آلو کی دال

ام محمد نے 'کچن کارنر' میں ‏دسمبر 28, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اجزاء
    آلو---------------پانچ عدد درمیانے سائز کے
    ٹماٹر -----------تین عدد
    نمک ومرچ-----حسب ذائقہ
    کڑی پتہ-------5عدد
    زیرہ----------آدھا چائے کا چمچ
    ثابت لال مرچ----5عدد
    ترکیب
    الو چھیل کر بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ٹماٹر ڈالکر مناسب مقدار میں پانی ڈال کر ابال لیں -جب آلو اورٹماٹرخوب گل جائیں تو اتنا پانی ڈال کر پیس لیں کہ آپکی پسند کی گریوی کے لیے کافی ہو-
    تیل ہلکا گرم کرکے اسمیں مرچ نمک ڈالکر آلو اور ٹماٹر کا پیسا ہوا مکسچر ڈال دیں اور ہلی آنچ پر چند منٹ پکائیں پھر اس کو ڈش میں ڈال دیں اور اوپر سے ثابت لال مرچ ،کڑی پتے اورزیرے کا بھگار لگائیں -پسند کریں تو اوپر ہری مرچیں اورہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں اور گرم گرم ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں-
    نوٹ -میرے خیال میں اگر اس دال کو کو پتلا کر لیں تو سوپ کا کام بھی دے سکتی -
    کوئی ٹرائی کرے تو شئیر کرے-
     
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
    کیا یہ اس سے نہیں ملتا جلتا جو هم حلوہ پوری کے ساته بناتے هیں اس میں صرف کلونجی اور املی کا اضافہ کر لیں ......
    یہ الگ بات هے کہ آج اپنے ناشتے میں هماری سہیلی نے اسی میں چنے بهی ڈالے هوے تهے .
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس میں دال کہاں ہے : )
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نام میں۔

    سسٹر دراصل یہ دکھنے میں دال کی طرح کی ہی لگتی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں