرے کے خلاف اکسانے کی باتیں کرتے ہیں بہت کم ہیں جو برداشت کی بات کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ میری باتوں پر آپ لوگ ضرور سوچیں گے ۔ اور ایک دوسرے کو برداشت کی تلقین کرینگے ۔ اگر ایسا ہو جائے تو پھر دیکھیں ایک دن پھرساری دنیاں میں مسلمان ہی مسلمان ہونگے۔ آمین۔
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام. جی. یہ بات صحیح ہے کہ سعودیہ میں عقیدہ توحید کو فروعی مسائل پر ترجیح دی جاتی ہے. عام عرب بھی ان مسائل پر کم توجہ دیتے ہیں.
    مگر وہ لوگ ان فروعی مسائل پر گفتگو ضرور کرتے ہیں. لیکن اس تھریڈ میں تو کسی فروعی مسئلہ پر بات نہیں ہوئی؟ آپ کے نزدیک فروعی مسئلہ کیا ہوتا ہے. کوئی تعریف وغیرہ؟
    اور وحدت امت سے کیا مراد ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. صدیقی

    صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    66
    محترم عکاشہ جی۔۔۔۔ آپ کے اپنے الفاظ ـــ (( دراصل ،میں نے ابھی اس حوالے سے لکھنا تھا ۔ مزید یہ کہ موصوف کا تعلق حنفی دیوبندی کے ایک فرقے مماتی گروپ سے ہے ۔ یہ لوگ منکر حدیث بھی ہیں ۔ ان کے ایک ساتھی احمد سعید خان نے صحیح بخاری کی کئی احادیث‌پر اعتراضات کیے ۔ حالانکہ بخاری پر تمام مذاہب کے ماننے والوں کا اجماع ہے کہ اس کی تمام احادیث صحیح ہیں‌۔ جس کا جواب اہل حدیث علماء کے ساتھ ساتھ خود حیاتی حنفی دیوبندی علماء نے بھی دیے ہیں‌ )) یہ سب کیا ہے آپ کی نظر میں ؟؟؟ انکو کیا کہیں گے آپ ؟؟ کیا یہ باتیں نظر انداز نہیں کی جاسکتی ہیں ؟؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں