دبئی ٹیسٹ: پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

زبیراحمد نے 'سپورٹس' میں ‏جنوری 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان بیٹنگ کر رہا ہے۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کو جلد ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد اٹھائیس کے مجموعی سکور پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    کلِک تفصیلی سکور کارڈ

    احمد شہزاد نے ستائیس گیندوں میں صرف تین رنز بنائے تھے۔

    پاکستانی ٹیم نے وکٹ کیپر عدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران عدنان کی انگلی پر چوٹ لگ گئی تھی۔ سری لنکا کی دوسری اننگ کے دوران یونس خان نے وکٹ کیپنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

    کھیل کے آخری دن سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لیے 302 رنز کا ہدف فراہم کیا تھا اور جب امپائرز نے دونوں ٹیموں کی مشاورت میچ کے خاتمے کا اعلان کیا تو اس وقت پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔

    بی بی سی اردو
    اشاعت: بدھ 8 جنوری 2014
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں