یوں میں کھانا کھلاتے کھلاتے پھر رہ گیا (پارٹ 2)

ساجد تاج نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏دسمبر 19, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یوں میں کھانا کھلاتے کھلاتے پھر رہ گیا (پارٹ 2)




    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔



    اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے ، اللہ تعالی سے دُعا کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھےآمین اور آپ کی زندگی کو خوشیوں کا گہوارہ بنا دے آمین۔

    عنوان دیکھ کر میجورٹی ممبرز سوچیں گے کہ یہ کیا ماجرا ہے یا اس میں کیا لکھا ہو سکتا ہے مگر ہمارے کچھ بزرگ ممبران یعنی کہ سینئر ممبران اس تھریڈ کو دیکھ کر سمجھ گئے ہوں گے کہ اس میں کیا لکھا ہو سکتا ہے۔

    اردو مجلس کے نہایت محترم ، قابلِ احترام ، شفقت کرنے والے ، اچھے مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی تکلیف میں ساتھ دینے والے ہمارے بابر تنویر بھائی جن سے ہماری مُلاقات پرسوں دوپہرکو ہوئی اور اس مُلاقات میں وہی بھائی شامل تھے یعنی کہ م ، ن اور الف بھائی۔ آپ یقینا سب حیرت میں پڑھ گئے ہوں گے کہ بابر بھائی اچانک کیسے آگئے پاکستان اور انہوں نے اردو مجلس پر کسی کو شو بھی نہیں ہونے دیا ۔ ہممم دیکھ لیں ہمیں تو پتہ چل گیاتھا کہ بابر بھائی پاکستان آگئے ہیں اور آتے ہی ہمارا مُلاقاتی پلان بھی تیار ہو گیا تھا۔ بابر تنویر بھائی کے ساتھ دوپہر کا لنچ میرے ہی گھر کرنے کا پروگرام بنا ۔ اس مُلاقات کی ڈیٹیل م بھائی ، ن بھائی اور الف بھائی کے ساتھ شیئر ہو چُکی تھی۔ دوپہر کے وقت بابر بھائی کا فون آیا تو اچانک مجھے یاد آیا کہ آج دوپہر کو میرا بابر بھائےی کے ساتھ کھانے کا پلان تھا ، لہذا فون اُٹھایا تو بابر بھائی نے پوچھا کہ ساجد بھائی کہاں ہیں ؟ میں نے کہا کہ ساجد بھائی میں ابھی گھر ہی ہوں بس نکلتا ہوں ابھی تو بابر بھائی نے کہاکہ میں آپ کا انتظار کر رہا ہوں آپ کہاں ہیں میں آپ کو خود لینے آجاتا ہوں ، میں نے کہا کہ فلاں جگہ پر پہنچ جائیں تو میں وہاں آجاتا ہوں ، فون بند ہوتے ہی میں نے فورا تیاری پکڑی اور اُس جگہ جانے کے لیے نکلا جہاں بابر بھائی کو میں نے بُلوایا تھا۔ بہرحال ابھی منزل سے دور ہی تھا کہ ایک بار پھر بابر بھائی کا فون آیا کہ ساجد بھائی کہاں رہ گئے ؟ میں نے کہا بھائی بس پہنچ گیا ۔ تھوڑی ہی دیر میں وہاں پہنچ گیا اور بابر بھائی کو سامنے کھڑی گاڑی میں بابر بھائی کو بیٹھا دیکھا اور پھر بابر بھائی مجھے دیکھ کر گاڑی سے باہر نکل آئے ، پھر ہم دونوں بھائی گلے ملے اور سلام دُعا کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر چل نکلے ، بابر بھائی مجھے اپنے کسی جاننے والے کے گھر لے گئے اور وہاں پر جب پہنچا تو میں حیران رہ گیا کہ وہاں پہلے سے ہی م بھائی ، ن بھائی اور الف بھائی موجود تھے ، حیران اس بات پر بھی تھا کہ دعوت تو میں نے کی تھی مگر بھائی مجھے کسی اور کے گھر ہی لے گئے تھے ۔پھر خوب باتیں وغیرہ ہوئیں اور ہنسی مذاق ہوا میرے پاس دو شاپنگ بیگ تھے جو کہ دو مختلف بھائیوں کے لیے لایا تھا ، ایک شاپنگ بیگ میں کچھ ڈرائی فروٹ پڑے ہوئے تھے ، بابر بھائی نے پوچھا کہ یہ کس کے لیے اُٹھا لائے ہیں میں نے کہا کہ یہ آپ کے لیے ہیں تو بابر بھائی نے کہا کہ بہت بہت شکریہ ، پھر بابر بھائی نے اکاجو کا ایک پیکٹ نکال کر کھانا شروع کر دیا ، وہاں پہنچ کر مزیدیہ پتہ چلا کہ بابر بھائی اور باقی بھائی تو کھانا کھا چُکے ہیں۔ اتنے میں بابر بھائی کو اچانک کہیں جانا پڑا اور باقی بھائی بھی جانے کے لیے تیار ہو گئے ، بابر بھائی جلدی میں اُٹھے اور دونوں شاپنگ بیگ ساتھ لے کر اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہوئے ، ایک شاپنگ بیگ اُن کےلیے اور دوسرا کسی دوسرے بھائی کےلیے تھا ۔ میں جلدی سے پیچھے گیا اور اُن سے کہا کہ بھائی آپ نے تو کھانا ہماری طرف کھانا تھا اور آپ ایسے ہی جا رہے ہیں (شاپنگ بیگ والی بات کہنا یاد نہ رہی)۔ پھر بابر بھائی نے جاتے ہوئے یہ ا لفاظ کہے کہ ساجد بھائی آپ دوبارہ ملنے آئوں گا میں۔ یہ کہہ کر وہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ نکل گئے گاڑی میں۔

    اس بار بھی میں کھانا کھلاتے کھلاتے رہ گیا کسی اردو مجلس کے بھائی کو۔

    ایک بار ایسے ہی میں اسحاق بھائی اور اعجاز علی شاہ بھائی کو کھانا کھلاتے کھلاتے رہ گیا تھا جس کا آج تک مجھے افسوس ہوتا ہے۔

    بابر بھائی سے گذارش ہے کہ پلیز وہ جو دوسرا شاپنگ بیگ وہ ساتھ لے گئے ہیں مہربانی کر کے وہ واپس دے دیں ہاہاہاہاہا۔ یہ مُلاقات تھی یا نہیں یہ تبصروںمیں پتہ چل جائے گا آپ کو، اب تبصروں میں اعجاز علی شاہ بھائی ، اسحاق بھائی اور بابر بھائی پر ہی پتہ چلے گا کہ یہ ماجرا کیا ہے ؟

    تب تک انتظار کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یعنی کہ کسی کا کچھ لکھنے کا موڈ نہیں‌ہے ، اعجاز بھائی اور ابوابراہیم بھائی تُسی لگ دا وے سب پُل گئے او
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دوسرا تهیلا آج واپس بھیج دیا ہے. ملنے پر اطلاع کر دینا خواب میں
     
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بھائی جی تُسی ہلے تک خواب وچ آکر تھیلا واپس نئی دے کر گئے ہُن دسو:00002:



    ہممممم چلیں قسمت والے ہیں کہ ہر بار آپ لوگ کھانا کھانے سے بچ جاتے ہیں:00006:
     
  6. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    واہ بھائ کمال کے میزبان ہو، بڑے اونچے اونچے خواب دیکھتے ہو، اللہ آپ کے اچھے اچھے خوابوں کو حقیقت میں بدل دے، بابر بھائ تو جب آئیں گے تب ہی۔۔۔ پہلے آپ ذرا مچھلی کے لیے تیار رہیں۔۔۔۔ زیادہ بھوک برداشت نہیں ہوتی اب۔۔۔ :00026:
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جی ان شاءاللہ اس ہفتے مچھلی کا پروگرام فائنل ہو چُکا ہے ، باقی بھائی تیار ہیں آپ کو فون کرنا باقی ہے ، اس بار مزید کچھ بھائیوں سے پہلی بار مُلاقات ہونی ہے ، یعنی کہ پلان اس بار چار بھائیوں‌سے بڑھ 6 سے 7 تک کا ہو سکتا ہے
     
  8. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    ہمم. ماشاءاللہ. اللہ رب العزت سب بھائیوں کو خوش و خرم رکھے..
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں