Hp ePrint ٹیکنالوجی

اعجاز علی شاہ نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏دسمبر 5, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    چند دنوں پہلے ایک انکل کا فیکس کام نہیں کررہا تھا تو ان کو مشورہ دیا کہ آپ ای میل پر کام چلایا کریں۔ بہرحال وہ انکل سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ استعمال کرتے ہیں اسلیے ان کیلئے مناسب سمجھا ایسا پرنٹر تلاش کیا جائے جو اس فیچر کو سپورٹ کرے۔
    بہرحال مارکیٹ کا چکر بہت سالوں بعد لگایا تو HP کا M1217nfw پرنٹر ملا اور یہ پرنٹر Copy, Fax, Scan, Printer ہے۔
    بہرحال اس کو 800 ریال کا خریدا اور پہلے گھر لا کر اپنے بھائی کے حوالے کیا جو Configuration میں حد درجہ کے ماہر ہیں۔ پہلے تو اس پرنٹر کو LAN پر کنیکٹ کرکے آئی فون اور گلیکسی میں ePrint ایپ کے ذریعے لوکل نیٹ ورک پر چلایا۔ اس کے بعد اس کے ایک خاص فیچر کو ایکسپلور کرنا تھا جس کے ذریعے آپ دنیا کے کسی کونے سے اس پرنٹر کو استعمال کرسکتے ہیں۔ کچھ ہیلپ کے بعد الحمد للہ یہ تجربہ بھی اچھا ثابت ہوا۔ آپ کو صرف پرنٹر کو اپنے Router سے کنیکٹ کرنا ہے اس کے بعد hpeprint.com ویب سائٹ میں اپنے پرنٹر کو ای میل کے ذریعے Activiate کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنے پرنٹر کو ای میل دیں جیسے میں نے syedp1@hpeprint.com اپنے پرنٹر کو ای میل دی۔ ای میل کے ذریعے آپ اپنے کسی بھی موبائل یا سمارٹ فون میں مذکرہ اپیلیکشن کے ذریعے پرنٹر کو ایڈ کرسکتے ہیں اور جہاں پر بھی نیٹ دستیاب ہوگا آپ پرنٹ کرسکتے ہیں۔
    اس کے علاوہ آپ دنیا میں کسی بھی کونے سے سیٹ کیے گئے ای میل سے پرنٹ نکال سکتے ہیں۔ آپ بس پرنٹر کی ای میل کو فائل سینڈ کریں اور فیکس کی طرح آپ کے پاس ہائی کوالٹی فائل پرنٹ ہوجائے گی۔
    [​IMG]
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    اب آپ بھی پوچھیں گے کہ یہ کام تو آپ پرنٹ کا بٹن دبا کر بھی کرسکتےہیں اور کوئی آپ کو ای میل کرکے آپ پرنٹ نکلوا سکتے ہیں۔ لیکن آپ بتائیں اگر آپ ایک بزنس مین ہیں آور آپ کے آفس میں یہ پرنٹر لگا ہے ۔ آپ کوئی کوئی ضروری میل آتی ہے یا کرنی ہے اور وہ کسی ذمہ دار شخص کو آفس میں دینی ہے تو صرف آپ پرنٹرکو ای میل کریں اور آپ کا کام تمام۔ اس کے علاوہ آپ اس سے فیکس کا کام بھی لے سکتے ہیں آپ کو فیکس لائن کی ضرورت ہی نہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں