دبئی ریکارڈ آتش بازی ، شام ریکارڈ بمباری

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏جنوری 1, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    جس وقت دبئی میں کرسچئن کیلنڈر کے نئے سال کے شروع ہونے کی " خوشی " میں ریکارڈ آتش بازی کی جا رہی تھی ، شام میں بشارالاسد کی فوج کے ہاتھوں جاری قتل عام میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی تھی جن میں سات ہزار سے زائد بچے اور ۴۲سو سے زائد خواتین شامل ہیں ۔
    [ ایران کے خرچ پر پلنے والی احمقانہ ویب سائٹس سے کاپی پیسٹ کرنے والے بے وقوف شاید ان سات ہزار بچوں کو بھی باغی اور اسرائیلی ایجنٹ بتاتے ہوں ۔]
    امیج بشکریہ ملتقی اہل الحدیث https://www.facebook.com/pages/ملتقى-أهل-الحديث/236328560807
    [​IMG]

    اپنے ہی ہم وطنوں پر بمباری کر کے ملک کے گلی کوچوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دینے والے بشار الاسد کو ایران امریکا معاہدے سے تازہ اطمینان ملا ہے جس کے بعد وہ شامی عوام کے قتل عام میں بلا روک ٹوک مصروف ہے ۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...لاکتوں-کی-تعداد-1-لاکھ-30-ہزار-سے-متجاوز.html
     
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    انا للہ و انا الیہ راجعون!

    یہ جو ہم مسلمانوں پر مشکلیں اور آفات نازل ہو رہی ہیں وہ ہمارے اپنے ہی اعمال کا نتیجہ ہے۔ کسی کو کیا دوش دیں۔ اگر ہم اپنے صحیع دین کی پیروی کرتے تو کسی بھی غیر قوم کی کیا مجال تھی کہ ہم پر حاوی ہو جاتا۔

    ہمارے پاس اور کوئ راستہ اور کوئ سہارا نہیں سواۓ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کے۔ وہ رسی ہمیشہ سے موجود تھی اور ہمیشہ موجود رہے گي۔ لیکن ہم اسے مضبوطی سے پکڑ نہیں پا رہے ہیں۔ وجہ صرف یہ ہے کہ ہمارے ہاتھ اس طرح کی آتش بازی اور غیر اقوام کی باطل روایات کو تھامنے کی کوشش میں جل چکے ہیں شل ہو چکے ہیں۔ ماڈرن اور ترقی یافتہ کہلانے کے شوق میں ہم ایک سیدھے راستے کو چھوڑ کر کفر کے اندھیروں کی جانب مسلسل بڑھے چلے جا رہے ہیں۔

    ایک زمانہ تھا کہ سنتے تھے کہ ان ممالک کے امیر لوگ ایسے مواقع پر کفار کے ممالک کی جانب چلے جایا کرتے تھے لیکن اب صورت حال اس کے برعکس ہو چکی ہے۔ اب ان ممالک کے لوگ ان ریاستوں کی جانب رخ کر تے ہیں کیونکہ انہیں یہاں وہ سب کچھ آسانی سے میسر ہوجاتا ہے جس کی انہیں طلب ہو۔
     
  3. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    اگر یہ سب کافروں کے هاته سے هو تو شایئد اتنی تکلیف نہ هو تکلیف تو اس بات کی هے کہ مسلمانوں کے هاتهوں یہ سب مسلمانوں کے ساته سلوک برداشت سے باهر هے اللہ تو هم سب کو ویسے مسلمان بنادے جیسا تجهے پسند هو ..جو هم مسلمان ایک دوسرے مسلمانوں کے لیئے صرف اچها کریں اور اچها سوچیں اور ویسے مسلمان بنا دے کہ کافروں کے لیئے سخت هوں اور مسلمانوں کے لیئے نرم هوں .آجکل بلکل اس کے الٹ هو رها هے .
    اور آتش بازی جس میں کروڑوں ریال ضائع هوتے هیں هر ملک میں رواج بن چکا هے ایک طرف مسلمانوں کا یہ حال کہ بهوکے مر رهے هیں اور کسی ملک میں ایک دوسرے کے ساته ظلم کی انتہا کر رهے هیں اور دوسری طرف آتش بازی پر بے انتہا پیسہ ضائع کرنا ؟؟؟؟؟
    ان لله وانا اليه راجعون
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
    انا للہ و انا الیہ راجعون!
     
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بشارالاسد کدھر سے مسلمان ہو گیا ؟ اس کو شیعہ علما بھی مسلمان نہیں کہتے ۔لیکن سنی مسلمانوں کے قتل عام کے لئے ایران اس کے ساتھ ہے ۔
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    Dubai Set a World Record With Epic New Year's Fireworks Show (and It Only:00002: Cost $6 Million)
    [​IMG]
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    [​IMG]
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    پام جمیرا
    [​IMG]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں