جگر کا اولیں داغ

عائشہ نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏جنوری 10, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جگر کا اولیں داغ

    مری انجمن میں روشن نہ رہا چراغ پہلا
    نہ رہی شراب پہلی نہ رہا ایاغ پہلا

    مری یثربی جبلت مرا ساتھ چھوڑ بیٹھی
    نہ وہ سر رہا نہ اس میں وہ رہا دماغ پہلا

    نہ وہ حلقہء گل و مُل نہ وہ نالہائے بُلبل
    نہ رہی بہار پہلی نہ رہا وہ باغ پہلا

    مری سلطنت بھی چھینی مری مسجدیں بھی ڈھائیں
    وہ تھی دل کی ٹیس پہلی ، یہ جگر کا داغ پہلا

    میں تلاشِ حق میں نکلا تو ندا حرم سے آئی
    کہ حق آگہی کے گھر کا ہے یہی سراغ پہلا

    ہے مسیلمہؔ کی دولت جو ملی ہے میرزاؔ کو
    یہ غراب آخریں ہے جو وہ تھا کلاغ پہلا

    وہ اگر عرب کی ضد تھا تو یہ قادیاں کی ہٹ ہے
    یہ الاغِ دوئمیں ہے جو وہ تھا الاغ پہلا

    مولانا ظفر علی خان
    رنگون ۲۲ ستمبر ۱۹۳۶ء
    از دیوان ظفر علی خان

    مسیلمہ : مسیلمہ کذاب مدعی نبوت جسے نبوت کا دعوی کرنے پر قتل کیا گیا ۔
    میرزا: مرزا غلام احمد قادیانی کذاب مدعی نبوت مراد ہے ۔

    غراب: کوا
    کلاغ: کوا [یا محاورتا روسیاہ یا کلموہا]
    الاغ: گدھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ایاغ: پیالہ یا کاسہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں