ترانۂ توحید

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جنوری 23, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    ترانۂ توحید

    توحید سے ہے قائم نام و نشاں ہمارا
    موجود ہے از ل سے یہ کارواں ہمارا

    اللہ کی عبادت ہے زندگی ہماری
    بندے ہیں ہم اسی کے وہ مہرباں ہمارا

    غیروں کے در پہ جھکنا ہم شرک جانتے ہیں
    کرتا ہے رب کو سجدہ خوردوکلاں ہمارا

    مشکل کشا وہی ہے حاجت روا وہی ہے
    اس کا کرم ہمیشہ ہے پاسباں ہمارا

    ملتی ہے اس کے در سے ہم کو ہر ایک نعمت
    رب کریم ہی ہے روزی رساں ہمارا

    اس کانبی محمد ﷺ لاکھوں درود اس پر
    محبوب ہے خدا کا اور جانِ جاں ہمارا

    طاعت ہے اس کی بے شک اللہ کی اطاعت
    ہے مُتّبع اسی کا پیروجواں ہمارا

    گلدستۂ ہدایت ہیں اس کی سب حدیثیں
    جن سے مہک رہا ہے یہ گلستاں ہمارا

    جس نے سکھائی آ کر ہم کو کتاب و حکمت
    تعلیم سے ہے اس کی روشن جہاں ہمارا

    منشور ہے ہمارا علمِ کتاب و سنّت
    پرچم یہی ہمارا یہ ہی نشاں ہمارا

    مسلک جو ہے ہمارا وہ مسلکِ سلف ہے
    یارب رہے سلامت یہ کارواں ہمارا
    ​

    شاعر: علیم ناصری ؔ رحمہ اللہ
    یونیکوڈائزنگ برائے اردو مجلس: ناچیز
    ​
     
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,119
    جزاک اللہ خیرا
    بہت خوب
    سسٹر پلیز اس کا مطلب بتا دیں -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    سسٹر خورد کا مطلب چهوٹا اور کلاں کا مطلب بڑا هے.
     
    • متفق متفق x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    وایاک
    چھوٹا اور بڑا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں