ایپل پائی

عفراء نے 'کچن کارنر' میں ‏دسمبر 4, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    ویسے تو ایپل پائی کی کئی اقسام ہیں اور ان کو بنانے کے بہت سے طریقے۔ لیکن بقول میرے سب سے اچھی وہ قسم ہوتی ہے جو تھوڑے سے خرچ میں شاٹ نوٹس پر بن جائے اور آپکی فرینڈز کو پسند بھی آجائے! : )
    تو آج میں آج آپ کو ایسی ہی ایک ترکیب بتانے جارہی ہوں۔ جی چاہے تو میری طرح اپنی دوستوں کو بنا کر کھلادیجیے گا مجھے امید ہے اتنی بری نہیں ہوگی کہ دوستوں میں بھی نہ چل سکے! : )

    اجزاء
    برائے پائی کرسٹ
    انڈا: ایک عدد (بٹیر سائز کے انڈے ہوں تو دو لیے جا سکتے ہیں : ) )
    مکھن : 3/4 کپ ٹکڑوں میں کاٹ لیں
    میدہ: دو دو سے سوا دو کپ
    چینی: ایک کھانے کا چمچ
    لیموں کا رس: ایک بڑا چمچ
    نمک : آدھی چمچی
    ٹھنڈا پانی: ایک بڑا چمچ

    برائے فلنگ
    سیب : چار عدد
    دار چینی پاؤڈر ایک چٹکی
    جائفل پاؤڈر ایک چٹکی
    لیموں کا رس یا سرکہ ایک چمچ
    براؤن شوگر : ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    سیب باریک چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس پر جائفل، دارچینی ، براؤن شوگر اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب سیب کے ان ٹکڑوں کو ایک چھلنی میں ڈال دیں اور اس کے نیچے ایک پیالہ رکھ کر اوپر سے ڈھانپ دیں۔ اس کوکم از کم چار گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں تاکہ سیب کا پانی نکل آئے۔

    اب میدے میں مکھن ملا کر اچھی طرح مسل لیں۔ انڈے میں چینی، نمک اور ٹھنڈا پانی ڈال کر اچھی طرح پھنٹیں اور پھر میدے میں ملا کر آٹا گوندھ لیں۔
    آٹے کو دو حصوں میں تقسیم کریں۔ ایک حصے کی تقریبا ایک انچ موٹی روٹی بیل لیں۔ اور پائی پین میں لگا کر تقریبا پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد نکال کر اس کے اوپر کٹے ہوئے سیب کی فلنگ ڈال دیں۔
    سیب کا جو پانی چھلنی سے نیچے پیالے میں جمع ہوا ہوگا اس کو ایک چھوٹے سے پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیں یہاں تک کہ گاڑھا ہو جائے۔ اس مکسچر کو سیب پر ڈال دیں۔
    آٹے کے دوسرے حصے کو بھی بیل لیں لیکن پہلے والے حصے سے قدرے بڑا رکھیں تاکہ اس کے اوپر فٹ آجائے۔ کنارے دبا دبا کر بند کر دیں۔ اوپر والے حصے پر چھری کی مدد سے دو کٹ لگا دیں تاکہ پکتے وقت بھاپ نکل سکے۔ اوون میں تقریبا 20 منٹ بیک کریں۔ کرسٹ کا رنگ ہلکا سا بدلے گا لیکن اگر آپ نے زیادہ بیک کیا تو نیچے کا حصہ سخت ہو جائے گا۔۔۔
    فریش کریم کے ساتھ سرو کریں۔
    (نوٹ: آپکو اس ترکیب اور اجزاء میں اپنی طرف سے ترمیم کی کھلی اجازت ہے لیکن اپنی ذمہ داری پر!)
    میں تو اپنی پائی کی تصاویر نہیں بنا سکی اس لیے کسی اور کی تصویر پر ہی اکتفا کیجیے!

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہممم شیئرنگ کا شکریہ سسٹر
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا عفراء واقعی آسان ترکیب ہے صرف دو پاپڑ ہی بیلنے ہیں ۔ بناتی ہوں کسی دن ۔
    مائکروویو میں ؟
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک
    جی بس دو پاپڑ ہی بیلنے ہیں! لیکن آپ بنائیں گی تو مجھے تصویر بھیجنی ہے اسکی۔
    جی مائیکرو ویو میں بھی ہو تو سکتی ہے لیکن مجھے وقت کا اندازہ نہیں۔ میں نے گیس اوون اور مائیکروویو دونوں میں کیا تھا باری باری! اس کی کہانی پھر کبھی سناؤں گی : )
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں