ویلنٹائن ڈے (ہوس کا عالمی دن)

عفراء نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏فروری 12, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ویلنٹائن ڈے (ہوس کا عالمی دن)
    شاہد ریاض عباسی

    محبت تو محبت ہے ، صفت ہے میرے مالک کی
    جو ہر اول سے اول ہے، جو ہر آخر سے آخر ہے

    یہ مت سمجھو کہ جزوقتی سا شغل رائگانی ہے
    محبت لازمانی ہے، محبت جاودانی ہے

    یہ کل وقتی فریضہ ہے ، یہاں چھٹی نہیں ملتی
    شمار ماہ و سال و روز و شب سے ماورا یہ ہے

    اسے محدود کر دینا ، کبھی ممکن نہیں ہوتا
    محبت کیلئے مخصوص کوئی دن نہیں ہوتا

    ہوس پوچھو! ہوس کیا ہے؟ ہوس برساتی نالا ہے

    اگر تیزی سے چڑھ جائے ، تو سرعت سے اترتا ہے
    ندامت کی کسی وادی میں جا کر پھیل جاتا ہے

    کبھی توبہ کی حدت سے ، وہیں پر خشک ہوتا ہے
    کبھی خواہش کی گہرائی میں جوہڑ بن کے رہتا ہے

    ویلنٹائن کا جذبہ بھی ، بس اک برساتی نالا ہے
    یہ اک آلودہ پانی ہے ، نہ پینے کا نہ دھونے کا
    پشیمانی کی شدت سے ، مآل کار رونے کا

    ویلنٹائن کا دن کیا ہے؟
    یہ شہوت کا پکارا ہے، یہ عریانی کا نعرہ ہے
    یہ دعوت ہے فحاشی کی ، ہوس کا استعارہ ہے

    بتا دو گل فروشوں کو کہ گلدستوں پہ لکھ رکھو
    ویلنٹائن مبارک ہو، ہوس کا عالمی دن ہے

    محبت کیلئے مخصوص کوئی دن نہیں ہوتا

    کف افسوس کا دستِ مکَس کا عالمی دن ہے
    ویلنٹائن مبارک ہو ، ہوس کا عالمی دن ہے

    بشکریہ فیس بک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    جزاک اللہ
    کیا مجھے ویلنتائن ڈے کے حوالے سے ھسٹری مل سکتی ھے؟؟
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,891
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,488
    کوئی شک نہیں۔
    بہت اچھا کلام ہے ۔
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,330
    بہت خوب
     
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,474
    ﻣﺤﺒﺖ ﺗﻮ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ ، ﺻﻔﺖ ﮨﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺎﻟﮏ
    ﮐﯽ
    ﺟﻮ ﮨﺮ ﺍﻭﻝ ﺳﮯ ﺍﻭﻝ ﮨﮯ، ﺟﻮ ﮨﺮ ﺁﺧﺮ ﺳﮯ ﺁﺧﺮ
    ﮨﮯ
    ﯾﮧ ﻣﺖ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﮐﮧ ﺟﺰﻭﻗﺘﯽ ﺳﺎ ﺷﻐﻞ ﺭﺍﺋﮕﺎﻧﯽ
    ﮨﮯ
    ﻣﺤﺒﺖ ﻻﺯﻣﺎﻧﯽ ﮨﮯ، ﻣﺤﺒﺖ ﺟﺎﻭﺩﺍﻧﯽ ﮨﮯ
    ﯾﮧ ﮐﻞ ﻭﻗﺘﯽ ﻓﺮﯾﻀﮧ ﮨﮯ ، ﯾﮩﺎﮞ ﭼﮭﭩﯽ ﻧﮩﯿﮟ
    ﻣﻠﺘﯽ
    ﺷﻤﺎﺭ ﻣﺎﮦ ﻭ ﺳﺎﻝ ﻭ ﺭﻭﺯ ﻭ ﺷﺐ ﺳﮯ ﻣﺎﻭﺭﺍ ﯾﮧ
    ﮨﮯ
    ﺍﺳﮯ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ ، ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻤﮑﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
    ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺨﺼﻮﺹ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ


    بہت عمدہ ماشاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں