آنلائن امیج ایڈیٹرز

عفراء نے 'گرافک کی ضروریات' میں ‏فروری 24, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    آنلائن امیج ایڈیٹر کی ضرورت اس صورت میں پڑ سکتی ہے جب آپ کا امیج ایڈیٹنگ سے کم ہی واسطہ پڑتا ہو۔ یا آپ پروفیشنل ڈیزائنر نہ ہوں۔ اس صورت میں آپ بجائے یہ کہ سافٹوئیر انسٹال کریں، آنلائن ہی اپنی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
    اس وقت بے شمار آنلائن مفت امیج ایڈیٹرز دستیاب ہیں۔ اگر ان کا تعارف اور بنیادی فیچرز ایک جگہ جمع کر دیے جائیں تو بوقت ضرورت کئی لوگوں کا بھلا ہو سکتا ہے۔
    یہ موضوع اسی مقصد کے لیے شروع کیا جارہا ہے۔ آپ بھی اپنا حصہ ڈالیے۔

    پہلا ایڈیٹر میں شئیر کرتی ہوں۔
    یہ اس لنک پر دستیاب ہے: http://pixlr.com/
    اس کے تین بنیادی ماڈیولز ہیں۔
    پہلا ہے ایڈیٹر:
    اس میں آپ نئے سرے سے کوئی تصویر بنا بھی سکتے ہیں اور اس میں تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔ اس میں تقریبا وہی ٹولز شامل ہیں جو فوٹو شاپ یا گمپ میں موجود ہیں۔
    دوسرا ماڈیول ہے ایکسپریس:
    اس کی مدد سے کوئی بھی فوٹو اپ لوڈ کر کے اس میں ایفیکٹس شامل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلا تصویر کو دھندلا کرنا، گہرا کرنا، فریم شامل کرنا ، اینیمیٹد سٹیکر ، ٹیکسٹ وغیرہ شامل کرنا۔ اس میں آپ کئی تصاویر کو اکھٹا کر کے ایک بھی کسی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔
    تیسرا ماڈیول ہے او-میٹک:
    اس میں تصویر کے رنگوں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پہلے سے موجود تھیمز میں سے کوئی اپلائی کی جاسکتی ہے۔ یہ ماڈیول ڈاؤنلوڈ بھی کیا جاسکتا ہے اور فیس بک یا کروم کے پلگ ان کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    باقی معلومات اس کو استعمال کرنے پر آپ کو مل سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ آلائن ایڈیٹرز ہلکے پھلکے ہوتے ہیں ان میں اکثر فیچرز محدود ہوتے ہیں بنسبت ڈیسکٹاپ بیسڈ / مکمل سافٹوئیر کے۔ دوسرا بڑا مسئلہ یہ کہ ان میں اردو عربی یونیکوڈ ٹیکسٹ کے فانٹس شامل ہوتے ہیں نہ ہی سپورٹ۔ ممکن ہے کوئی مڈل ایسٹ کی طرف سے ایسی ویبسائٹ آئی ہو لیکن میرے علم میں نہیں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو ضرور شئیر کیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب ، جزاک اللہ خیرا۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ سسٹر
     
  4. حرف خواں

    حرف خواں -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2014
    پیغامات:
    162
    جزاک اللہ خیرا سسٹر بہت بہترین شیئرینگ۔۔۔

    آنلائن امیج ایڈیٹنگ کے لئے یہ سائٹ بھی کافی اچھی ہے۔ کہ یہاں پر موجود اک آپشن کی مدد سے آپ اپنے تصویر کو فیس بک کا کور بھی بنا سکتے ہیں۔۔
    [
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں