دبئی مشرق وسطیٰ میں عالمی سیاحوں کی جنت قرار

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏جنوری 25, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446


    متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز "دبئی" کو عالمی سیاحوں کے لیے مشرق وسطیٰ کی پہلی منزل قرار دیا گیا ہے۔

    دبئی کی سیرکرنے والوں میں مشرق کی رونقیں دیکھنے کے خواہاں مغربی اور یورپی محققین ہی شامل نہیں بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجواں حتیٰ کی پورے پورے خاندان دبئی کو سیاحت کے لیے بہترین مرکز قرار دیتے ہیں۔

    العربیہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بالعموم متحدہ عرب امارات اور بالخصوص دبئی کی سیاحت کی جانب عالمی توجہ کا بنیادی سبب شہر کی تعمیر وترقی اور یہاں پر عالمی معیار کی سہولیات ہیں۔ یہاں پر دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو اس کی من پسند کی ہر چیز دستیاب ہو سکتی ہے۔ نیز یہاں کا فن تعمیر بھی غیرملکی سیاحوں کے لیے ایک بڑی کشش رکھتا ہے۔

    برطانیہ کی عالمی سیاحت پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق خاندان سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات سنہ 2013ء میں اول نمبر پر رہا۔ رواں سال 2014ء میں دبئی میں 15 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔


    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2014/01/25/%D8%AF%D8%A8%D8%A6%DB%8C-%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82-%D9%88%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%B0-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%AD%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D9%86%D8%AA-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1.html
     
  2. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ہمارے ہاں تو یہ بات مشہور ہے کہ دبئی بھارتیوں کا امریکہ ہے یا بھارت کا صوبہ :00032:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں