نوجوان نسل اور والدین و سرپرستوں کی ذمہ داری

عندلیب نے 'متفرقات' میں ‏مارچ 23, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    نوجوان نسل اور والدین و سرپرستوں کی ذمہ داری

    السلام علیکم اردو مجلس کے محترم ساتھیو !

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ سب سے بڑی کامیابی جو حاصل ہو سکتی ہے وہ آخرت کی کامیابی ہے۔ اور آخرت کی کامیابی کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : اعمال میں سب سے زیادہ وزنی حسن اخلاق ہوں گے۔

    گھٹتے ہوئے اخلاقی اقدار ، لادینی اور الحاد پر مبنی عقائد ، تشدد میں اضافہ ۔۔۔ ان تمام منفی رویوں سے زیادہ افسوس ناک اثر جو آج کی نوجوان نسل پر پڑ رہا ہے وہ شرم و حیا کے تعلق سے ہے ، بےحیائی اور بےراہ روی کے طریقوں میں فروغ سے متعلق ہے۔
    ان کے ذمہ دار کون ہیں ؟ خود نوجوان نسل یا والدین یا سرپرست یا اساتذہ یا بگڑتا معاشرہ ؟


    اکثر اوقات دیکھا جاتا ہے کہ والدین جن برائیوں کو معاشرے میں دیکھتے ہیں ، دوسرے بچوں کو جن برائیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے معیوب سمجھتے ہیں ، اگر اُنہی برائیوں میں خود اپنے بچوں کو ملوث دیکھیں تو اس کا کچھ زیادہ سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا جاتا یا پھر ان کی اصلاح کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ہے۔
    والدین اپنے بچوں کی جانب مثبت طور پر راغب نہیں ہوتے بلکہ بعض اوقات ان کی غلط عادات کو بےجا لاڈ و پیار کے تحت رعایت تک دے دیتے ہیں۔
    مثلاً اگر بچے کوئی غلط قسم کا میگزین یا ناول پڑھتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ : وہ ذرا یونہی وقت گزاری کے لئے پڑھ رہے ہیں!
    غیر اخلاقی و غیر مہذب ٹی وی سیرئیل یا فلمیں دیکھتے نظر آئیں تو یوں پردہ پوشی کی جاتی ہے کہ : بھئی ، ہمارے بچے تو بس "صاف ستھری فلمیں" ہی دیکھتے ہیں۔ یا پھر یوں تاویل کی جاتی ہے کہ : محض ذرا دیر کے لئے ذرا سی تفریح کے لئے ہے۔

    اگر بچے حجاب و حیا کی حدود کی پابندی نہیں کرتے یا پھر نامحرموں کے ساتھ میل جول ، ہنسی مذاق ، دوستی کرتے پھرتے ہیں تو صفائی دی جاتی ہے کہ : وہ تو صرف دوستی ہے۔ ہمارے بچوں کا دل تو صاف ہے۔ پردہ تو دراصل دل کا ہوتا ہے اور وہی اہم ہے۔

    ہمیں اچھی طرح سمجھنا چاہئے کہ یہ ایسا نہیں ہے کہ ہم نے جو کچھ بھی پڑھا ، دیکھا یا سنا ، وہ صرف اُسی محدود وقت کے لئے تھا اور بس ختم۔ ورنہ تو ہم پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
    حالانکہ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ : ہم جو کچھ پڑھتے ، دیکھتے یا سنتے ہیں وہ کہیں کھو نہیں جاتا بلکہ ہمارے ذہن کے لاشعور میں محفوظ ہو جاتا ہے۔ اور پھر بعد میں جو کچھ معلومات ہم اپنے ذہن سے اخذ کرتے ہیں وہ "محفوظ معلومات" کسی نہ کسی طرح سے اظہار کی راہیں تلاش کرتی ہیں۔
    اور یوں ہماری گفتگو ، ہمارے جذبات ، احساسات ، اعمال و معاملات ، غرض ہماری مکمل شخصیت میں ہماری ذہنیت کا ظہور ہوتا ہے۔
    اور یوں وہ محاورہ صادق آتا ہے کہ جو بویا جائے وہی کاٹا بھی جائے گا !!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بالکل صحیح کہا آپ نے، اتنا عمدہ مقالہ شیئر کرنے کا بہت شکریہ!
     
  3. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بہت خوب عندلیپ اتنی اچھی شیئرنگ پر آپکے لیے پوانٹس ـ:00001:
     
  4. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    شکریہ دلکش صاحبہ:00006:
     
  5. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    مجھے صاحبہ کے بغیر بھی پکارا جا سکتا ہے ۔کوئی مسئلہ نہیں ہے۔:00006:
     
  6. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    :)
    ٹھیک ہے دلکش سسٹر آپ کے لیےء کوئی مسئلہ نہیں آں ہاں میری بات نہیں ہوئی ہے
    میرا ماننا یہ ہے کہ جب تک آپ سامنے والے کا رسپکٹ نہیں کرئنگے آپ کو بھی رسپکٹ نہیں
    ملے گا (صحیح ہے نہ دلکش صاحبہ)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    دلکش سسٹر ٹھیک ہے ۔صاحبہ کچھ عجیب سا لگا تھا۔صاحبہ یا تو بہت عزت و تکریم کے معنی میں استعمال ہوتا ہے یا پھر صاحب اور صاحبہ کا طنزیہ استعمال ہوتا ہے۔بات رہی عزت کی تو وہ دینے والی ذات اللہ تعالی کی ہے جسے چاہیں دیں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر مدعا یہ نہیں ہے۔مدعا یہ ہے کہ آپ نے اچھی شروعات کی ہیں اور میری دعا ہے کہ مستقبل میں‌بھی ہم آپ کی ایسی شیئرنگ سے مستفید ہوتے رہیں۔ان شاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ہیر

    ہیر -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2007
    پیغامات:
    432
    السلام علیکم۔

    ہم جانتے ہیں کہ کچھ باتیں سچی ہوتی ہیں مگر ہم انہیں جھوٹ دیکھنا چاہتے ہیں! سامنے ہوتی ہیں لیکن ہم انہیں آنکھوں سے اوجھل رکھنا چاہتے ہیں! سب کو معلوم ہوتی ہیں مگر ہم اُن سے انجان بنے رہتے ہیں! ایسی اکثر باتیں معاشرے کی پستی کا سبب ہوتی ہیں! ایک وقت وہ تھا جب لڑکوں کے یار اور لڑکیوں کی سہیلیاں ہوا کرتی تھی ایک وقت وہ نظر آ رہا ہے جب لڑکوں کی سہیلیاں اور لڑکیوں کے یار ہوا کریں گے! ایک زمانہ وہ تھا جب کوئی رشوت دیتا! کڑوا پانی پیتا! ایک وقت وہ تھا جب کوئی رقص کی محفل میں شریک ہوتا! تو اپنا چہرہ شرمندگی کے مارے چھپا کر رکھتا۔ اس دور میں اب ایک طبقہ وہ جنم لے رہا ہے جو اِن باتوں سے دور رہنے والوں کو دقیانوسی مانتا و قررار دیتا ہے!

    کیا خود کو بدلنا ہو گا؟ یا نئے رنگ میں ڈھلنا ہو گا؟
    یا پھر واقعی میں ہمارے معیار غلط ہیں؟ یا یہ سچ ہی جھوٹ ہے؟

    خوش رہئے
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 24, 2008
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    پہلے ایک تصحیح کرنا چاہوں گا کہ یہ وقت آچکا ہے کہ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کی اصطلاح گاؤں گاؤں استعمال ہو رہی ہے۔

    آپکا پوائنٹ انتہائی توجہ طلب ہے، تمام معاشرتی برائیوں کا ایک ہی حل ہے،قرآن و سنت کے مطابق اسلامی تعلیمات کو اس انداز سے عام کیا جائے کہ ان قبیح رسوم و رواج کے بھیانک نتائج اُن پر پیشگی آشکار کیے جا سکیں، ورنہ یہ بے لگام آزاد خیال سوسائیٹی آخر نتائج کا خمیازہ بھگتنے کے بعد از خود لوٹے گی تو اسی راہ پر۔
     
  10. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    آپ تمام کا شکریہ کہ آپ لوگوں‌ نے بحث کو مثبت طریقے سے آگے بڑھایا۔
    خود کو بدلنا بھی ہوگا اور نئے رنگ میں بھی ڈھلنا ہوگا لیکن اس کے لئے شریعت کا احترام بہرحال ضروری ہے۔
     
  11. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
    میں صرف ایک شعر پیش کرنا چاہوں گا شاعر مشرق کا
    خود ہی کو کر بلند اتنا کے ہر تقدیر سے پہلے
    خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔​
    والسلام علیکم۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    السلام علیکم !
    اتنا اچھا مقالہ شیئر کرنے پر بہت شکریہ
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں